کسی جاہل یا کم عقل شخص کو سمجھاتے وقت یہ خیال مت کرو کہ تم اس سے کیا کہہ رہے ہو بلکہ یہ دیکھو کہ وہ اس کا کیا نتیجہ اخذ کرتا ہے۔
پریشان ہونے سے کل کی مشکل دور نہیں ہوجاتی بلکہ اس سے آج کا سکون بھی چلا جاتا ہے۔
پریشان ہونے سے کل کی مشکل دور نہیں ہوجاتی بلکہ اس سے آج کا سکون بھی چلا جاتا ہے۔
انسان اگر زبان کے استعمال کی بجائے دماغ کا زیادہ استعمال کرے تو بہت سے مسائل اور مشکلات سے بچ سکتا ہے۔
حقیقی بڑا تو وہ ہے جو اپنے ہر چھوٹے کو پہچانتا ہو اور اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہو۔
چلے چلیئے کہ چلنا ہی دلیلِ کامرانی ہے
جو تھک کر بیٹھ جاتے ہیں وہ منزل پا نہیں سکتے
اگر تمہیں ایک دوسرے کے اعمال کا پتہ چل جائے تو تم ایک دوسرے کو دفن بھی نہ کرو اللہ نے تمہارے عیب چھپا رکھے ہیں اس پر شکر ادا کرو۔
حقیقی بڑا تو وہ ہے جو اپنے ہر چھوٹے کو پہچانتا ہو اور اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہو۔
اِک ذرا ذائقے میں کڑوا ہے
ورنہ سچ کا کوئی جواب نہیں۔
دنیا کی ساری چیزیں ٹھوکر لگنے سے ٹوٹ جاتی ہیں مگر صرف انسان وہ چیز ہے جو ٹھوکر لگنے کے بعد بنتا ہے
سچائی انسانیت کا حسن ہے
جھوٹ دم گھٹنے والا دھواں ہے۔
عقلمند بننا چھوڑ دو بہت کچھ سیکھ پاؤ گے۔
گناہوں پر نادم ہونا ان کو مٹا دیتا ہے اور نیکیوں پر مغرور ہونا ان کو برباد کر دیتا ہے۔