محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا
بہت آساں نہیں ہوتا جدائی مانگتے رہنا
ذرا سا عشق کر لینا،ذرا سی آنکھ بھر لینا
عوض اِس کے مگر ساری خدائی مانگتے رہنا
کبھی محروم ہونٹوں پر دعا کا حرف رکھ دینا
کبھی وحشت میں اس کی نا رسائی مانگتے رہنا
وفاؤں کے تسلسل سے محبت روٹھ جاتی ہے
کہانی میں ذرا سی بے وفائی مانگتے رہنا
عجب ہے وحشت ِ جاں بھی کہ عادت ہو گئی دل کی
سکوتِ شام ِ غم سے ہم نوائی مانگتے رہنا
کبھی بچے کا ننھے ہاتھ پر تتلی کے پر رکھنا
کبھی پھر اُس کے رنگوں سے رہائی مانگتے رہنا)
قصےبنیں گے اب کے برس بھی کمال کے
پچھلا برس گیا ہے کلیجہ نکال کے
تم کو نیا یہ سال مبارک ہو دوستو
میں زخم گن رہا ہوں ابھی پچھلے سال کے
مجھ کو نہ کچھ بتاؤ کہ ایسا ہے ویسا ہے
میں نے ہیں دیکھے لوگ جو گئے مطلب نکال کے
مانا کہ زندگی سے بہت پیار ہے مگر
کب تک رکھو گے کانچ کا برتن سنبھال کے
اے میر کارواں مجھے مڑ کر نہ دیکھ تو
میں آ رہا ہوں پاؤں کے کانٹے نکال کے
موت کو کام پڑ گیا ہو گا
میں نے تو سارا کام کر رکھا تھا
بچھڑتے وقت فقط مسکرا کے دیکھا تھا
میں اس کو بول نہ پایا کہ سُن "محبت ہے"😏
میں رو پڑوں گا
خدا کی بندی میں رو پڑوں گا
اگر کسی دن دوبارہ مجھ سے
محبتوں کا سوال پوچھا
زوال پوچھا
میں رو پڑوں گا
میں اس کے دل میں رہا ہوں لیکن
اب اس کے دل سے نکل چکا ہوں
وہ اپنی رہ پر چلی گئی ہے
میں اپنی رہ پر چلا گیا ہوں
اب اس سے زیادہ کوئی بھی مجھ سے
سوال پوچھا۔۔۔
میں رو پڑوں گا۔
جتنے بھی راز دار تھے میرے
بستیوں کی ہوا چرا لائی
خوف کے درد ناک لمحوں میں
زندگانی مجھے اڑا لائی
ﺗﻢ ﺩﻋﺎ ﮨﻮ , ﺗﻮﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ
ﺗﻢ ﮨﻮ ﺧﻮﺍﮨﺶ،ﺗﻮ ﺭﻭﺯ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﮔﺮ ﮨﻮﺍ ﮨﻮ , ﺗﻮﺍﭘﻨﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ
ﺳﺎﻧﺲ ﺩﺭ ﺳﺎﻧﺲ...ﺗﻢ ﮐﻮ ﺑﮭﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﻢ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﻮﭺ ﮨﻮ , ﺗﻮﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﮨﻮ ﻧﻈﺎﺭﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮨﻮ , ﺗﻮﺁﺅ ﺟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﮔﺮ ﺯﮨﺮ ﮨﻮ , ﺗﻮ ﮨﻨﺲ ﮐﮯ ﭘﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺭﻭﮒ ﮨﻮ ﺗﻢ , ﺗﻮ ﺭُﻭﺡ ﻣﯿﮟ ﭘﻞ ﺟﺎﺅ
ﻋﺸﻖ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺟﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮈﮬﻞ ﺟﺎﺅ
ﮔﺮ ﮔﻤﺎﮞ ﮨﻮ ،ﯾﻘﯿن ﺑﻦ ﺟﺎﺅ
ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﻢ ﻧﺸﯿﻦ ﺑﻦ ﺟﺎو ،،!!!
