Damadam.pk
Raja-Rameez's posts | Damadam

Raja-Rameez's posts:

Raja-Rameez
 

چـــــــاہت کـے کـــــــنارے ٹوٹ جـــــــاتے ہیں
یہ دل بہت روتا ہے جب سہارے چھوٹ جـــــــاتے ہیں
زندگی میں اکـــــــثر
ایســـــــا ہی ہوتا ہے
جنہیں ہم یاد کرتے ہیں تو وہی ہمیں بھول جـــــــاتے ہيں.

Raja-Rameez
 

دل کا درد دل توڑنے والے کیا جانے
پیار کی طاقت زمانے والے کیا جانے
کتنا درد ہوتا ہے قبر میں..................
یہ اوپر سے پھول ڈالنے والے کیا جانے

Raja-Rameez
 

بـــد دعاؤں کا، دعاؤں کا مَــــــــــزا لیتا ھُــــــــوں
میں تـــو لوگوں کـــــے رویوں کا مَـــزا لیتا ھُــوں
اچھا لگتا ھــــے تقاضے تِــــــرے پورے کـــــرنا
زندگی تیـــــــرے تقاضوں کا مَـــزا لیتا ھُـــــوں
اب اذیت نہیں ہوتی ھــے دیئے بجھنے سے
اب میں بد مست ھـــــواؤں کا مَـــزا لیتا ھُوں
سنتا رہتا ھُوں سرِ بزم میں جھوٹــــے دعوے
اور تنہائی مں دعووں کا مَـــــــــزا لیتا ھُـــــوں
اب تو دشمن پہ بھی غصہ نہیں آتا سائیں
اس کے بخشے ھوئے زخموں کا مزا لیتا ھُوں

Raja-Rameez
 

بہت دل کو کشادہ کر لیا کیا
زمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا
تو کیا سچ مچ جدائی مجھ سے کر لی
تو کیا خود کو بھی آدھا کر لیا کیا
ہُنر مندی سے اپنی دل کا صفحہ
مری جاں تم نے سادہ کر لیا کیا
جو یکسر جان ہے اس کے بدن سے
کہو کچھ استفادہ کر لیا کیا
بہت کترا رہے ہو مغبچوں سے
گناہ ترک بادہ کر لیا کیا
یہاں کے لوگ کب کے جا چکے ہیں
سفر جادہ بہ جادہ کر لیا کیا
اُٹھایا اک قدم تو نے نہ اس تک
بہت اپنے کو ماندہ کر لیا کیا
تم اپنی کج کُلاہی ہار بیٹھیں؟
بدن کو بے لبادہ کر لیا کیا
بہت نزدیک آتی جا رہی ہو
بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
جون ایلیا

Raja-Rameez
 

ایک مدت کی ریاضت سے کمائے ہوئے لوگ
کیسے بچھڑے ہیں مرے دل میں سمائے ہوئے لوگ۔۔
تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو.
ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ۔۔
اس زمانے میں مرے یار کہاں ملتے ہیں
اپنے دامن میں محبت کو بسائے ہوئے لوگ۔۔
تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں
یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے ہوئے لوگ...

Raja-Rameez
 

تمہارے پہلو میں جو ہماری جگہ کھڑا ہے۔ ۔
اُسے بتاؤ وہ شخص کس کی جگہ کھڑا ہے
ہمارے شانوں پہ پیر رکھے ہوئے ہیں اس نے
وہ پست قامت ہے لیکن اونچی جگہ کھڑا ہے
تمہاری رُخصت سے ہم بھلا کیوں اکیلے پڑتے
تمہارا دُکھ آج تک تمہاری جگہ کھڑا ہے۔ ۔ ۔ ۔
جدا ہوئے جس کے رُوبرو دو لرزتے سائے
وہ پیڑ رستے میں اب بھی اپنی جگہ کھڑا ہے۔

Raja-Rameez
 

میرے دل کا درد کس نےدیکھا ھے......💔
ھمیں تو تڑپتےصرف رب نے دیکھا ھے.....💔
ھم تنہاھی میں بیٹھ کر روتے ھیں.....💔
لوگوں نے تو بس ھمیں اکثر ھنستے دیکھا ھے.....☺

Raja-Rameez
 

نہ کبھی بدلے یہ لمحہ،
نہ بدلے خواہش ہماری ،
ایسے رہیں ساتھ ہم دونوں ،
جیسے تم ہو زندگی ،
اور میں چاہت تمہاری ،

Raja-Rameez
 

چاہا ہے تجھے میں نے تری ذات سے ہٹ کر
اس بار کھڑا ہوں میں روایات سے ہٹ کر
تم عشق کے قصے مجھے آ کر نہ سناو
دنیا میں نہیں کچھ بھی مفادات سے ہٹ کر
جس شخص کو پوجا تھا اسے مانگ رہا ہوں
میں مانگ رہا ہوں اسے اوقات سے ہٹ کر
ہاں سوچ رہا ہوں میں تجھے اپنا بنا لوں
ہاں سوچ رہا ہوں میں خیالات سے ہٹ کر
غم یہ ہے کہ میں اپنے قبیلے کا بڑا ہوں
چلنا ہی پڑے گا مجھے سقراط سے ہٹ کر
واعظ نے کہا "عقل کہاں پر ہے تمہاری"
میں نے یہ کہا "خلد کے باغات سے ہٹ کر"
رہنا ہے مجھے اس کی تمنا سے بہت دور
رہنا ہے مجھے ہجر کے حالات سے ہٹ کر

Raja-Rameez
 

یہ شبِ فراق یہ بے بسی
ہیں قدم قدم پہ اداسیاں
میرا ساتھ کوئی نہ دے سکا
میری دھڑکنیں ہیں دھواں دھواں
میں تڑپ تڑپ کے جیا تو کیا
میرے خواب مجھ سے بچھڑ گئے
میں اُداس گھر کی صدا سہی
مجھے دے نہ کوئی تسّلیاں
جوفزا میں گردوغبار ہے
میری بے بسی کا مزار ہے
میں وہ پھول ہوں جو نہ کھُِل سکا
میری زندگی میں وفا کہاں
چلی ایسی درد کی آندھیاں
میرے دل کی بستی اٌجڑ گئی
یہ جو راکھ سی ہے بُجھی بُجھی
ہیں اسی میں میری نشانیاں 🥀

Raja-Rameez
 

ہم اگر تیرے خدوخال بنانے لگ جائیں
صرف آنکھوں پہ کئی ایک زمانے لگ جائیں...
میں اگر پھول کی پتی پہ ترا نام لکھوں
تتلیاں اُڑ کے ترے نام پہ آنے لگ جائیں...
تو اگر ایک جھلک اپنی دکھا دے اُن کو
سب مصور تری تصویر بنانے لگ جائیں...
ایک لمحے کو اگر تیرا تبسم دیکھیں
ہوش والوں کے سبھی ہوش ٹھکانے لگ جائیں...
یہ عبادت ہے عبادت ہے عبادت ہے کہ ہم
دل کی آواز میں آواز ملانے لگ جائیں...
آنکھ سے خون بہانے کی مشقت کر کے
کیوں غمِ ہجر کی توقیر بڑھانے لگ جائیں؟
ہم اگر وجد میں آئیں تو زمانے کو سعید
کبھی غزلیں تو کبھی خواب سنانے لگ جائیں..

Raja-Rameez
 

کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر
نہ نظر ملی نہ زباں ہلی یوں سر جھکا کے گزر گئے
کبھی رک گئے کبھی چل دیئے کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے
یونہی عمر ساری گزار دی یونہی زندگی کے ستم سہے
کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے حسین وجود پر
جو پسند تھے میری ذات میں وہ شعر سارے بکھر گئے
مجھے یاد ہے کبھی ایک تھے ہم مگر آج ہم ہیں جدا جدا
وہ جدا ہوئے تو سنور گئے ہم جدا ہوئے تو بکھر گئے
کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
غم عاشقی تیرا شکریہ میں کہاں کہاں سے گزر گیا

Raja-Rameez
 

خزاں کی رُت میں گلاب لہجہ,بنا کہ رکھنا ,کمال یہ ہے
ہوا کی زدپہ دیا جلانا ,جلا کہ رکھنا ,کمال یہ ہے
ذرا سی لغزش پہ, توڑ دیتے ہیں سب تعلق زمانے والے
سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کےرکھنا ,کمال یہ ہے
کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ دکھ بچھڑنے کا بھول جائے
اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کہ رکھنا ,کمال یہ ہے
کسی کی راہ سے خدا کی خاطر,اٹھا کہ کانٹے,مٹا کے پتھر
پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کہ رکھنا ,کمال یہ ہے
وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے ,شکست کھائے
لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ سجا کہ رکھنا, کمال یہ ہے
ھزار طاقت ہو,ھوں سودلیلیں پھر بھی لہجےمیں عاجزی سے
ادب کی لذت ,دعا کی خوشبو ,بسا کہ رکھنا ,کمال یہ ہے

Raja-Rameez
 

کالی صبحیں , سرخ راتیں , وقت ساکن , اداس شامیں
ہزار صدیوں کے ہے برابر , ہر ایک لمحہ , بغیر تیرے
تعویز الٹے , ادھوری منت , وظیفے , جادو ناکام سارے
نہ استخارہ ہی کام آیا , نہ کوئی دھاگہ , بغیر تیرے
عجیب قسمت , نصیب الجھا , غلط لکیریں میرا مقدر
ہاں گردشوں میں یہ آگیا ہے میرا ستارہ , بغیر تیرے
ہجر کامل , فراق حاوی , جدائی یکسر , طویل دوری
خواب قربت , وصال حسرت "حسن" ہے تنہا , بغیر تیرے

Raja-Rameez
 

تو نے چھیڑا تو یہ کچھ اور بکھر جائے گی
زندگی زلف نہیں ہے کہ سنور جائے گی
خون تاروں کا جو ہو گا تو شفق پھوٹے گی
سُرخیء خُوں سے سحر اور نکھر جائے گی
تھک کے بیٹھا ہوں میں سایوں کے گھنے جنگل میں
سوچتا ہوں کہ ہر اک راہ کدھر جائے گی
یہ الگ بات کہ دن میرے مقدّر میں نہ ہو
رات پھر رات ہے آخر کو گزر جائے گی
میرا سرمایہ تری یاد ہے اے جانِ غزل
تجھ کو بھولا تو مری شاعری مر جائے گی
چشمِ برہم سے میں خائف تو نہیں ہوں آذر
یہ وہ ندی ہے جو چڑھتے ہی اُتر جائے گی

Raja-Rameez
 

درد سینے میں چھپائے رکھا۔۔۔
ہم نے ماحول بنائے رکھا۔۔۔
موت آئی تھی کئی دن پہلے۔۔۔
اس کو باتوں میں لگائے رکھا۔۔۔🍃🔥
❤️ 👌

Raja-Rameez
 

صا حب ! مجھے انصا ف چا ہیئے
دل میرا ہے تو مالک کوئی اور کیوں؟

Raja-Rameez
 

یہ محبت کی کہا نی نہیں مرتی لیکن
لو گ کردار نبھا تے ہو ئے مر جا تے ہیں۔

Raja-Rameez
 

ہمیں اپنی محبت پے اتنا تو یقین ہے
وہ مجھے چھوڑ سکتا ہے مگر بھُلا نہیں سکتا۔

Raja-Rameez
 

اجازت تو دی تھی ہم نے شرارت کی تمہیں
پر تم نے جو تو ڑا پاگل۔۔۔وہ میرا دل تھا۔