Damadam.pk
Raja-Rameez's posts | Damadam

Raja-Rameez's posts:

Raja-Rameez
 

دنیا کا وبال بھی رہے گا
کچھ اپنا خیال بھی رہے گا
شعلوں سے تجھے گزار دیں گے
ہم سے یہ کمال بھی رہے گا
بانہوں میں سمٹ کے حسن تیرا
کچھ دیر نڈھال بھی رہے گا
اے جان تجھے خراب کر کے
تھوڑا سا ملال بھی رہے گا
مجھ کو تری نازکی کا احساس
دوران وصال بھی رہے گا

Raja-Rameez
 

نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیے
وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیے
جس دھوپ کی دل میں ٹھنڈک تھی وہ دھوپ اسی کے ساتھ گئی
ان جلتی بلتی گلیوں میں اب خاک اڑاؤں کس کے لیے
وہ شہر میں تھا تو اس کے لیے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھا
اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کے لیے
اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں کوئی ویسا جان غزل ہی نہیں
ایوان غزل میں لفظوں کے گلدان سجاؤں کس کے لیے
مدت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضا
ان خالی کمروں میں ناصرؔ اب شمع جلاؤں کس کے لیے

Raja-Rameez
 

گنگناتے ہوئے جذبات کی آہٹ پا کر
رُوح میں جاگنے والی ہے کوئی سرگوشی
آکسی خوف میں اُتریں کسی غم کو اوڑھیں
کسی اُجڑے ہوئے لمحے میں سجائیں خود کو
تھام کر ریشمی ہاتھوں میں ہوا کی چادر
رُوح میں گھول لیں تاروں کا حسیں تاج محل
جی میں آتا ہے لپٹ جائیں کسی چاند کے ساتھ
بے یقینی کے سمندر کا کنارہ لے کر
ہم نکل جائیں کسی خدشے کی انگلی تھامے
تیری یادوں کے تلے درد کے سائے سائے
گنگناتے ہوئے جذبات کی آہٹ پا کر
رُوح میں جاگنے والی ہے کوئی سرگوشی

Raja-Rameez
 

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیں
کچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
سوچو تو بڑی چیز ہے تہذیب بدن کی
ورنہ یہ فقط آگ بجھانے کے لیے ہیں
آنکھوں میں جو بھر لو گے تو کانٹوں سے چبھیں گے
یہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لیے ہیں
دیکھوں ترے ہاتھوں کو تو لگتا ہے ترے ہاتھ
مندر میں فقط دیپ جلانے کے لیے ہیں
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں
اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں

Raja-Rameez
 

عشق آباد فقیروں کی ادا رکھتے ہیں
اور کیا اس کے سوا اہل انا رکھتے ہیں
ہم تہی دست کچھ ایسے بھی تہی دست نہیں
کچھ نہیں رکھتے مگر پاس وفا رکھتے ہیں
زندگی بھر کی کمائی یہ تعلق ہی تو ہے
کچھ بچے یا نہ بچے اس کو بچا رکھتے ہیں
شعر میں پھوٹتے ہیں اپنی زباں کے چھالے
نطق رکھتے ہیں مگر سب سے جدا رکھتے ہیں
ہم نہیں صاحب تکریم تو حیرت کیسی
سر پہ دستار نہ پیکر پہ عبا رکھتے ہیں
شہر آواز کی جھلمل سے دمک اٹھیں گے
شب خاموش کی رخ شمع نوا رکھتے ہیں
اک تری یاد گلے ایسے پڑی ہے کہ نجیبؔ
آج کا کام بھی ہم کل پہ اٹھا رکھتے ہیں

Raja-Rameez
 

چُپ نہ رہتے بیان ہوجاتے
تجھ سے گر بدگُمان ہوجاتے
ضبظِ غم نے بچا لیا ورنہ
ہم کوئی داستان ہوجاتے
تُو نے دیکھا نہیں پلٹ کے ہمیں
ورنہ ہم مہربان ہو جاتے
تیرے قصّے میں ہم بھلا خُود سے
کس لیے بدگُمان ہوجاتے
تیرے دل کی زمین ہی نہ مِلی
ورنہ ہم آسمان ہو جاتے

Raja-Rameez
 

فنکار ہے تو ہاتھہ پہ سورج سجا کے لا
بجھتا ہوا دیا......... نہ مقابل ہوا کے لا
دریا کا انتقام ڈبو دے نہ گھر تیرا
ساحل سے روز روز نہ کنکر اٹھا کے لا
اب اختتام کو ہے سخی حرف التماس
کچھہ ہے تو اب وہ سامنے دست دعا کے لا
پیماں وفا کے باندھ مگر سوچ سوچ کر
اس ابتدا میں یوں نہ سخن انتہا کے لا
آرائش جراحت یاراں کی بزم میں
جو زخم دل میں ہیں سبھی تن پر سجا کے لا
تھوڑی سی اور موج میں آ اے ہوائے گل
تھوڑی سی اس کے جسم کی چرا کے لا
گر سوچنا ہیں اہل مشیت کے حوصلے
میداں سے گھر میں ایک تو میت اٹھا کے لا
محسن اب اس کا نام ہے سب کی زبان پر
کس نے کہا کہ اس کو غزل میں سجا لا

