Damadam.pk
Ranjnaa's posts | Damadam

Ranjnaa's posts:

Ranjnaa
 

وہ کیوں نہ روٹھتا میں نے بھی تو خطا کی تھی
بہت خیال رکھا تھا بہت وفا کی تھی

Ranjnaa
 

نشّے کے پردے میں ہے محوِ تماشائے دماغ
بس کہ رکھتی ہے سرِ نشو و نما موجِ شراب
(غالبؔ)

Ranjnaa
 

لاج اوڑھے ہوئے، چپ چاپ کھڑی ہے خواہش
بات چلنے نہیں پاتی کبھی تمہید کے بعد
ورنہ یہ سبز نہیں، سرمئی رہتی ہے سدا
آنکھ میں رنگ اترتے ہیں تری دید کے بعد
دل؟ اور اُس نام کے الزام پہ رنجیدہ ہو؟
مسکرا دیتے ہیں لب، ہلکی سی تردید کے بعد ♡

Ranjnaa
 

مڑے مڑے سے ہیں کتاب حیات کے صفحات....
یہ کون ہے ، جو مجھے میرے بعد پڑھتا ہے....

Ranjnaa
 

یہ جو تجھ سے مجھے محبت ہے
اک ضرورت بلا ضرورت ہے
دکھ ہوا آج دیکھ کر اس کو
وہ تو ویسا ہی خوبصورت ہے

Ranjnaa
 

وہ جو اک شخص مجھے طعنہ جاں دیتا ہے
مرنے لگتا ہوں تو مرنے بھی کہاں دیتا ہے
تیری شرطوں پہ ہی کرنا ہے اگر تجھ کو قبول
یہ سہولت تو مجھے سارا جہاں دیتا ہے

Ranjnaa
 

تجھ پہ کھل جاتی میری روح کی تنہائی بھی میری آنکھوں میں کبھی جھانک کے دیکھا ہوتا

Ranjnaa
 

کس سے اظہارِ مدعا کیجیے
آپ ملتے نہیں ہیں کیا کیجیے
ہو نہ پایا یہ فیصلہ اب تک
آپ کیجیے تو کیا کیجیے
آپ تھے جس کے چارہ گر وہ جواں
سخت بیمار ہے دعا کیجیے
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملیے اُسے خفا کیجیے
زندگی کا عجب معاملہ ہے
ایک لمحے میں فیصلہ کیجیے
مجھ کو عادت ہے روٹھ جانے کی
آپ مجھ کو منا لیا کیجیے
ملتے رہیے اسی تپاک کیساتھ
بے وفائی کی انتہا کیجیے
مجھ سے کہتی تھیں وہ شراب آنکھیں
آپ یہ زہر مت پیا کیجیے

Ranjnaa
 

میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

Ranjnaa
 

تم ھی رھ گۓ ھو مجھ میں
وھ جو میں' تھا نا؟ مر گیا
مجھ میں

Ranjnaa
 

برباد ہو گٸی میری دنیاۓ جستجو
دنیاۓ جستجو میری دنیا چلی گٸی۔🙂💔

Ranjnaa
 

رنج اتنا بھی نہیں ھے کہ میں چیخوں اُس پر,
بات ایسی بھی نھیں ھے کہ بُھلائ جاۓ ...

Ranjnaa
 

بے اثبات
کس کو فرصت کہ مجھ سے بحث کرے
اور ثابت کرے کہ میرا وجود۔۔
زندگی کے لیے ضروری ہے.
جون ایلیاء

Ranjnaa
 

وہ کیا تغیرات کے سانچے میں ڈھل گئے
ہم بھی کچھ اور ہو گئے' ہم بھی بدل گئے
لفظِ وفا سے اب وہ تاثر نہ کر قبول
اِس عام فہم لفظ کے معنی بدل گئے

Ranjnaa
 

میری عقل و ہوش کی سب حالتیں
تم نےسانچےمیں جنوں کےڈھال دیں
کر لیا تھا میں نے عہد ترکِ عشق
تم نے پھر بانہیں گلے میں ڈال دیں
سیدجون ایلیا🖤
Good Night

Ranjnaa
 

آدمی وقت پر گیا ہوگا
وقت پہلے گزر گیا ہوگا
خود سے مایوس ہو کر بیٹھا ہوں
آج ہر شخص مر گیا ہوگا
شام تیرے دیار میں آخر
کوئی تو اپنے گھر گیا ہوگا
مرہمِ ہجر تھا عجب اکسیر
اب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا
سیدجون

Ranjnaa
 

ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺩﻭﺳﺖ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ
ﺑﮩﺖ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﮨﻮ ﺟﺎﻧﺎ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﻧﮓ ﺑﺪﻟﻨﮯ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﻢ
ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻓﻮﺭﺍ ﺑﮭﻼ ﺩﯾﻨﺎ
ﮐﮧ ﻧﯿﻨﺪﯾﮟ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺩﮐﮫ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﯾﻨﺎ
ﺗﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ
ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺁﮦ ﻟﮕﻨﮯ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ
ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﻣﻌﺘﺒﺮ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﻮ
ﻣﺤﺒﺖ ﺭﺍﺱ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﺑﺪﻟﻨﮯ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ

Ranjnaa
 

دل سے نکال دیجیۓ احساسِ آرزُو 🔥
مر جایٸے پر کسی کی تمنا نہ کیجیۓ

Ranjnaa
 

تُجھے میں نے مُجھے تُو نے گنوایا
مگر اب فائدہ؟؟؟ان تذکروں سے؟

Ranjnaa
 

میں تیرا منتظر ہوں مجھے مسکرا کے مل
کب تک تجھے تلاش کروں اب آکے مل
یوں مل کہ پھر جدائی کا لمحہ نہ آ سکے
جو درمیاں میں ہے سبھی کچھ مٹا کے مل
یہ کیا کہ ہم ملیں بھی , ملاقات بھی نہ ہو
سینے سے مت لگا,مجھے دل سے لگا کے مل
.
.