زندگی میں دو چیزوں کی کمی انسان کو اذیت میں ڈالتی ہے، ایک رات کی نیند، اگر نیند نہیں تو چہرہ بگڑ جاتا ہے، دوسرا من پسند شخص، میسر نہ ہو تو زندگی بگڑ جاتی ہے
پختگی (maturity)کی علامات: 1. چھوٹی چھوٹی باتیں آپ کو پرجوش نہیں کرتی۔ 2. آپ سمجھتے لگتے ہیں کہ ہر کوئی اپنے نقطہ نظر میں اور اپنی جگہ پر صحیح ہے۔ 3. آپ زیادہ معاف کرنا شروع کرتے ہیں۔ 4. آپ زیادہ کھلے ذہن کے مالک بن جاتے ہیں۔ 5. آپ اختلافات کا احترام کرتے ہیں۔ 6. آپ محبت میں زبردستی نہیں کرتے۔ 7. آپ دل کے درد کو قبول کرتے ہیں۔ 8. آپ آسانی اور جلدی سے دوسروں کے بارے میں فیصلہ نہیں کرتے۔ 9. آپ بعض اوقات خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 10. آپ کی خوشی لوگوں پر نہیں بلکہ آپ کے ہی باطن پر منحصر ہونا شروع ہو جاتی ہے
غلطیوں، گناہوں کے بعد رب کی طرف مجبوری میں متوجہ ہوتا ہوں تو خود پر ہنسی آتی ہے۔۔۔ کیا ہوں میں؟ کس قدر سستا اور بیکار، کیسا مطلبی اور مفاد پرست، خوفزدہ اور ڈرپوک، آج تک یہ باتیں خدا نے مجھ سے نہیں کہی مگر مجھ سے بہتر کون جانتا ہے کہ میں کیا ہوں ۔۔۔ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہورہا ہوں اور ہر گزرتے پل کے ساتھ یہ احساس ہورہا ہے کہ وہ قادر مطلق ہے کبھی افلاس میں، کبھی احساس میں زندگی گزری تیری تلاش میں سجدہ کیا تو احساس ہوا تو ہے کربلا کی خاک میں
" بانو قدسیہ لِکھتی ہیں لوگ کہتے ہیں کہ ؛ جب کردار پر بات آ جائے تو صفائی دینا ضروری ہو جاتا ہے ، لیکن میں کہتی ہُوں کہ ؛ اگر کردار پر بات آ جائے تو بات ہی ختم ہو جاتی ہے! ۔