ایک شخص کی محبت آپکو بتاتی ہے۔!!! کہ آپ کون ہیں۔! آپکی اوقات کیا ہے...!! برداشت کتنی ہے آپ میں! کتنا ظرف ہے آپکا!... کتنے رحمدل ہیں آپ! کتنا غصہ ہے آپ میں! رحمدل کسے کہتے ہیں۔۔! احساس کیا چیز ہے؟ مانگنا کیا ہوتا ہے! گڑ گڑانا کیا ہوتا ہے! جھکنا کیا ہوتا ہے گرنا کیا ہوتا ہے! اور ویسے بھی محبت عقلمند لوگوں کے ساتھ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی محبت کے لیے تھوڑا پاگل۔!! تھوڑا بے وقوف ہونا ضروری ہے اور۔۔! عقل مند لوگ محبت نہیں تجارت کرتے ہیں -- اور ہمیشہ خسارا دیکھ کر...راہ بدل دیا کرتے ہیں
اٹل وعدہ ہے اے سخی عباس ع کے پرچم یہ دنیا کیا ہے محشر کو بھی ہم بیدار کر دیں گے اگر شبیرء کے ماتم پر پابندی ہو جنت میں تو پھر جنت میں بھی جانے سے ہم انکار کر دیں گے
حضرت امام حسینؑ وہ واحد ہستی ہیں، جنہوں نے قبروں سے شہر بسایا ورنہ قبروں سے قبرستان بستے ہیں یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نہیں آیا بلکہ محافظِ قرآن نے خود قرآن کو بچایا #سلام_شہدائے_کربلا لبیک یا حُسین علیہ السلام
چاہتے ہم تو تجھے روک ہی لیتے لیکن بس ترے پائوں کی زنجیر نہیں ہونا تھا! میں جو رانجھا نہ ہوا اس پہ گلہ کیوں لوگو اُس نے ویسے بھی مری ہیر نہیں ہونا تھا! جیسے اُس شخص کی، اشکوں سے کہانی لکھی زینؔ یوں اُس نے تو تحریر نہیں ہونا تھا
وہی بزم ہے وہی دھوم ہے وہی عاشقوں کا ہجوم ہے ہے کمی تو بس میرے چاند کی جو تہہ مزار چلا گیا وہ سخن شناس وہ دور بین وہ گدا نواز وہ ماہ جبین وہ حسیں وہ بحر علوم دین میرا تاجدار چلا گیا
تیرے جانے پہ کھلا زندگی کیا ہے کیا نئیں پاؤں کی خاک ہے جو سر پہ چڑھا رکھی ہے میں نے پوچھا تھا محبت کے معانی کیا ہیں اس نے کچھ خاک مرے ہاتھ پہ آ رکھی ہے
خدارا،اپنے ساتھ مخلص ہوجائیے۔ یہ زندگی جو بیس بائیس ہزار دنوں پر مشتمل ہے، ایک بار ملی ہے، اسے پورے خلوص اور محبت کے ساتھ گزاریے۔ خلوص اپنی ذات کے ساتھ، محبت اپنے آپ سے۔ جس دن آپ نے اپنے ساتھ خلوص اور محبت اختیار کرلی، اس دن آپ کو کندھا مل جائے گا۔ ایلف شفک اپنی کتاب ’’محبت کے چالیس اصول‘‘ میں کہتی ہے کہ محبت بھری ہوئی ہو تو کائنات میں محبت نظر آتی ہے۔ اپنے اندر محبت ہو تو کسی کو محبت دے سکتے ہیں۔ جو چیز اپنے اندر نہیں ہے، وہ دینا بہت مشکل ہے۔ اگر کسی کی شفقت ملے تو پھر کبھی نہ بھولیے کہ اب آپ کو بھی شفقت دینی ہے۔ اسی طرح زندگی کا پہیا گھومتا رہے گا اور محبت و شفقت پھیلتی رہے گی۔ یہ محبت و شفقت دوسروں کیلئے کندھا بنے گی