Damadam.pk
Ramal33's posts | Damadam

Ramal33's posts:

Ramal33
 

اب کیا بتائیں ٹوٹے ھیں کتنے کہاں سے ھم
خود کو سمیٹتے ھیں یہاں سے وہاں سے ھم

Ramal33
 

وقت سے پوچھ رھا ھے کوئی
زخم کیا واقعی بھر جاتے ھیں

Ramal33
 

زخم بھر جاتے مگر اُف یہ کُھرچنے والے !!
روز آ جاتے ہیں " دِکھلائیے اب کیسے ہیں

Ramal33
 

برسات میں بھی یاد نہ جب اُن کو ہم آئے
پھر کون سے موسم سے کوئی آس لگائے

Ramal33
 

دروازہ جو کھولا تو نظر آئے کھڑے وہ
حیرت ہے مجھے آج کدھر بھول پڑے وہ

Ramal33
 

ہاتھ میرے بھول بیٹھے دستکیں دینے کا فن
بند مجھ پر جب سے اس کے گھر کا دروازہ ہوا

Ramal33
 

مری چاہتوں کے سراب میں، ترا عہدِ ہجر مکیں سہی
مجھے تیرے درد کی آس ہے ،وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی ۔
نہ مِلا حرم تو نہیں سہی ، ترے نقشِ پا کے قریں سہی
ہمیں سجدہ کرنے سے ہے غرض ، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی ۔
مری آہ کو نہ سمجھ زبوں ،کہ بھروں جو آہ تو پھونک دوں
ترا تاج تاجِ شہی سہی ،ترا تخت تختِ بریں سہی ۔
ہے اگر گُماں میں تری ثنا، شبِ ہجر سے مجھے کیا گِلا
تری رائیگانی تو ساتھ ہے ، تُو نہ ہو سکا تو نہیں سہی ۔
ترا غم ہی میرا وجود ہے ،یہ وجود مثلِ درود ہے
نہ سہی مکیں مرے دل میں تو، کسی اور دل میں مکیں سہی ۔
جسے جستجو ہو وہ جان لے ، جسے آرزو ہو وہ مان لے
تُو خُدا خُدا میں مکیں سہی ، میں بشر بشر میں مکیں سہی ۔
نہیں میکدے کا پٙتا اگر، تو حرم کی ڈھونڈ لیں رہگزر
ہمیں بادہ خواری سے کام ہے ، جو یہاں نہیں تو وہیں سہی !!

Ramal33
 

تمہیں اچانک پتہ چلے میں نہیں ہوں زندہ___
تمہارے سر پہ بھی کوئی غم کا پہاڑ
ٹوٹے_

Ramal33
 

مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں ہمیں...🙃
مدت کے بعد آپ سے دیکھا نا جائے گا

Ramal33
 

Wo kaha karta tha
Jab
Mein tujhy bhoolunga
To wo din zindagi ka
Akhri din ho ga
Us raat taaray
Na chamkaingy
Us subha
Suraj na
Nikley ga
Wo kaha karta tha
Meri har
Saans se
Tu wabasta hai
Aaj jab us
Ne rasta badla
Tou
Yaad aya
Wo kaha karta tha

Ramal33
 

دل چاھے تو بھلا دینا
مگر ۔۔ کہا ناں ۔۔
تم متاعِ حیات ہو جاناں
تم پر مان ہے بہت
میری ایک بات مانو گے؟
مجھ ہر احسان جانو گے
خود کو سپردِ خدا کرکے!محبت کو نبھا لینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ہر پل مسکرا لینا!محبت کو نبھا لینا۔۔۔

Ramal33
 

جب بے اختیار ہو جانا
اپنے دست وا کرنا
کچھ آنسو بہانا تم
رب کو سب بتانا تم
محبت کو دعا دینا
محبت سانس جیسی ہے
اسے ہر سانس جی لینا!سنو۔۔
بھلانا آسان نہیں ہوتا
انوکھا کام کر جانا
تم ایک راز ہو جانا
محبت حیاتِ جاودانی ہے
اک اداۓ مہربانی ہے
محبت میں نہیں مرتے
سنو تم بوجھ نہیں ڈھونا
تم ہر پل امر ہونا!سنو

Ramal33
 

ہاں میری یاد وہ ہو گی
اسے ہی تھام لینا تم
اسے بانہوں میں بھر لینا
سینے میں چھپا لینا
پھر یکدم مسکرانا تم
نہ خود کو آزمانا تم
چھلک جائیں اگر کچھ اشک!ان میں کھلکھلانا تم۔۔!سنو۔۔
تم پر مان ہے بہت
میری ایک بات مانو گے؟
بھلانا ضروری نہیں ہوتا
محبت قرب ہے بےشک
جو بستی ہے روحوں میں
محبت وصل ہے بےشک
جو ہجراں میں چھلکتی ہے
یہ کیف ہے مہک سی ہے
اگر بتیوں سی سلگتی ہے
محبت کو اگر جانو
تو یہ دعاۓ یار جیسی ہے

Ramal33
 

سنو۔۔
!بھلانا آسان نہیں ہوتا
میری ایک بات مانو گے؟
ایک کام کرنا تم۔۔
بہت مصروف ہو جانا
کسی سے کچھ نہیں کہنا
کوئ پوچھے بھی تو تم
بہانہ اچھا بنا دینا
کبھی تنہا نکل جانا
شہر کے ویرانوں میں
کبھی آباد کر لینا
کوئ گوشہ خیالوں میں
کبھی ہنسنا کبھی رونا
کبھی ساری رات نہ سونا
کبھی آہٹ اگر کچھ ہو
اچانک چونک جانا تم!سنو!وہ میں نہیں۔۔ لیکن

ہم خود رحم نہیں کرتے
R  : ہم خود رحم نہیں کرتے - 
پھول اپنے رنگ سے بیزار ہو گئے
R  : پھول اپنے رنگ سے بیزار ہو گئے - 
Ramal33
 

مرے دکھوں کا لگائے کوئی تو اندازہ
کوئی خدا سے مری مشکلوں کی بات کرے

مزدور کے نام پر
R  : مزدور کے نام پر - 
یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن
R  : یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن - 
Ramal33
 

😭 یاد آ گٸیں جب اپنی خطاٸیں
اشکوں میں ڈھلنے لگی التجاٸیں😢
رویا غلاف کعبہ پکڑ کر😭
✨🔹اللہ اکبر اللہ اکبر❤️