Damadam.pk
Rana555's posts | Damadam

Rana555's posts:

Rana555
 

اپنوں کے بغیر اکیلے جنگل کا شیر بھی شکار ہو جاتا ہے اپنی طاقت پر کبھی گھمنڈ نہ کرنا اصل طاقت آپ کے اپنوں سے ہے کبھی بھی اپنوں کو فراموش نہ کرنا😳

Rana555
 

*موت کی سختی یاد رکھیں دنیا کی تلخیاں بے ذائقہ لگنے لگیں گی روح نکلنے کے بعد اپنی اوقات سوچیں آس پاس کا منظر غیر اہم ہو جائے گا کفن میں خالی ہاتھوں کا خیال کریں ہر شے اپنی وقعت کھو دے گی اور قبر کی پہلی رات یاد رکھیں زندگی کا ہر دن روشن ہو جائے گا*

Rana555
 

کاش لوگ سمجھیں۔۔۔ اِتنی مختصر سی زندگی میں کسی کے ساتھ زیادتی کرکے،،، دو نمبریاں کرکے،،، کسی کا حق چھین کر،،، ظلم کرکے،،، ناحق کسی پر اپنی کڑوی زبان کا زہر انڈیل کر،،، اِس سوچ کے ساتھ آج میں طاقتور ہوں جو چاہے کروں۔۔۔ پر ہائے افسوس۔۔۔!!! بس کچھ ہی ٹائم کی بات ہے پھر مٹی میں مل جانا ہے
★★✰✰✯✯☆☆✩✩★★

Rana555
 

اچھے لوگ وہ ہوتے ہیں ۔۔۔
جن کو دنیا کی کڑواہٹ کڑوا نہیں کرتی۔
جن کو حالات کی تلخی سخت مزاج نہیں بناتی۔
جن کو لوگوں کا غصہ آپے سے باہر نہیں کرتا۔
جن کو خوشیاں رب کا نافرمان نہیں کرتیں۔
جن کو غم توڑ نہیں دیتے۔
جن کو محرومیاں ناشکرا نہیں کرتیں۔
جن کو خواہشات رب سے دور نہیں کرتیں۔
آئیں اچھے بن جائیں کیوں کہ اللہ نے آپ کو یہ صلاحیت دی ہے۔

Rana555
 

⚜️🌼🌼🌼⚜️
صرف انسان ہی کیوں ہنستا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان ہی اتنے مصائب جھیلتا ہے کہ اس کو ہنسی کو ایجاد کرنا پڑا
✍️ نیٹشے

Rana555
 

❤️السلام علیکم 😍🥰 جو مسائل حل نہ ہوتے ہوں اللہ کے حوالے کر کے دیکھیے پھر دیکھیے کیاہوتا ہے اسی کو وسیلہ بنا دے گا جو رکاوٹ ہے....,😎💯

Rana555
 

*الفاظ وہاں کوئی وقعت نہیں رکھتے جہاں سمجھنے والے خاموش اور نہ سمجھنے والے داد دینا شروع کر دیں .....!!!*
🌹

Rana555
 

زندگی اتنی سستی نہیں ہے کہ اسے لوگوں کے تلخ رویوں کی وجہ سے ہار دیا جائے._
مسکرائے کہ یہ زندگی صرف اس رب کی امانت ہے جس نے اس کائنات کی کسی شے کو بیکار نہیں بنایا.
*شکر ادا کریں کہ آپ سے محبت کرنے والا کوئی عام نہیں بلکہ اس کائنات کا رب ہے*.
*سبحان اللہ وبحمدہ سبحان العظیم*

Rana555
 

*زندگی میں ملنے والا ہر نیا دھوکہ ہمیں حقیقت کے مزید قریب کر دیتا ہے اور خوابوں سے نکل کر کب ہم حقیقت پسند بن جاتے ہیں پتا ہی نہیں چلتا*•••√
_⚘_جو شخص آپکے کردار اور اخلاق سے بغض رکھے اسے تلوار سے نہيں صبر سے سزا دیں_•••√
*جس کی جتنی قدر کر لیں - لوگ اپنے مفادات کو ہی ترجیح دیتے ہیں. اس سے زیادہ اور کم کی اٌنکے پاس کوئی گٌنجائش ہی نہيں ھوتی*•••√
*

Rana555
 

*❗ قابلِ غور ❗*
*اکثر اوقات سچ کڑوا نہیں ہوتا، سچ بولنے کا انداز کڑوا ہوتا ہے، ہم سچ بولنے کے ساتھ ساتھ دراصل دوسرے کو ذلیل کر رہے ہوتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ ہماری ذلیل کرنے کی حرکت کو سچ سمجھا جائے.*

Rana555
 

تیرا شہر بھی اچھا ہے مگر غور سے سن
میرے گاؤں میں محبت کی صدا گونجتی ہے

Rana555
 

حضرت علامہ محمد اقبال (رحمۃ اللہ علیہ)
حضور ﷺ، دہر میں آسودگی نہیں ملتی
تلاش جسکی ہے وہ زندگی نہیں ملتی
ہزاروں لالہ و گل ہیں ریاض ہستی میں
وفا کی جس میں ہو بو وہ کلی نہیں ملتی

Rana555
 

*آنکھ دنیا کے ہر چیز کو دیکھتی ہے*
*مگر جب آنکھ کے اندر کچھ چلا جائے*
*تو اسے نہیں دیکھ پاتی*
*بالکل اسی طرح انسان دوسروں کے عیب دیکھتا ہے*
*پر اپنے عیب اسے نظر نہیں آتے*

Rana555
 

🌱یہ زندگی کا دستور ہے دکھ والی رات نیند نہیں آتی اور خوشی والی رات سویا نہیں جاتا ہر دشواری کے بعد آسانی ہے اور ہر کام کے لیے ایک وقت مقرر ہے نصیب کا لکھا مل کر ہی رہتا ہے کب کہاں کیسے یہ صرف الله ہی جانتا ہے❣️

Rana555
 


حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں
نبی کریمﷺدعا کیا کرتے تھے
’’اے اللہ!میں فکر و غم،عاجزی اور سستی،بزدلی اور بخل،قرضے کے بوجھ اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ متفق علیہ
*مشکوة المصابیح2458*
*صحیح بخاری6369*
*مسلم2706*
*صحیح حدیث*

Rana555
 


اور اگر تم ان سے پوچھو کہ:کون ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا،
پھر اس کے ذریعے زمین کے مردہ ہونے کے بعد اسے زندگی بخشی؟
تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ:اللہ!
کہو:الحمدللہ!لیکن ان میں سے اکثر لوگ عقل سے کام نہیں لیتے۔
*(سورة العنكبوت 63)*

Rana555
 


اس زمین میں جو کوئی ہے ، فنا ہونے والا ہے،
اور(صرف)تمہارے پروردگار کی جلال والی،فضل و کرم والی ذات باقی رہے گی۔
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
سورة الرحمن 26،27،28

Rana555
 

بعض دفعہ ساری زندگی گزارنے کے بعد بھی ہم یہ نہیں جان پاتے کہ ہمیں آخر زندگی میں کس چیز کی ضرورت تھی۔۔۔۔ کسی چیز کی ضرورت تھی بھی یا نہیں۔۔۔۔ اور بعض دفعہ زندگی کے آخری لمحات میں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ جس چیز کو ہم نے زندگی کا حاصل بنا رکھا تھا، اس کے بغیر زندگی زیادہ اچھی گزر سکتی تھی۔۔۔۔!!

Rana555
 

تعلقات کو توجہ درکار ھوتی ھے ورنہ جذبے بڑی خاموشی سے سسکتے سسکتے مر جاتے ھیں ویسے ھی جیسے پودے پانی نہ ملنے پر سوکھ جاتے ہیں

Rana555
 

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
(حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ)