Damadam.pk
Rana555's posts | Damadam

Rana555's posts:

Rana555
 

عزیزان، اپنے ربّ کےسامنے سجدہ ریز ھو کر سچے من سے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کیا کریں، وہ انہیں تمہاری قوت بنا ڈالے گا، اور انہی سے تمہیں مضبوط کرے گا، بےشک وہ تو ھر شے پر قادر ھے۔

Rana555
 

عزیزان، اپنے ربّ کےسامنے سجدہ ریز ھو کر سچے من سے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کیا کریں، وہ انہیں تمہاری قوت بنا ڈالے گا، اور انہی سے تمہیں مضبوط کرے گا، بےشک وہ تو ھر شے پر قادر ھے۔

Rana555
 

عزیزان، زندگی میں اچھے لوگ جتنی بار روٹھیں منا لیا کریں، کیونکہ تسبیح کے دانے چاھے جتنی بار بکھریں چن لیےجاتے ھیں، یاد رکھیں، زندگی بہت مختصر ھے، اسے عداوتوں کے پیچھے ضائع نہ کریں۔

Rana555
 

عزیزان، شکر گزاری سے نعمتیں محفوظ اور دسترخوان کشادہ ھوتے ھیں، توبہ کے آنسو کا کمال یہ ھے، کہ گرتا باھر ھے، اور صفائی اندر کی کرتا ھے، اللہ پاک ہمیں جسمانی اور روحانی بیماریوں سے محفوظ رکھے۔

Rana555
 

(غور کریں) صبر میں برکتیں اور غصے میں نقصانات ھیں، سچ میں خوشیاں اور جھوٹ میں پریشانیاں ھیں، عاجزی میں کامیابی اور تکبر میں ناکامی ھے، گناہ میں بیماری اور استغفار میں شفاء ھے،

Rana555
 

عزیزان،
جانتے ھو پردہ پوشی کیا ھے،
اللہ پاک ھمارے گناہوں کو ساری دنیا سے پوشیدہ رکھتا ھے۔
مگر ھماری عبادت اور تقویٰ کو ھمارے چہروں سے ظاہر کرتا ھے۔

Rana555
 

عزیزان، یہ زندگی آزمائشوں کا گھر ھے، کبھی لے کر آزمایہ جاتاھے، تو کبھی بہت کچھ دے کر، کہیں صبر کرنا پڑتا ھے، تو کہیں شکر، اللہ پاک ھمیں ھر آزمائش میں کامیاب کرے اور ھماری مشکلیں آسان فرمائے۔

Rana555
 

عزیزان، جب دنیا والے تمہیں گرانے اور جھکانے میں مصروف ھوں، تو مت ڈرو، بس تم اپنے رب کو راضی کرنے میں مصروف رھو، اور سجدے میں تھوڑا سا رو لیا کرو، بےشک اللہ پاک کو آنسو بڑے پسند ھیں۔

Rana555
 

(میری دعا سب دوستوں کے لیے)
اللہ پاک ہمیں اتنا عطا فرمائے، جتنی اس کی شان ھے۔ ھماری اتنی خطائیں معاف فرمائے، جتنا وہ رحمان ھے۔
اور ھر قسم کی آزمائشوں سے اتنا محفوظ رکھے جتنا وہ مہرباں ھے۔

Rana555
 

دوستو، ھمیشہ حق کا ساتھ دیں اور کبھی بھی حق بات کہنے سے نہ ڈریں، کیونکہ نہ کوئی تمہیں موت دے سکتا ھے، اور نہ ہی تمہاری عزت اور رزق میں کمی کر سکتا ھے، یہ اختیار صرف میرے اللہ پاک کے پاس ھے۔

Rana555
 

عزیزان، رشتے دار اور دوست کتنے ہی برے کیوں نہ ہوں، انہیں توڑنا نہیں، جوڑے رکھیں، صبر اور برداشت کے ساتھ ، کیونکہ پانی کتنا بھی گندا کیوں نہ ھو، پیاس نہیں تو آگ بجھانے کے کام ضرور آتا ھے۔

Rana555
 

عزیزان، زندگی سے اتنا پیار نہ کریں،
یہ کسی سے وفا نہیں کرتی،
اور یاد رکھیں،
موت کو کبھی نہ بھولیں، کیونکہ یہ کسی کو دھوکا نہیں دیتی۔

Rana555
 

دوستو، منزل پہ پہنچنے کیلئے، ھمت چاھیے، وہ کبھی نہ ھاریں، راستے چلنے سے ھی بنتے ھیں، بیٹھے بٹھائے نہیں، اس لیے اٹھیں، ھمت سے چلنا شروع کریں، صبر، محنت، اور ایما نداری کے ساتھ، اللہ پاک مدد کریگا۔

Rana555
 

حقوق اللہ میں معافی اور حقوق العباد میں تلافی شرط ھے، معافی اور تلافی والے کیسز کا فیصلہ روز قیامت ھو گا، دوستو، حشر کا معاملہ بہت نازک اور بڑا سخت ھو گا،اچھا ھے، دنیا میں ھی معافی اور تلافی ھو۔

Rana555
 

عزیزان، نعمت سے بغاوت کرنا زوال کا آغاز ھے،
اور یاد رکھیں، استغفار کا سفر شروع کرنا عروج کا آغاز ھے،
(الحمدللہ، استغفرُللہ)

Rana555
 

دعائیں رد نہیں ھوتیں ،
بس ہم انتظار نہیں کرتے ،
جبکہ ہمارا رب العزت ہمیشہ بہترین وقت پر ،
ہمارے حق میں بہترین فیصلے کرتا ھے ،

Rana555
 

عزیزان، انسان اپنے دو چھوٹے اعضاء سے ھی مکمل انسان ھے، یعنی دل اور زبان، جب اللہ پاک اپنے بندے کو سچ بولنے والی زبان اور برائیوں سے حفاظت کرنے والا دل عطا فرما دے، تو گویا اللہ پاک نے اسے چن لیا۔

Rana555
 

عزیزان،
جھکنے سے رشتے گہرے ھوں، تو جھک جائیں،
اگر ھر بار آپ کو جھکنا پڑے، تو بے شک رک جائیں۔

Rana555
 

عزیزان،
اپنی خوبصورت زندگی میں پچھتاوا کرنا چھوڑ دیجیئے،
بلکہ کچھ ایسا کیجیئے،
کہ لوگ آپ کو چھوڑ کر پچھتائیں۔

Rana555
 

عزیزان،
اپنی خوبصورت زندگی میں پچھتاوا کرنا چھوڑ دیجیئے،
بلکہ کچھ ایسا کیجیئے،
کہ لوگ آپ کو چھوڑ کر پچھتائیں۔