دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیے
وہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
آج تک نظروں میں ہے وہ صحبت راز و نیاز
اپنا جانا یاد ہے تیرا بلانا یاد ہے
میٹھی میٹھی چھیڑ کر باتیں نرالی پیار کی
ذکر دشمن کا وہ باتوں میں اڑانا یاد ہے
دیکھنا مجھ کو جو برگشتہ تو سو سو ناز سے
جب منا لینا تو پھر خود روٹھ جانا یاد ہے
چوری چوری ہم سے تم آ کر ملے تھے جس جگہ
مدتیں گزریں پر اب تک وہ ٹھکانہ یاد ہے
جان کر سوتا تجھے وہ قصد پا بوسی مرا
اور ترا ٹھکرا کے سر وہ مسکرانا یاد ہے
تجھ کو جب تنہا کبھی پانا تو از راہ لحاظ
حال دل باتوں ہی باتوں میں جتانا یاد ہے
جب سوا میرے تمہارا کوئی دیوانہ نہ تھا
سچ کہو کچھ تم کو بھی وہ کارخانا یاد ہے
غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلاف
وہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے
آ گیا گر وصل کی شب بھی کہیں ذکر فراق
وہ ترا رو رو کے مجھ کو بھی رلانا یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
باہزاراں اضطراب و صدہزاراں اشتیاق
تجھ سے وہ پہلے پہل دل کا لگانا یاد ہے
بار بار اٹھنا اسی جانب نگاہ شوق کا
اور ترا غرفے سے وہ آنکھیں لڑانا یاد ہے
تجھ سے کچھ ملتے ہی وہ بے باک ہو جانا مرا
اور ترا دانتوں میں وہ انگلی دبانا یاد ہے
کھینچ لینا وہ مرا پردے کا کونا دفعتاً
اور دوپٹے سے ترا وہ منہ چھپانا یاد ہے
اِن آنکھوں میں نیند کہاں تھی صِرف تُمہارا اِنتظار ھوتا تھا تب میں تُم سے کہتا تھا اب آنکھ کُھل ھی گئی ھے چلو بات ھی کر لیتے ھیں اور پِھر ھم بات کرتے تھے پتہ ھے کِتنے مِنٹ سات، آٹھ مِنٹ بس تُم میسج کرتے کرتے نیند کی وادی میں چلی جاتی تھی مُجھے نہ ختم ہونے والا اِنتظار دے کر
تُم مُجھے کھتی تھی نا وقت بدل گیا ہے اور میں بھی
ھاں شاید سب کُچھ بدل گیا ہے نہیں بدلی تو بس ایک میری عادت نہیں بدلی
اب میں تُمھارا انتظار نہیں کرتا فجر کی نماز کے بعد صِرف تُمھارے لیے دُعا کرتا ھوں
اور سوچتا ھوں تُم کِتنے بختوں والی ھو تُم سوئی ھوئی ھو اور کوئی تُمہارے لیے دعائیں کر رھا ہے تُم میری زِندگی کا وہ خسارہ ہو جو پُوری زِندگی میری کمر سیدھی ھونے نہیں دے گا
😞😟
Aa
رات ڈھلتی تھی تو تُمھارے میسج کا اِنتظار کرنا شروع کرتا تھا لیکن تُم مصروف رہتی تھی بھت مصروف موبائل ہاتھ میں رکھے تُمہارا اِنتظار کرتا تھا کہیں ایسا نہ ہو تُمہارا کوئی میسج آئے اور مُجھے پتہ ہی نہ چلے بار بار تُمہارا لاسٹ سِین دیکھتا رہتا تھا کبھی تو ایسا بھی ہوتا تھا تُمہارا کوئی میسج نہیں آتا تھا اور میں تُمہاری چیٹ کھول کر بیٹھا رہتا تھا اور کبھی جب آدھی رات کو تُمہارا میسج آتا اور میں فوراً جواب دیتا تو تُم پُوچھتی تھی ابھی تک جاگ رہے ہو سوئے کیوں نہیں اِس وقت میں تُمہاری مُحبت میں تُم سے جُھوٹ بولتا تھا کہ سویا ہوا تھا تُمہارے میسج سے موبائل وائبرئیٹ ہوا اور میری آنکھ کُھل گئی اور تُم کہتی تھی چلو پِھر سے سو جاؤ
Aa Continue........👉
زندگی کے غم لاکھوں اور چشم نم تنہا
حسرتوں کی میت پر رو رہے ہیں ہم تنہا
مل سکا نہ کوئی بھی ہمسفر زمانے میں
کاٹتے رہے برسوں جادہ ِالم تنہا
کھیل تو نہیں یارو راستے کی تنہائی
کوئی ہم کو دکھلائے چل کے دو قدم تنہا
دل کو چھیڑتی ہوگی یادِ رفتگاں اکثر
لاکھ جی کو بہلائیں شیخِ محترم تنہا
مسجدیں ترستی ہیں اُس طرف اذانو ںکو
اِس طرف شوالوں میں رہ گئے صنم تنہا
اِس بھری خدائی میں وہ بھی آج اکیلے ہیں
خلوتوں میں رہ کر بھی جو رہے تھے کم تنہا
تھی قتیلؔ چاہت میں اُن کی بھی رضا شامل
پھر بھی ہم ہی ٹھہرے ہیں مورد ِستم تنہا
دل چاہتا ہے ڈھیر ساری باتیں کروں
پھر سوچتا ہوں اس خود غرض سے
🤔😔
چند سال پھلے بھی ایسا تھا اور اب بھی ایسا ہے بھت کوشش کی خود کو اکیلے پن سے دور رکھنے کی لیکن نہیں رکھ پایا اس کی وجہ یہ ہے کہ جو بھی دوست بنائے رشتے بنائے سب عارضی نکلے وہ اپنا وقت گزار رھے تھے اور ھم سچ سمجھ بیٹھے کہ وہ مخلص ہیں۔ اور ھاں ایک بات یاد رکھیئے کسی کے سامنے کھلی کتاب نہ بنیں کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کسی کو یہ کتاب پسند نہیں آئی اور وہ اس کو کھلا چھوڑگیا اس میں مزا نہیں وغیرہ اسی لئے آپ بند کتاب کی طرح رہیں اور جس کو کھولنے کیلئے ھر کوئی بے تاب ہو۔
میں ہمیشہ اس کے ساتھ مخلص بنا رہا
اور مجھے اسی مخلصی کی سزا ملی
😢😢😟😞
جب ھم کِسی اِنسان سے جُڑتے ھیں تو اپنے اندر اُن کی ایک جگہ بنا لیتے ہیں جب کوئی خاص ہونے لگتا ھے تو ہماری بھت سی چیزیں خُود بخود اُن کی ھو جاتی ھیں
ھمارا نام، ھمارا وقت، ھماری پسند اور ھمارا رنگ
بِنا بولے سب اُن کا ہو جاتا ہے کِسی کو بتائے بغیر اُس شخص کے سحر میں اِتنا دُور نِکل جاتے ہیں کہ خُود بھی اندازہ نھیں ھوتا ھے کہ واپسی کِتنی اذیت ناک ہوسکتی ھے
ایسے میں اگر وہ شخص اچانک پیروں کے نیچے سے زمین کھینچ لے تو بتاؤ کیا بچتا ہے..؟
مجھے سے اپنی توجھ اپنا وجود سب کچھ نہیں لیا تم نے
یقین نھیں ھوتا تم ایسا رویہ کرسکتی تھی
اتنے برسوں کا حاصل دیکھتاھوں تو سوائے تنہائی کے میرے پاس کچھ نہیں ہے۔۔! میں نے ہر وہ لمحہ جب میرا وجود اذیت کی اس حد کو چھوتا تھا کہ میرے پاس بس ایک ہی راستہ ہوتا تھا۔۔ ہمیشہ خود کو اکیلے پایا ہے۔۔! شاید ہم کبھی بھی اپنی ذہنی کیفیت کسی کو سمجھا نہیں پاتے ہیں! ہم بس کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہمیں ضرورت ہے۔۔! لیکن بار بار ہم ایک ہی التجا سے تھک جاتے ہیں, میں تھک گیا ہوں, تم کو یہ سمجھاتے کہ مجھے ضرورت ہے۔ میں اکیلے پن سے ڈرتا ہوں. میں انتظار کرتے کرتے ذندگی کے اس مقام پر آچکا ہوں کہ میرے وجود کو خود کو بھی ضرورت محسوس نہیں ھو رہی ہے
میں بس کسی انجان راستے پر چل رہا ہوں کسی کی بھی پرواہ کئے بغیر! میں نے سب کچھ کھو دیا ہے۔ وہ سب کچھ جسے حاصل کرنے کے لیے میں نے اپنا وجود تھکا دیا تھا۔۔ اب شاید کبھی نہ آؤں
اذیت زھر ہوتی ہے
AyyanAli
"میرا گناہ یہ ہے کے میں ایک عورت سے محبت کرتا ہوں۔۔
صرف اتنی محبت کے اُسے نہ دیکھوں تو مجھے بینائی کی ضرورت نہیں، اُسکی آواز نہ سنوں تو مجھے سماعت سے غرض نہیں، وہ مبہم سا مسکرادے تو میری روح سینے سے کھنچ لیتی ہے۔۔
اتنی سی محبت تو خدا مجھے معاف کردے گا؟
Aa"❤

زندگی میں ایک ایسا شخص ضرور ہونا چاہیے جو حال پوچھے تو اسے سچ بتایا جاسکے
اپ کے پاس ہے کیا ایسا شخص...؟؟
جب کوئی نظم ایک بار مکمل لکھی لی جائے
تو پھر اس میں
لفظوں کا ہیر پھیر نہیں ہوتا
پھر ہم اس میں کچھ نہیں بدل سکتے
کوئی بھی لفظ
کسی دوسرے لفظ کی جگہ لے ہی نہیں سکتا
ہم اُس احساس کی ترجمانی کے لئے
کوئی اور متبادل الفاظ استعمال کر ہی نہیں پاتے
سنو پیاری
اسی طرح
تم بھی قدرت کی لکھی گئی اِک مکمل نظم ہو
میاں وقار
اے قابلِ محبت شخص
💓 ♥️
اگر مجھے دل کہ بغیر پیدا کیا جاتا تو
میں تم سے اپنے جگر سے محبت کرتا
سُنو
تُم میرا ہاتھ پکڑ کر
اپنے دل پر رکھ دو اور کہو مُجھ سے
یہ تُمہارا ترجمان ہے
اِس کے حاکِم ہو تُم
یہاں تُم بغیر اذیتوں کے رہ سکتے ہو
♥️
! اے روح من
تم شفا کا پانی ہو
جس کا گھونٹ بھرنے سے
فصلِ جان کے دامن میں
پھول کھلنے لگتے ہیں
اور دکھوں کے جنگل میں
سکھ اترنے لگتے ہیں۔
😊💞
"میں اُن میں سے ہوں، جو مرجاتے ہیں جب وہ محبت کرنے پر آتے ہیں۔
" 🔥

محبت میں آپشنز نہیں ہوتے،یا تو انتخاب کرو
یا پھر چھوڑ دو.چھوڑنا ہے تو مکمل چھوڑو..اور اگر منتخب کرنا ہے تو اول درجے پر رکھو.کیونکہ جسے چاہا جاتا ہے،صرف اسے ہی دیکھا جاتا ہے.محبت میں درجہ اول ہی رہتا ہے،دوم سوم کو محبت نہیں کہتے.
اسے "آپشنز" کہتے ہیں
💯🌸💜
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain