Damadam.pk
Ramal33's posts | Damadam

Ramal33's posts:

Ramal33
 

بعض اوقات انسان اتنا بے بس ہو جاتا ہے کہ اسے سمجھ نہیں آتا اب کرے کیا
ایسی بے بسی جب مجھ پہ آتی ہے تو دل کرتا ہے اس دنیا سے بہت دور چلی جاؤں یا پھر کچھ وقت کے لیے گہری نیند سو جاؤں

Ramal33
 

ایک شہکار کی تخیلیق
یعنی اپنا آپ
ہنسی
یعنی اپنی آپ میں تر تیب
غم
یعنی مکمل ہونے کی خواہش
پیار
یعنی اپنے ہونے کا ثبوت
دوست
یعنی وہ جو سپردگی کہلائے

Ramal33
 

عشق ہو تیری زات ہو
پھر عشق حسن کی بات ہو
💐💐
کبھی میں ملوں کبھی تو ملے
کبھی ہم دونوں چپ چاپ ہوں
💐💐
کبھی گفتگو کبھی تزکرے
کبھی زکر ہو کوئی بات ہو
💐💐
کبھی میں تیری کبھی تو میرا
کبھی ایک دوجے کے ہم رہیں
💐💐
کبھی رنجشیں
کبھی دوریاں
کبھی قربتیں
کبھی الفتیں
کبھی جیت ہو کبھی ہار ہو
💐💐
نا نشیب ہوں نا اداس ہوں
صرف تیرا عشق ہو میری ذات

Ramal33
 

سب کو لگتا ہم اچھا جہیز نہیں دے سکیں گے ۔۔ یا ۔۔ یا ہمارا گھر اچھا نہیں ہے تو مجھے رہن سہن کے طریقے نہیں آتے ہونگے
(معاشرے کا ایک سسکتہ ہوا پہلو)

Ramal33
 

اب کی بار رشتے والے آۓ تو اماں تم اپنی جہیز والی پیالیاں مت نکال لینا میں نے تھوڑے پیسے جوڑ کے رکھے ہیں ایک اچھا سا ٹی سیٹ لے آنا بازار سے ۔۔ ارے میری تی اس سب سے کیا فرق پڑتا ہے پسند انہوں نے تجھے کرنا ہے پیالیوں کو تھوڑی دیکھنے آرہے وہ لوگ ۔۔ اماں تجھے نہیں پتا آج کل یہی سب زیادہ دیکھا جاتا ۔۔ سامنے والوں کی آمنہ کہتی ہے تم لوگوں کا گھر اچھا نہیں اسی لیے رشتے والے تیرا رشتہ نہیں کرتے۔۔ اماں ہم کسی جگہ ایک کراۓ کا اچھا مکان لے لیتے ہیں نا جس کے فرش پے ٹائیلیں لگی نظر آئیں ۔۔ اور ۔۔ اور دروازے بھی لکڑی کے ہو ۔۔۔ میں دو دو نوکریاں کر لوں گی نا اماں مان جا نا ۔۔ دیکھ نا اماں میرے اتنے خوبصورت ہونے کے باوجود کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا میرے سے ۔

Ramal33
 

کبھی یوں ہوتا ہے کہ میاں بیوی دو الگ مزاج کے ہوتے ہیں۔ اس قدر کہ ایک چھت کے نیچے رہ کر بھی ایک دوسرے کے لئے اجنبی۔ قصور دونوں کا ہی نہیں ہوتا شاید۔ اپنی سی کوشش کی جاتی ہے کامپرومایز کے نام پر، لیکن نہیں نبھتی۔
جب فاصلے بڑھتے ہیں، اندر تہہ بہ تہہ غصہ بڑھتا جاتا ہے تو آئے دن پریشر کوکر کی طرح پھٹتا ہے اور چھینٹے دور دور تک جاتے ہیں۔ میاں بیوی کیساتھ بچے بھی اس گندگی کی زد میں آ جاتے ہیں۔ اب گھر نہ ٹوٹے، اس لئے ان دو لوگوں کو جنہیں ایک دوسرے سے کسی قسم کا کوئی لگاؤ نہیں، جو کچھ دیر بھی ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرنا چاہتے، ساری عمر کے لئے ایک ساتھ رہتے ہیں۔ کیوں؟ گھر بچانے کی خاطر۔ بچوں کی خاطر۔ اور بچوں کو کیا ملتا ہے؟ ایک ٹوٹا پھوٹا گھرانا۔

Ramal33
 

بس اک تم پہ ختم ہو جاتا ہے
میرا غصہ بھی میرا پیار بھی

Ramal33
 

شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہے
عمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست

Ramal33
 

نظروں کی اک دوڑ تھی لگی ہوئی ہمارے باہم
اپنی آنکھوں کی رفتار سے وہ ہم کو ہرانے لگے
انکی نظروں کا یہ راز مجھ پر آشکار نہ ہو سکا ابتک
وہ دوڑے ایسے جیسے اس دوڑ پر ہیں خزانے لگے

