ہَم قہقہوں میں گَھرے ہوئے لوگ ۔۔
کون جانے دوائیوں پہ ، زِندہ ہیں .. !!
ملنے آتا ہے تو لگتا ہے فقط میرا ہے وہ
جانے لگتا ہے تو لگتا ہے غلط لگتا ہے
اک ستارا جو گرا ٹوٹ کے اونچائی سے
کسی ذرے کی ہنسی اس نے اڑائی ہوگی
کب نظر آئے گا یہ رقص کے سودائی کو...؟
سسکیاں بھی دفن ھیں پازیب کی جھنکاروں میں.
یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا
کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی..
یوں تیرے بعد _____ تیرا ہجر نبھایا ہم نے
جیسے پرکھوں پہ چڑھا قرض اتارے کوئی
🍁میں نے رکھا ہے ہمیشہ ہی تبسم لب پر
رو دیا کیوں مرے حالات سمجھنے والا💔
اس سے بڑھ کر اور کیا ہم پر ستم ہوگا منیرؔ
مشورہ مانگا ہے اس نے فیصلہ کرنے کے بعد












submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain