السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ کسی دُوسرے کے لیے اپنی زبان پر مچلتے تلخ لفظوں کو صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے روک لینے سے جو بعد میں سکون ملتا ھے وہ اُس سکون سے کہیں زیادہ ہوتا ھے جو صرف وقتی طور پر کسی کو اپنی زبان کے نشتر سے زخمی کر کے ملے یقین جانیے اللّٰہ کی خاطر جو بُرائی چھوڑی جائے وہ احساس اور وہ خوشی رُوح کو سکون دیتی ھے، دل گھبراہٹوں سے پاک ہو جاتا ھے دماغ فالتو کا شور مچانا بند کر دیتا ھے_ کیونکہ یہ احساس ہی بہت خوبصورت ھے کہ میں نے اللّٰہ کی خاطر اپنے نفس کی خواہش کو قربان کر دیا...! پھر اسکا اجر دونوں جہانوں میں بے شمار ھے 💕💕💕
قرضہ رات کی بےسکونی اور دن کی رسوائی ھے اللہ کسی کو مقروض نہ کرے اور ھمیں اپنے قرض اتارنے کی توفیق دے یا اللّٰہ ھمارے قرض کو ختم کرے🤲 آمین یا رب العالمین🤲