Ramal33
 

مری چاہتوں کے سراب میں، ترا عہدِ ہجر مکیں سہی
مجھے تیرے درد کی آس ہے ،وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی ۔
نہ مِلا حرم تو نہیں سہی ، ترے نقشِ پا کے قریں سہی
ہمیں سجدہ کرنے سے ہے غرض ، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی ۔
مری آہ کو نہ سمجھ زبوں ،کہ بھروں جو آہ تو پھونک دوں
ترا تاج تاجِ شہی سہی ،ترا تخت تختِ بریں سہی ۔
ہے اگر گُماں میں تری ثنا، شبِ ہجر سے مجھے کیا گِلا
تری رائیگانی تو ساتھ ہے ، تُو نہ ہو سکا تو نہیں سہی ۔
ترا غم ہی میرا وجود ہے ،یہ وجود مثلِ درود ہے
نہ سہی مکیں مرے دل میں تو، کسی اور دل میں مکیں سہی ۔
جسے جستجو ہو وہ جان لے ، جسے آرزو ہو وہ مان لے
تُو خُدا خُدا میں مکیں سہی ، میں بشر بشر میں مکیں سہی ۔
نہیں میکدے کا پٙتا اگر، تو حرم کی ڈھونڈ لیں رہگزر
ہمیں بادہ خواری سے کام ہے ، جو یہاں نہیں تو وہیں سہی !!

Ramal33
 

شاید صرف دو ہی قدم میرے آپ کے قدموں کے ساتھ اُٹھے تھے جب میں نے پوچھا "جانا نہیں؟" اور
وہ دو قدم مجھے زندگی جیسے لگے ❤
بہت عرصے بعد یوں لگا جیسے میں جی اُٹھی ہوں
یوں جیسے بس ہاتھ تھامنا باقی تھا
جیسے کہہ رہے ہوں "کتنی دیر لگا دی تم نے آنے میں، آو چلیں اب!!!"
ہائےےے وہ بے اختیاری میں اُٹھتے قدم، جیسے ہم ساتھ ہی تو آئے تھے۔۔۔
وہ آنکھیں تو جیسے رگوں میں دوڑ رہی ہیں ۔۔۔
اک ان چھوئے مگر آشنا لمس کی قربت کو اتنا پاس پا کر بے مراد لوٹنے کی وجہ سے کان چہرہ حتٰی کہ پورا جسم ابھی تک تپ رہا ہے ۔۔۔
وائے شومیءِ قسمت

Ramal33
 

محبت یا ہوتی ہے، یا نہیں ہوتی
اور جس محبت کیلئے لفظ "تھی" کا استمعال ہو، وہ کیسی محبت ہوئی بھلا...؟؟؟
کیا محبت بھی کبھی ختم ہوتی ہے؟؟؟
محبت کوئی رشتہ نہیں جو آج ہے اور کل ختم...
محبت تو اک احساس ہے، جو روح میں بستا ہے.
محبت ہمیشہ رہتی ہے دل میں... کبھی سکوں بن کر تو کبھی درد بن کر...
اُس سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی؛ درد بن کے ہی سہی، مگر رہے گی ضرور...
ساتھ رہنے نہ رہنے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے... اور کم بخت اس محبت میں ساتھ رہنا نہ رہنا ہم انسانوں کے اختیار میں کہاں ہوتا ہے؟؟

Ramal33
 

اسکے اندر سناٹے چیختے ہیں ویرانیاں بھائیں بھائیں کرتی ہیں اور ہم محبت کرنے والے ایک آسیب جیسے ہو جاتے ہیں
جس کے پاس پھر کوئی بشر نہیں ٹہھرتا ۔۔۔
ٹہھر بھی جائے تو ہماری ویرانی اسکو نہیں چھوڑتی۔۔۔
ہم کتنے بھی سچے کیوں نہ ہوں جھوٹے ہو جاتے ہیں

Ramal33
 

میں لوگوں کو چیخ چیخ کر بتانا چاہتا ہوں کہ محبت مت کرو ہو جائے تو بھاگ جاؤ ۔۔۔
خاص کر ایسی محبت جس میں دوسرا تمھارا نہ ہو۔۔۔
محبت ایسا درد ہے کہ آپ گھنٹوں ایک جگہ ساکت کر جائے ۔۔۔
آپکو آپکی پہچان بھلا دے۔۔۔
آپکو ہنسنے سے ڈر لگتا ہے۔۔۔
آپ رات میں کئی بار نیند سے جاگتے ہیں تو درد سے سانس لینا مشکل ہوتا ہے۔۔۔
شدت بڑھ جائے تو اندر سب دفن ہونے لگتا ہے ہر چیز اور ایک دن ہم پھٹ پڑتے ہیں
اس دن ہمارا اپنا آپ بکھر جاتا ہے۔۔۔
ہم لڑ لڑ کر بھی تھک جاتے ہیں ۔۔۔
خدارا محبت کے نام پہ خود کو برباد مت کریں محبت بڑی تکلیف دیتی ہے بڑا جگرا چاہیے اس درد کی انتہا سہنے کو۔۔۔
شاید پاگل کا علاج ہو جائے مگر محبت کے پاگل پن میں کوئی ایک اپنے اندر کہیں مر جاتا ہے دفن ہو جاتا ہے۔۔۔

Ramal33
 

اور پھر
محبت ہار جاتی ہے
پھوپھو جیت جاتی ہے

Ramal33
 

دنیا کی بھیڑ میں
میں تنہا سی ہو گئی ہوں

Ramal33
 

مجھے پھول بہت پسند ہیں
میری قبر پہ ڈالنے ضرور آنا

Ramal33
 

صبر کر لیا میں نے جاناں
اب تم تڑپنا میری طرح
🙏🙏

Ramal33
 

ذہنی سکون برباد کرنے کے بعد
معافیاں مانگتے ہیں لوگ
😬😬😬😬😬

Ramal33
 

پانی پہ لکھی تھی میری تقدیر،
میرے مالک ہر خواب بہہ جاتا ھے میرے رنگ بھرنے سے پہلے