Damadam.pk
Raja-Rameez's posts | Damadam

Raja-Rameez's posts:

Raja-Rameez
 

ستم یہ ہے کہ تمہارا نام لے کر
میری ہنسی اڑائی جا رہی ہے💔
جون ایلیاء....."

Raja-Rameez
 

اب ترے سوگ میں تکلیف نہ ہو آنکھوں کو..!
ایسا کچھ کر دے کہ ماتم نہ منانے پائیں..!
تیرا منہ مارتا ہے ورنہ ترے لوگوں کو..!
میں تو وہ بات کہوں، سر نہ اٹھانے پائیں..!
🥀🖤

Raja-Rameez
 

دیمک زدہ کتاب تھی یادوں کی زندگی
ہر ورق کھولنےکی خواہش میں پھٹ گیا 💔🔥

Raja-Rameez
 

زمین پہ جتنے رشتے ہیں
شیطان ہیں یا فرشتے ہیں
مجھے انساں کے پاس جانا ہے
یہ انسان کہاں پہ بستے ہیں

Raja-Rameez
 

جائیے آپ ہی منا لیجے
ہم تو کر آئے ہیں خفا خود کو
اب یہ ابرک کہاں سے آ ٹپکا
ہم تو سمجھے تھے انتہا خود کو

Raja-Rameez
 

رخسار ہیں یا عکس ہے برگ گل تر کا
چاندی کا یہ جھومر ہے کہ تارا ہے سحر کا
یہ آپ ہیں یا شعبدۂ خواب جوانی
یہ رات حقیقت ہے کہ دھوکا ہے نظر کا

Raja-Rameez
 

علاج اُس کا محبت ہے اور وہ لڑکی 🖤
فضول دوڑتی پھرتی ہے اسپتالوں میں🔥👌🏼

Raja-Rameez
 

تم کو پتہ ہے تم سے بچھڑنے پہ کیا ہوا؟
ہم کو اکیلے چھوڑ کے ہمت چلی گئی⁦
کل ہم تلاش میں تھے کوئی آئینہ ملے؟
اب آئینہ ملا ہے تو صورت چلی گئی⁦ ہماری

Raja-Rameez
 

👈🌹❤💘💘: >, "ملے جو مجھے___کچھ لینےکی اجازت💕
"زندگی بھر کے لیے___میراجواب ہوگا💕
"صرف تم۔۔۔💕
"ہر بار تم۔۔۔💕
"آخری سانس تک تم 💕..

Raja-Rameez
 

ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے،
جانِ جاں اپنا وعدہ نِبھاؤ۔
یوں نہ چھوڑو مُجھے راستے میں،
دو قدم تو میرے ساتھ آؤ۔

Raja-Rameez
 

یہاں وحشیوں کی ہیں وحشتیں یا جنونیوں کا جنون ہے
مرے حکمراں کو خبر نہیں کہ محل میں اس کے سکون ہے
یہاں جنگلوں کا رواج ہے، یہاں ظالموں کا سماج ہے
یاں لہو سے مہنگا اناج ہے، گویا جاہلوں کا قرون ہے
ہے عجب ہمارا یہ قافلہ، کوئ راہبر ہے نہ رہنما
نہ ہی بستیوں کی نوید ہے، نہ ہی منزلوں کا شگون ہے
ہے عجیب تر مری کیفیت، کہ ہوں ضبط و گریہ کے درمیاں
جو چھلک گئے مرے اشک ہیں، وہ جو پی لیے مرا خون ہے

Raja-Rameez
 

دشت میں اشکوں سے اک بادل بنانا عشق ہے ❤
یاد رہنا، یاد کرنا ، یاد آنا عشق ہے ❤
کیف سے سرشار رہنا اور کہنا " الاحد "❤
زخمِ دل پر ہاتھ رکھ کر مسکرانا عشق ہے ❤
ہجر کی پر چھائی بھی اس آستاں سے دور ہو ❤
ہاں ، اسے اس ہی کی خاطر بھول جانا عشق ہے

Raja-Rameez
 

شام، دریا، ندی، کنارے، تم
مجھ کو لگتے ہو کتنے پیارے تم
اور اک ہم کہ بس تمہارے ہی
اور اک تم کہ بس ہمارے تم
کیوں مری آنکھ سن نہیں پائی
کیوں نہیں آنکھ سے پکارے تم
میں تمہیں بھول ہی نہیں پاتا
ہو گئے یاد مجھ کو سارے تم
مجھ کو یونہی حسین لگتے ہیں
چاندنی شب، اُداس تارے، تم
لے گئے ہو تمام خوشیاں بھی
بس مجھے دے گئے خسارے تم

Raja-Rameez
 

ہر نئی رت میں نیا ہوتا ہے منظر میرا
ایک پیکر میں کہاں قید ہے پیکر میرا
میں کہاں جاؤں کہ پہچان سکے کوئی مجھے
اجنبی مان کے چلتا ہے مجھے گھر میرا
جیسے دشمن ہی نہیں کوئی مرا اپنے سوا
لوٹ آتا ہے مری سمت ہی پتھر میرا
جو بھی آتا ہے وہی دل میں سما جاتا ہے
کتنے دریاؤں کا پیاسا ہے سمندر میرا
تو وہ مہتاب تکیں راہ اجالے تیری
میں وہ سورج کہ اندھیرا ہے مقدر میرا

Raja-Rameez
 

تجھے اداس بھی کرنا تھا خود بھی رونا تھا
یہ حادثہ تو میری جان یوں تو ہونا تھا
وہ مجھ کو توڑ کے پھر جوڑتا رہا اکثر
میں اس کے واسطے شائد اِک کھلونا تھا

Raja-Rameez
 

کچل کے آنسو پاؤں تلے_______!
وه جانب نئی راه چلے________!
کراۓ دار جو ٹھهرے پل بھر کے____!
سو_____جانب نئی پناه چلے_____!
.
رتجگے دے کے تحفے میں______!
وه سپنوں کے دیپ جلا چلے________!
.
اب طوفانی آندھی اور گھور اندھیرے____!
اور رات بھی خوب سیاه چلے_______!
.
یے ڈرتی آنکھیں اور چیخ و پکار_____!
اک مسلسل دل میں آه چلے_________!
.
بچھڑتے لمحے نا دیکھا پل بھر_____!
هم بھی مڑ کے آنسو چھپا چلے_______!
.
جو مهمان نا هوتے تو پوچھتا میں____!
کیوں مجھ پے ستم یے ڈھا چلے______!

Raja-Rameez
 

وہ ریت کر کے میرے خوابوں کی زمینوں کو
میرے وجود میں دریا تلاش کرتا ہے __
گنوا کے مجھ کو کسی عہدِ خوش گمانی میں
وہ شاید اب کوئی مجھ سا تلاش کرتا ہے __

Raja-Rameez
 

ایسے منظر تکنے کو ، ترستے ہوں گے لوگ سبھی 😎
جھیل نُما ہیں آنکھیں اسکی،دیکھا کر تُو روز و شب 😘✌️

Raja-Rameez
 

حکم تیرا ہے تو تعمیل کیے دیتے ہیں
زندگی ہجر میں تحلیل کیے دیتے ہیں
تو میری وصل کی خواہش پہ بگڑتا کیوں ہے
راستہ ہی ہے چلو تبدیل کیے دیتے ہیں...!!
💔🔥

Raja-Rameez
 

بڑی مُشکل سے نیچے بیٹھتے ہیں
جو تیرے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے ہیں
اَب اُٹھنا پڑ گیا نہ اگلی صف سے
کہا بھی تھا کہ پیچھے بیٹھتے ہیں