Raja-Rameez
 

آگ کے درمیان سے نکلا
میں بھی کس امتحان سے نکلا
پھر ہوا سے سلگ اٹھے پتے
پھر دھواں گلستان سے نکلا
جب بھی نکلا ستارۂ امید
کہر کے درمیان سے نکلا
چاندنی جھانکتی ہے گلیوں میں
کوئی سایہ مکان سے نکلا
ایک شعلہ پھر اک دھویں کی لکیر
اور کیا خاکدان سے نکلا
چاند جس آسمان میں ڈوبا
کب اسی آسمان سے نکلا
یہ گہر جس کو آفتاب کہیں
کس اندھیرے کی کان سے نکلا
شکر ہے اس نے بے وفائی کی
میں کڑے امتحان سے نکلا
لوگ دشمن ہوئے اسی کے شکیبؔ
کام جس مہربان سے نکلا

Raja-Rameez
 

ذہن میرا آزاد ہے لیکن دل کا دل مٹھی میں!!!!😥
آدھا اس نے قید رکھا ہے آدھا چھوڑ دیا ہے!!!!💔
جہاں دعا ملتی تھی اللّٰہ جوڑی سلامت رکھے؟؟؟💯
میں نے تیرے بعد ادھر سے گزرنا چھوڑ دیا ہے!!!!🙂🖤

Raja-Rameez
 

بچھڑ کے تم سے خزاں ہو گئے تو یہ جانا
ہمارے حسن میں سب دلکشی تمہاری تھی
گِلہ نہیں کہ مرے حال پر ہنسی دنیا
گِلا تو یہ ہے کہ پہلی ہنسی تمہاری تھی__
🖤✍👑

Raja-Rameez
 

تمھارے دل پر اپنا نام____ نقش کر دیں گے...❤️
اپنی سانسیں دھڑکنیں تجھ پر قرض کردیں گے..💞
یوں شامل کرلیں گے.................. خود کو تجھ میں..😘
که تم پر اپنی محبت............. ھم فرض کر دیں

Raja-Rameez
 

اس کو میری آنکھیں پسند ہیں🤩
اور مجھے اپنی آنکھوں میں وہ🙈

Raja-Rameez
 

🥰🥰🥰🥰🥰🥰درد کو بھی درد ہونے لگا 🥲🍂
درد سینے میں چُھپ کر رونے لگا ❤️🩹🥀
کبھی نہ روۓ تھے ہم درد کو دیکھ کر 🙃🖤
آج درد ہمیں دیکھ کر رونے لگا 🥺
🥀

Raja-Rameez
 

تمہارا عشق مجھے دشت میں لے آیا ہے
تمہارے ہجر کی وحشی دھمال باقی ہے
عجیب موت ملی ہے مجھے مروت میں
میں اس پہ مر مٹا ہوں انتقال باقی ھے

Raja-Rameez
 

اثاثہ لگتے تھے مجھ کو کبھی جو خواب مرے
تمہارے بعد تو وہ بھی خسارے لگتے ہیں
اے میری روح کے حصے! تمہیں پتہ ہے؟ مجھے!
تمہارے نام کے انساں بھی پیارے لگتے ہیں

Raja-Rameez
 

"ع" سے عشق، "ش" سے شکست ہوا-
عشق تب مکمل ہوا جب "ق" سے قلندر ہوا-
:تُم نے دیکھی ہی نہیں عشــقِ قلندر کی دھمال
پَاؤں پتھر پہ بھی پڑتا ہے تو دُھول اُڑتی ہے

Raja-Rameez
 

رابطہ بھی نہیں رکھتا ہے سرِ وصل کوئی
اور تعلق بھی معطل نہیں ہونے دیتا
دل یہ کہتا ہے اُسے لوٹ کے آنا ہے یہیں
یہ دلاسہ مُجھے پاگل نہیں ہونے دیتا

Raja-Rameez
 

وہ بھی خوش رہنے لگا ہے مجھے رونے والا
اب میرا ذکر کہیں بھی نہیں ہونے والا 🖤🔥

Raja-Rameez
 

ہر ظلم ترا یاد ہے بُھولا تو نہیں ہوں
اے وعدہ فراموش میں تجھ سا تو نہیں ہوں
اے وقت ! مِٹانا مجھے آسان نہیں ہے
انساں ہوں کوئی نقشِ کفِ پا تو نہیں ہوں
چُپ چاپ سہی مَصلحتاً وقت کے ہاتھوں
مجبور سہی، وقت سے ہارا تو نہیں ہوں
یہ دِن تو مجھے اُن کے تغافل نے دِکھائے
میں گردشِ دوراں تیرا مارا تو نہیں ہوں
اُن کے لیے لڑ جاؤں گا تقدیر میں تجھ سے
حالانکہ کبھی تجھ سے میں اُلجھا تو نہیں ہوں
ساحل پہ کھڑے ہو تمہیں کیا غم چلے جانا
میں ڈُوب رہا ہوں ابھی ڈُوبا تو نہیں ہوں
کیوں شور بپا ہے ذرا دیکھو تو نکل کر
میں اُس کی گلی سے ابھی گزرا تو نہیں ہوں
مضطرؔ مجھے کیوں دیکھتا رہتا ہے زمانہ
دیوانہ سہی اُن کا تماشا تو نہیں ہوں

Raja-Rameez
 

خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں
فقط تیری مرضی کو ہم دیکھتے ہیں
کبھی ان نگاہوں سے تم بھی تو دیکھو
تمہیں جن نگاہوں سے ہم دیکھتے ہیں 🎀🥀