ہم تو درد لیکر بھی یاد کرتے ہیں
لوگ درد دے کر بھی بھول جاتے ہیں
کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے
غم دل مرے رفیقو غم رائگاں نہیں ہے
کوئی ہم نفس نہیں ہے کوئی رازداں نہیں ہے
فقط ایک دل تھا اب تک سو وہ مہرباں نہیں ہے
مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھو
مرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے
کسی زلف کو صدا دو کسی آنکھ کو پکارو
بڑی دھوپ پڑ رہی ہے کوئی سائباں نہیں ہے
انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ
مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
سنا ہے تیرے شہر سے وفاملتی ہے
ٹوٹے ہوے دلوں کی دوا ملتی ہے💔
یہی سن کر ہم آۓ تھے تیرے شہر
مگر یہاں تو دل لگانے کی بھی سزا ملتی ہے💔
گرفتہ دل عندلیب، گھائل گلاب دیکھے
محبتوں نے سبھی رُتوں میں عذاب دیکھے
یہ صبحِ کاذب تو رات سے بھی طویل تر ہے
کہ جیسے صدیاں گزر گئیں آفتاب دیکھے
وہ چشمِِ محروم کتنی محروم ہے کہ جس نے
نہ خواب دیکھے نہ رتجگوں کے عذاب دیکھے
عجب نہیں ہے جو خوشبوؤں سے ہے شہر خالی
کہ میں نے دہلیزِ قاتلاں پر گلاب دیکھے
یہ ساعتِ دید، اور وحشت بڑھا گئی ہے
کہ جیسے کوئی جنوں زدہ ماہتاب دیکھے
احمد فراز
سُنا ہے!
لگن میں ہماری............... تُم!
ہم سے ہوگئے ہو_____________پر، اب ہم!
کِس کام کے تُمہارے! ___________________ہم جو
تُم سے ہوگئے ہیں!
اب سو بھی اگر جاؤں تو دستک نہیں دیتے
تعبیر کے آسیب سے کچھ ایسے ڈرے خواب
زخم ہیں محو گفتگو مجھ سے
میرا درد چپ چاپ سن رہا ہے مجھے
غضب کا خُمار لیے پھرتے ہیں آنکھوں میں ..😏✔
جو بھی نظریں ملائے گا مارا جائے گا ..😍💯
میرے حصے وہ زندگی آئی🔥
جس کو جیتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں🥀
...... ....✨
ترے بغیر ترے ساتھ ، ایک جیسے تھے
ہجر و وصل کے لمحات ایک جیسے تھے
پھر ایک دن وہ سحر خیز میرے پاس آیا
وگرنہ میرے بھی دن رات ایک جیسے تھے
نہ چاہنے پہ بھی اک دوسرے کے ہو گئے
دعا الگ تھی مگر ہاتھ ایک جیسے تھے
بچھڑنے والے کسی اور کا کہا مت مان
کہ تیرے میرے خیالات ایک جیسے تھے
پھر اس کے بعد خبر آئی وہ بہت خوش ہے
جدا ہوئے تھے تو حالات ایک جیسے تھے
_ " آپ نے جو کہا، سب سہی، سب بجا..
میں بُرا، میں خراب، آج سے معذرت !
جون ایلیاء
عجیب لوگ ہیں میری تلاش میں مجھ کو
وہاں پہ ڈھونڈ رہے ہیں جہاں نہیں ہوں میں
وہ ذرے ذرے میں موجود ہے مگر میں بھی
کہیں کہیں ہوں ، کہاں ہوں ، کہیں نہیں ہوں میں
🖤
اس سے گلے شکایتیں بھی چھوڑ دو ۔۔😔
در اس کا چُھٹ گیا تو دریچے بھی چھوڑ دو۔۔
کیسا ہے وہ کہاں سے بنا کس کا ہم سفر۔۔
بہتر ہیں کچھ سوال ادھورے بھی چھوڑ دو🔥🖤
نہ چاہت کے انداز الگ، نہ دل کے تھے جذبات الگ
تھی ساری بات لکیروں کی ، تیری بات الگ میری بات الگ
ہم میسر ہیں سہارا کیجے
جب بھرے دل تو کنارا کیجے
آپ پہ طے ہے بہار آنی ہے
دو گھڑی ہم پہ گزارا کیجے
ہم بھی آنسو ہیں چھلک جائیں گے
بس ذرا پل کو گوارا کیجے
آئینہ ہم کو سمجھ لیجے کبھی
اور پھر خود کو سنوارا کیجے
کچھ تعلق کا گماں ہوتا ہے
یونہی بے وجہ پکاراکیجے
خواب میں کر کے گزر پھر اپنا
کچھ تو امید ابھارا کیجے
جب کوئی صبح نئی مل جائے
ہم کو بھی ڈوبا ستارا کیجے
جائیے آپ اجازت ہے مری
اب کوئی اور بے چارا کیجے
ہیں جو سامان میں یہ دو آنسو
ان پہ بس نام ہمارا کیجے
دل جو پھر چاہے کوئی توڑنا دل
ہم پہ ہی کرم دوبارہ کیجے
مسئلہ حل ہوا؟ ہوا کہ نہیں؟
ہم سا کوئی ملا؟ ملا کہ نہیں؟
چھوڑئیے ہم کو ہم تو بے دل ہیں💜
آپ کا دل لگا؟ لگا کہ نہیں؟🌼۔
بدترین سبق ہمیشہ 🙂🔥🖤
پسندیدہ ترین شخص دیتا ہے..
آرزو تیری برقرار رہے
🥰🥰🥰🥰
دل کا کیا ہے رہا رہا نہ رہا
آخری بات اس کی یاد آئی
اب کوئی گفتگو نہیں ہوگی
_ " آپ نے جو کہا، سب سہی، سب بجا..
میں بُرا، میں خراب، آج سے معذرت !
جون ایلیاء
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain