ایسا کوئی بھی شخص تو دل کا مکیں نہ ہو
جو ہر جگہ پہ ہوتے ہوئے بھی کہیں نہ ہو
حسرت سے سوچتے ہیں تجھے دیکھ کر یہ ہم
بندہ وفا پرست ہو ___، چاہے حسیں نہ ہو
قرار چھين ليا میرا بے قرار چھوڑ گئے
بہار تو لے گئے لیکن ياد بہار چھوڑ گئے
ہماری چشم حزيں کا خيال کچھ نہ کيا ساحل
وہ عمر بھر کے لئے مجھےاشکبار چھوڑ گئے
اسے کہنا
قسم لے لو💕
تمہارے بعد جو ہم نے💕
کسی کا خواب دیکھا ہو💕
کسی کو ہم نے چاہا ہو💕
کسی کو ہم نے سوچاہو💕
کسی کی آرزو کی ہو💕
کسی کی جستجو کی ہو💕
کسی کی راہ دیکھی ہو💕
اسے کہنا قسم لے لو💕
کسی کا قرب مانگا ہو💕
کوئ دل میں بسایا ہو💕
کسی کو اپنا بنایا ہو💕
کسی کی یاد کا موسم 💕
میرے آنگن میں آیا ہو💕
اسے کہنا قسم لے لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔💕💕💕💕💕💕💕💕💕
خیالِ یار میں مجھ کو یونہی مدہوش رہنے دو
نہ پوچھو رات کا قصہ مجھے خاموش رہنے دو
مجھے معلوم ہے اُس نے میرا نہیں ہونا لیکن
میری امید مت توڑو مجھے پُرجوش رہنے دو
اے محبت تیرے انجام پے رونا آیا۔۔
جانے کیوں آج تیرے نام پے رونا آیا۔۔
یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہے۔۔
آج کچھ بات ہے جو شام پے رونا آیا ۔۔
کبھی تقدیر کا ماتم کبھی،کبھی دنیا کا گلا۔۔
منزل عشق میں ہر گام پے رونا آیا۔۔
مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلہ نوحہ گری۔
اس قدر گردش ایام پے رونا آیا ۔
جب ہوا زکر زمانے میں محبت کا سکندر ۔۔
مجھ کو اپنے دل ناکام پے رونا آیا ۔۔
جواب دیتے ہوئے اک سوال کا دکھ ہے
مرے نصیب میں یارو کمال کا دکھ ہے
جھجھک جھجھک کے مرے گر رہے ہیں جو آنسو
سنو! یہ اب کا نہیں پچھلے سال کا دکھ ہے
امیرِ شہر کے ڈیرے پہ ناچنے والی
غریب لڑکی کے حسن و جمال کا دکھ ہے
گلے میں ہار سجائے منا رہے ہیں خوشی
جنہیں کلائی پہ بندھے رومال کا دکھ ہے
شریک ہونا نہ ہونا الگ کہانی ہے
تمہارے ہاتھ میں مہندی کے تھال کا دکھ ہے
سپردِ خاک کیے اپنے ہاتھ سے کئی لوگ
جو بھوک سے ہوا اس انتقال کا دکھ ہے ❤
ہماری آنکھیں ترے چہرے سے ہوئیں روشن ،
ترے خیال سے خواب و خیال پاک ہوئے
ہم ایسے لوگ بہت خوش نصیب کہلائے ،
ہم ایسے لوگ تری آرزو میں خاک ہوئے
💔
ہائے وہ وقت کہ طاری تھی محبت ہم پر _____
ہم بھی چونک اٹھتے تھے اک نام سے، پہلے پہلے
ہم بھی سوتے تھے کوئی...... یاد سرہانے رکھ کر
ہاں مگر ...... ___گردشِ ایام سے پہلے پہلے...💔
بھولنا میری عادت نہیں
یاداشت چلی جائے تو الگ بات ہے
تمہاری یاد آتی ہے ہر سانس کے ساتھ
سانس چلی جائے تو الگ بات ہے
وفا کرنا میرا اصول ہے
موت آ جائے تو الگ بات ہے
اپنوں کو یاد نہ کرنا میری فطرت نہیں
اپنے ہی اجنبی ہو جائیں تو الگ بات ہے.
وہ جن کے گھر میں دیا تک نہیں جلانے کو
یہ چاند ۔۔.......صرف اُنہی کے لیے نکلتا ہے
🔥
شاعری، وہ مزدوری ہے صاحب😊😊
جس کی اجرت..!
ہر "آہ" پہ____ایک "واہ" ملتی ہے☺☺
ذندگی کو تنہا_______ویرانوں میں رہنے دو💞
وفا کی باتیں________خیالوں میں رہنے دو
حقیقت میں آزمانے سے____ٹوٹ جاتا ہے دل💞
یہ عشق محبت________کتابوں میں رہنے دو
دل بھر جانے کے بعد___تنہا چھوڑ جاتے ہے لوگ💞
میں تنہا ہی ٹھیک ہوں*مجھے تنہائیوں میں رہنے دو
محبت
گلاب رت میں _____حسین چہرو
ہمیں بتاؤ________ اداس کیوں؟؟
دلوں پہ بیتی______ سب کہانیاں
سبھی سناؤ ____اداس کیوں ہو؟؟
جو رنجشیں _دل میں پل رہی ہیں
منافقت میں ___جو ڈھل رہی ہیں
بھلا کہ شکوے_____ مٹا کہ دوری
گلے لگاؤ اداس_______ کیوں ہو؟؟
کتاب دل کہ____ تمام صفحوں پر
ہم نے لکھا ہے_______ لفظ محبت
ہمیں ہماری_________ وفا کہ آگے
سزا سناؤ اداس ______کیوں ہو؟؟
فریب کھانا ______بھی مشغلہ ہے
فریب دینا _______بھی مشغلہ ہے
تو دل کہ لٹنے_____ پہ کیسا ماتم
خوشی مناؤ اداس___ کیوں ہو؟؟
اس شرط پہ کھیلوں گی پیا پیار کی بازی
جیتوں تو تجھے پاؤں ، ہاروں تو پیا تیری
ہر لحظہ خیال تیرا رکھوں گی صرف اتنا
بیٹھ جاؤں تو بھی تیری اٹھ جاؤں تو بھی تیری
کچھ کر لوں گی حال اپنا ایسا میں ہمسفر
آنکھ لگے تو بھی تیری آنکھ کھلے تو بھی تیری
تیری ہر آہٹ پہ پالوں گی تعبیر ایسی
ہنس جاؤں تو بھی تیری روٹھ جاؤں تو بھی تیری
میں ساتھ تیرا کچھ ایسے دوں گی جانء جہاں
زنرہ ہوں تو بھی تیری مر جاؤں تو بھی تیری.
❤❤
میں جن کے جھوٹ کا مان رکھ لیتا ہوں ....🖤
وه سمجھتے ہیں ..مجھے بے وقوف بنا لیا ..
اداس 💔
وہ اپنی جیت پہ زیر ِ خمار بیٹھا ہے
اسے خبر کرو وہ مجھے ہار بیٹھا ہے۔🥀
"تلخ حقیقت"
"میت والے گھر میں مرنے والے کی تعریف،
اور
"زندہ لوگوں کی برائیاں ہو رہی ہوتی ہیں_
دور رہ کر نہ کرو بات قریب آ جاؤ
یاد رہ جائے گی یہ رات قریب آ جاؤ
ایک مدت سے تمنا تھی تمہیں چھونے کی
آج بس میں نہیں جذبات قریب آ جاؤ
سرد جھونکوں سے بھڑکتے ہیں بدن میں شعلے
جان لے لے گی یہ برسات قریب آ جاؤ
اس قدر ہم سے جھجکنے کی ضرورت کیا ہے
زندگی بھر کا ہے اب ساتھ قریب آ جاؤ
محبت تو بہت چھوٹا لفظ ہے۔۔
جناب
میری تو جان بستی ہے آپ میں۔۔۔💖💖
تجھ سے بچھڑے ہیں مگر عشق کہاں ختم ہوا
یہ وہ جیتی ہوئی بازی ہے جو ہاری نہ گئی
تو ہے وہ خواب جو آنکھوں سے اتارا نہ گیا
تو وہ خواہش ہے جو ہم سے کبھی ماری نہ گئی
🏵️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain