Damadam.pk
Ranjnaa's posts | Damadam

Ranjnaa's posts:

Ranjnaa
 

مجھے یقین ہے تمہارے موباٸل
کا اوپر والا گلاس تھوڑا سا ٹوٹا
ہوا ہے😀😁??

Ranjnaa
 

۔تو چاہتی ہے فٙقٙط تیرا ہو کے رہ جاؤں
خدا تجھے تیرے مقصد میں کامیاب کرے ..

Ranjnaa
 

*اب مجھے کسے کے بدلنے پر حیرت نہیں ہوتی😊🖤🥀*

Ranjnaa
 

تھکن نہیں ہے کٹھن راستوں پر چلنے کی
بچھڑنے والوں کے دکھ نے بہت نڈھال کیا..!!

Ranjnaa
 

ہنسی آٸی تو ہے بے کیف سی لیکن ،خدا جانے🍁🍁
مجھے مسرور پا کر ،میرے غمخواروں پر کیا گزری🍁🍁

Ranjnaa
 

دستک کی تو ہر اِک کو اجازت ہے لیکن
کھلتا نہیں ہر اِک پہ درِ یار خبردار
ہے عشق کے روزے میں فقط لذتِ سحری
تا عمر نہیں صورتِ افطار خبردار

Ranjnaa
 

مدت ہوئی آنکھوں نے وہ منظر نہیں دیکھا
اِک چاند نِکلتا تھا کبھی شام سے پہلے 🥀

Ranjnaa
 

مُحبت بھرے لمحے پروگرام کے تحت نہیں مِلتے یہ تو اِدھر اُدھر سے چُرانے پڑتے ہیں...

Ranjnaa
 

اور جب ميں تمہاری زندگی ميں نہ رہوں
تو مجهے محبت کی کسی کتاب ميں
سوکھے پھول کی مانند قید کر لینا 🖤

Ranjnaa
 

تمہاری بانہوں میں دنیا کی ہر رنگینی حتیٰ کہ موت بھی فراموش کر دی جائے گی___!!

Ranjnaa
 

ایسا کوئی بھی شخص دل کا مکیں نہ ہو
جو ہر جگہ پہ ہوتے.... ہوئےبھی کہیں نہ ہو
حسرت سے سوچتے ہیں تجھے دیکھ کر یہ ہم
بندہ وفا پرست ہو .............چاہے حسیں نہ ہو🥀

Ranjnaa
 

جدوں کوٹھیاں کاراں آلے چھوڑ ونجن 🥀✨
پتا پوچھ لئ ساڈیاں جھوگیاں دا 🥺💫

Ranjnaa
 

تو شاکر کھیر کوں روندا ہیں
اساں خون پلائے ساڈا نی بنڑیا

Ranjnaa
 

یوں بھی آنکھوں میں کسی خواب کا ریشہ نہ بنے
کوئی پہچان نہ ہو، ٹھیک سے چہرہ نہ بنے
ایسی تصویر بنا روتے ہوئے خوش بھی لگوں
غم کی ترسیل تو ہو، غم کا تماشہ نہ بنے
مستحق ہوں تو کسی اور سے تصدیق بھی کر
مجھ کو مت دینا اگر میرا دلاسہ نہ بنے
جتنا پختہ بھی ہو دل جسم سے باہر رکھنا
تاکہ ٹوٹے بھی تو پھر سینے میں ملبہ نہ بنے
بس اسی شرط پہ کوئی بھی رہے آنکھوں میں
نیند کی سمت کسی خواب کا رستہ نہ بنے
جو بھی رشتہ ہو فقط میرا ہو تجھ سے دانشؔ
اور تو اور تیرا مجھ سے بھی رشتہ نہ بنے

Ranjnaa
 

بہار رُت میں اجاڑ رستے
تکا کرو گے تو رو پڑو گے
کسی سے ملنے کو جب بھی محسن۔۔
سجا کرو گے تو رو پڑو گے
تمھارے وعدوں نے یار مجھ کو
تباہ کیا ہے کچھ اس طرح سے
کہ زندگی میں جو پھر کسی سے
دغا کرو گے تو رو پڑو گے
میں جانتا ہوں میری محبت
اجاڑ دے گی تمہیں بھی ایسے
کہ چاند راتوں میں اب کسی سے
ملا کرو گے تو رو پڑو گے
برستی بارش میں یاد رکھنا
تمہیں ستائیں گی میری آنکھیں
کسی ولی کے مزار پر جب
دعا کرو گے تو رو پڑو گے

Ranjnaa
 

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے
تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہم راہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں
تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

Ranjnaa
 

شاکر شُجاع آبادی🌹
نبھا نہ سگیں تاں ، سہارا نہ ڈیویں۔۔۔۔۔۔🍂
کوئی خواب میکوں ، اُدھارا نہ ڈیویں۔۔۔۔🍂
🌹۔۔۔۔زمانے دے رلے جے ماریں تُوں پتھر
🌹۔۔۔۔رَقیباں نُوں اَکھ دا ، اشاره نہ ڈیویں
میڈا ہتھ پکڑ کے جے ول چھوڑ ڈیویں۔۔۔۔۔۔⁦🍂
بھنور اِچ میں ٹھیک آں ، کناره نہ ڈیویں۔۔۔۔🍂

🌹۔۔۔۔سجن تیڈی نفرت ، ملاوٹ توں پاک اے
🌹۔۔۔۔محبت دا دھوکا ، دوباره نہ ڈیویں
عُمر کھپدی ساری ، گزاری اے شاکر۔۔۔۔۔🍂
بڈیھپےدے وِچ تُوں ، کھپارا نہ ڈیویں۔۔۔🍂

Ranjnaa
 

مِیری مِثال دُھواں ہےبجھے چَراغوں کا
جَب اَپنا سَوگ مَناتا ہُوں، رَقص کَرتا ہُوں

Ranjnaa
 

اداس چہرہ..!!
مخمور آنکھیں..!!
زلف غزل کی لام جیسی..!!
اک لڑکی..!!
میٹھی دھن سی وہ صوفیانہ کلام جیسی .!! 🙂🖤 🥀

Ranjnaa
 

کسی بشرمیں ہزار خامی اگر جو دیکھو
تو چپ ہی رہنا
کسی بشر کا جو راز پاو یا عیب دیکھو
تو چپ ہی رہنا
اگر منادی کو لوگ آئیں
تمہیں کریدیں، تمہیں منائیں
تمہاری ہستی کے گیت گائیں
تمہیں کہیں کہ
بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو
تو چپ ہی رہنا۔۔
جواز یہ ہے، دلیل یہ ہے
ضعیف لمحوں کی لغزشوں کو
حرام ناتوں کی قربتوں کو
ہماری ساری خباثتوں کو
ہماری ساری حماقتوں کو
وہ جانتا ھے، وہ دیکھتا ھے
مگر وہ چپ ھے
اگر وہ چپ ھے، تومیری مانو
وہ کہ رھا ہے کہ
چپ ہی رہنا۔