راز الفت چھپا کے دیکھ لیا
دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا
اور کیا دیکھنے کو باقی ہے
آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا
وہ مرے ہو کے بھی مرے نہ ہوئے
ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا
آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے
سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا
فیضؔ تکمیل غم بھی ہو نہ سکی
عشق کو آزما کے دیکھ لیا
وہ شکوے جو میں نے نہیں کیے
ساری زندگی تم پر قرض رہیں گے
تم نغمہِ ماہ ھو ، انجم ھو ، تم سوزِِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو ، تم دل کا تڑپنا کیا جانو
سو بار اگر تم روٹھ گئے ، ھم تم کو منا ھی لیتے تھے
ایک بار اگر ہم روٹھ گئے ، تم ہم کو منانا کیا جانو
تخریبِ محبت آسان ھے ، تعمیرِ محبت مشکل ھے
تم آگ لگانا سیکھ گئے ، تم آگ بجھانا کیا جانو...
خوشبوؤں والے! کوئی خوشبو کا تعویز تو دے
میرا اک پھول تھا مرجھایا ہوا رہنے لگا
پھر گلے پڑ ہی گئی زین محبت اُس کے
مطمئن شخص تھا گھبرایا ہوا رہنے لگا
ٹھہرو ذرا، کہ مَرگِ تمنا سے پیشتر،
اپنی رفاقتوں کو پلٹ کر بھی دیکھ لیں
گذری مسافتوں پہ بھی ڈالیں ذرا نظر
قُربت کی ساعتوں کا مُقدّر بھی دیکھ لیں
شاید کہ مِل سکیں نہ نئے موسموں میں ھم
جاتی رُتوں کے آخری منظر بھی دیکھ لیں.
کیوں صبا کی نہ ہو رفتار غلط
گل غلط غنچے غلط خار غلط
ہم نواؤں کی نہیں کوئی کمی
بات کیجے سر بازار غلط
وقت الٹ دے نہ بساط ہستی
چال ہم چلتے ہیں ہر بار غلط
ُ پڑھتا رہتا ہوں میں ہاتھوں کی لکیریں، یوں بھی
میں یہ سنتا تھا کہ _______تقدیر بدل جاتی ہے
ّ ایک مدت سے اسے دیکھ رہا ہوں محسن
ُچھونا چاہوں تو وه تصویر بدل جاتی ہے
جس دن میرا انتقال ہوگا
وہ دن بهی کیا کمال ہوگا
سب میت پہ میری آئیں گے
تو جو نا آیا تو ، سوال ہوگا
قبر پہ میری ، سراہنے بیٹھ کر
آنسو پینا تیرا ، محال ہوگا
تو بولے گا اور میں خاموش بلکل
مجهے وہاں بهی تیرا ، خیال ہوگا
مجهے ڈر ہے تو بهول جائے گا پهر سے مجھ کو
مجھ کو جیسے ہی گزرے , بس اک سال ہوگا
میں تو مر جاوں گا بس لفظ ہی زندہ ہونگے
ہماری کہانی کا نا جانے کیا ، حال ہوگا
جس دن میرا انتقال ہوگا..!!!😢😢
ﻭﮨﯽ ﮨﻮﺍ ﻧﺎ ﻭﮦ ﺻﺤﺮﺍ ﻣﺰﺍﺝ ﭼﮭﻮﮌ ﮔﯿﺎ ؟
ﺗﻤﮭﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ ﺭﺳﺘﮯ ﮐﻮ ﮔﮭﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺘﮯ
خود کو پڑھتا ہوں چھوڑ دیتا ہوں،
اک ورق روز موڑ دیتا ہوں.. !
اس قدر زخم ھیں نگاہوں میں،
روز ایک آئینہ توڑ دیتا ہوں.. !
کانپتے ہونٹ بھیگتی پلکیں..
بات ادھوری ہی چھوڑ دیتا ہوں.. !
ریت کے گھر بنا بنا کے فراز..
جانے کیوں خود ہی توڑ دیتا ہوں.. !
افسوس! اک سنہری کلائی کے واسطے
لے کر پلاسٹک کے کڑے جا رہے ہیں یار
اس کا سکچ بنانا ہے لیکن سب آرٹسٹ
گم سم ہیں، پنسلیں ہی گھڑے جا رہے ہیں یار........
فضا میں صرف ترے قہقہے رہیں باقی
اور اس زمین پہ تیری طلب سلامت ہو
میں چاہتا ہوں کوئی راستہ سُجھائی دے
میں چاہتا ہوں مجھے دوسری محبت ہو
~
💔😥🙏🏻
انگلیاں پھیر میرے بالوں میں
یہ میرا دردِ سر نہیں جاتا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain