ٹوٹ گۓ ہو تو کیا ہوا ؟ محبت میں ہار گۓ ہو تو کیا ہوا ؟ گناہ کر بیٹھے ہو تو کیا وا ؟ توبہ سے کتنے برس سے غافل ہو تو کیا ہوا ؟ اللہ کو بھول گۓ تھے تو کیا ہوا ؟ اب تو یاد آگیا نا وہ !! اب تو اسکی مصلحتیں سمجھ آگٸی نا !! اب تو تمام گناہوں پہ شرمسار ہو نہ !! یہی اسکی محبت ہے یہی اسکا کرم ہے !! جب اللہ اپنی طرف کسی کو لانا چاہتا ہے تو پہلے اسے گراتا ہے پھر اسے اسکے عیبوں سے روشناس کرواتا ہے اور توبہ کی توفیق تو تب تک نہیں ملتی جب تک اللہ نے معاف نہ کرنا ہو , صدیوں کے بعد ہو یا لمحوں کے بعد جب بھی تمھیں اللہ کا خیال آۓ تو اسکی جانب بھاگ جاٶ , وہ بڑا غفور ہے , بڑا رحیم ہے 💞 وہ غصہ نہیں ہوتا , وہ تو پیار کرتا ہے , وہ تو محبت کرتا ہے ❤ جس نے تمھیں پیدا کیا وہی تمھارے اس ٹوٹے ہوۓ وجود کو دوبارہ سے بنا کر کھڑا کردے گا ۔ ۔ ۔
اس شہرِ ستمگراں میں تھی ایسی کوئی ہوا چلی وہ زندگی کا پتا دیتی مشعلیں بجھ بجھا گئیں ان کے پھر سے جگمگانے کا بچا نہ کوئی امکان ہے آنکھوں کے خول میں اب رقم ٹوٹے خوابوں کی داستان ہے
جب کبھی آ پ خود کا موازنہ کرنا چاہو کہ اللہ پاک آپ سے راضی بھی ہے کہ نہیں ۔ تو رات کی تنہائی میں دھیان لڑایا کرو کہ۔ کتنی دفعہ نامِ محمد صلی الله عليه وآلہ وسلم ۔ آپ کی زبان پر آیا ۔۔ کتنی دفعہ درود پاک پڑھوایا گیا آپ سے دن بھر میں ۔ وہ جو۔۔ ربّ العزت۔۔ ہے نا؟ کبھی کسی غیر یا ایسے انسان کی زبان پر اپنے محبوب ۔کا نام آنے ہی نہیں دیتا جس سے وہ ناراض ہو ۔ دنیا داری میں الجھائے رکھتا ہے انہیں ہر وقت ۔ اور یہ بات تو آپ دل سے نکال ہی دو کہ درود شریف آپ خود پڑھتے ہو ربّ العزت۔آپ کو یاد دلاتا ہے کہ پڑھو آپ کا دھیان اس طرف لاتا ہے کہ پڑھو درود شریف ۔ یاد کرو کہ اچانک آپ کے دل کو اداس اور بھاری کر دیا جاتا ہے ۔ تو آپ فوراً درود شریف پڑھنا شروع کر دیتے ہو ۔ یہ بھی عنایت ہی عنایت ہے میرے ربّ کی ۔۔ ❤صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم