سو جاتی ھیں جب صدائیں شب کو
میں اپنے کھنڈر میں گوُنجتا ھُوں__!
"احمد ندیم قاسمی"
وہ تِیری گلی کے تیور، وہ نظر نظر پہ پہرے
وہ مِیرا کِسی بہانے تُجھے دیکھتے گُزرنا !!!
خاموش ھے گاؤں تیری ہجرت کے ہی دن سے___
پیڑوں پہ پرندے بھی تیرے بعد نہ بولے___!!
ﻭﮦ ﺟﻨﻮﻥ ﮐﮩﯿﮟ ﺟﻮ ﻧﮧ ﻣﭧ ﺳﮑﮯ
ﺟﻮ ﻧﮧ ﻣﻞ ﺳﮑﮯ ﻭﮦ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ
ﻣﯿﮟ ﺍﺻﻮﻝِ ﻋﺸﻖ ﮐﯽ ﺑﺴﺎﻁ ﮨﻮﮞ
ﺗﻮ ﻏﺮﻭﺭِ ﻋﺸﻖ ﺳﮯ ﻣﺎﺕ ﺩﮮ
نیند آئی نہ رات بھر مجھ کو
خواب بیٹھے رہے قطاروں میں
اس کو پردے کا تردد نہیں کرنا پڑتا
ایسا چہرہ ہے کہ دیکھیں تو حیا آتی ہے.
مِلتی ہے زندگی میں محبت کبھی کبھی
ہوتی ہے دِلبروں کی عِنایت کبھی کبھی
شرما کے منہ نہ پھیر نظر کے سوال پر
لاتی ہے ایسے موڑ پر قسمت کبھی کبھی
کھلتے نہیں ہیں روز دریچے بہار کے
آتی ہے جانِ من! یہ قیامت کبھی کبھی
💕💕نفرت تو نفرت ہے حقیر بنا دتیی ہے
💕💕محبت بھی عاشق کو فقیر بنا دتیی ہے❤
دیکھنا سب رقص بسمل میں مگن ہو جائیں گے...
جس طرف سے تیر آئے گا ادھر دیکھے گا کون💔
کوئی اتنا پیارا کیسے ہو سکتا ہے ؟
پھر سارے کا سارا کیسے ہو سکتا ہے ؟
تُجھ سے جب مل کر بھی اُداسی کم نہیں ہوتی
تیرے بغیر گزارا کیسے ہو سکتا ہے؟
کیسے کسی کی یاد ہمیں زندہ رکھتی ہے؟
ایک خیال سہارا کیسے ہو سکتا ہے؟
یار ! ہوا سے کیسے آگ بھڑک اُٹھتی ہے؟
لفظ کوئی انگارا کیسے ہو سکتا ہے ؟
کون زمانے بھر کی ٹھوکریں کھا کر خوش ہے؟
درد کسی کو پیارا کیسے ہو سکتا ہے؟؟
ہم بھی کیسے ایک ہی شخص کے ہو کےرہ جائیں!
وہ بھی صرف ہمارا کیسے ہو سکتا ہے؟
کیسے ہو سکتا ہے جو کُچھ بھی میں چاہوں؟
بول نہ میرے یارا !کیسے ہو سکتا ہے؟؟
تم ایسے شخص کا نقصان جان سکتے ہو؟
جو ہاتھ اٹھائے دعا کو مگر دعا نہ کرے
سفر سے اسلیئے اکثر ہمیں گھبرانا پڑتا ہے
سمندر سے بچیں تو راہ میں ویرانہ پڑتا ہے
کسی کے حکم کی تعمیل بھی ایمان ہوتی ہے
کوئی کہہ دے کہ مر جاؤ تو پھر مرجانا پڑتا ہے
محبت کے سفر میں گرد بھر جاتی ہے آنکھوں میں
بسا اوقات اندازے سے واپس آنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
کسی مکتب کی طرح عشق کے ہیں ضابطے سارے
یہاں جو دیر سے آئے اسے جرمانہ پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اداسی کے یہ دن بالکل خزاں کے خوف جیسے ہیں
ہم ایسے خوشنما پھولوں کو بھی مرجھانا پڑتا ہے
محبت میں میاں دل بھی امانت کے مساوی ہے
کہ لوٹانے کی خواہش ہو نہ ہو لوٹانا پڑتا ہے
بہت الفاظ ہیں !
لکهنا بهی آتا ہے ....
مگر رہنے دو !
اب تمہیں منسوب کرنے کے لیئے
میرے حرف بهی ختم 🤐
میرے لفظ بهی ختم 💔
کاسہٕ حِرص کو دٌنیا بِھی نہیں بَھر سکتی،
دِل بَسانا ہو تو____اِک شَخص بہت ہوتا ہے۔
اِس دُنیا میں سب کُچھ قیمتی ہے
پانے سے پہلے اور کھونے کے بعد 🔥
میری دنیا میں کوئی چیز ٹھکانے پہ نہیں
بس تجھے دیکھ کے لگتا ہے سب اچھا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain