رب نے تمھیں بہت کچھ دیا ہے 😏
سوائے میرے فون نمبر کے 😅😂
" اور پھر ایک ڈپریسڈ اِنسان کے لِیے ہر نصیحت و تسلی بیکار ہے ، اگر کوئی چیز اُسے سہارا دے سکتی ہے تو وہ ہے محبوب شخص کا گلے لگانا! ۔ " 🔥😌
کہیں کہیں ویلے ایویں لگدے
اساں کہیں دے کجھ نئی لگدے
Good night 💔
جہاں جہاں سے بھی چاہو دوائیں لیتے پھرو
تمہیں جو مسئلہ ہے _ اُس کا حل میں ہوں،
تری بانہوں سے ہجرت کرنے والے
نئے ماحول میں گھبرا رہے ہیں
گِلے سے باز آیا جا رہا ہے
سو پیہم گنگنایا جا رہا ہے
نہیں مطلب کسی پہ طنز کرنا
ہنسی میں مسکرایا جا رہا ہے
وہاں اب میں کہاں اب تو وہاں سے
مرا سامان لایا جا رہا ہے
عجب ہے ایک حالت سی ہوا میں
ہمیں جیسے گنوایا جا رہا ہے
اب اس کا نام بھی کب یاد ہو گا
جسے ہر دَم بھُلایا جا رہا ہے
چراغ اس طرح روشن کر رہا ہوں
کہ جیسے گھر جلایا جا رہا ہے
بَھلا تم کب چلے تھے یوں سنبھل کر
کہاں سے اُٹھ کے جایا جا رہا ہے
تو کیا اب نیند بھی آنے لگی ہے
تو بستر کیوں بِچھایا جا رہا ہے
جون ایلیا
میں سہوں کربِ زندگی کب تک
رہے آخر تری کمی کب تک
کیا میں آنگن میں چھوڑ دوں سونا
جی جلائے گی چاندنی کب تک
اب فقط یاد رہ گئی ہے تری
اب فقط تری یاد بھی کب تک
میں بھلا اپنے ہوش میں کب تھا
مجھ کو دنیا پُکارتی کب تک
خیمہ گاہِ شمال میں، آخر
اس کی خوشبو رچی بسی کب تک
اب تو بس آپ سے گلہ ہے یہی
یاد آئیں گے آپ ہی کب تک
اور تو کیا تھا بیچنے کے لئے
اپنی آنکھوں کے خواب بیچے ہیں
ذکر بھی اس سے کیا بَھلا میرا
اس سے رشتہ ہی کیا رہا میرا
آج مجھ کو بہت بُرا کہہ کر
آپ نے نام تو لیا میرا
آخری بات تم سے کہنا ہے
یاد رکھنا نہ تم کہا میرا
اب تو کچھ بھی نہیں ہوں میں ویسے
کبھی وہ بھی تھا مبتلا میرا
وہ بھی منزل تلک پہنچ جاتا
اس نے ڈھونڈا نہیں پتا میرا
تُجھ سے مُجھ کو نجات مِل جائے
تُو دُعا کر کہ ہو بَھلا میرا
کیا بتاؤں بچھڑ گیا یاراں
ایک بلقیس سے سَبا میرا
جون ایلیا
یعنی کیا کچھ بھُلا دیا ہم نے
اب تو ہم خود سے ڈرتے رہتے ہیں
جو حقیقت ہے اس حقیقت سے
دور مت جاؤ، لوٹ بھی آؤ
ہو گئیں پھر کسی خیال میں گم
تم مری عادتیں نہ اپناؤ
٭
چاند کی پگھلی ہوئی چاندنی میں
آؤ کچھ رنگ سخن گھولیں گے
تم نہیں بولتی ہو؟؟ مت بولو
ہم بھی تم سے نہیں بولیں گے
ہے محبت حیات کی لذت
ورنہ کچھ لذتِ حیات نہیں
کیا اجازت ہے؟ ایک بات کہوں؟
وہ مگر خیر کوئی بات نہیں
خاموشی کہہ رہی ہے کان میں کیا
آ رہا ہے مرے گمان میں کیا
دل کے آتے ہیں جس کو دھیان بہت
خود بھی آتا ہے اپنے دھیان میں کیا
وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھے
اب بھی ہوں میں تیری امان میں کیا
یوں جو تکتا ہے ہے آسمان کو تو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
ہے نسیمِ بہار گرد آلود
خاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
کچھ لوگوں کے پاس واحد
پوزیٹیو چیز
صرف ان کا بلڈ ہوتا ہے
~*ایک لڑکا*~
*کڑک چائے اور خالص محبت، کم ظرفوں کےلئے نہیں ہوتی☕🥀*
~*ایک لڑکا*~

"بُہت چھالے تھے اُس کے پیروں میں
کمبخت اُصـــولـــوں پر چـــلا ہوگا"
💔🍃🙏

تیرے محور کا.... بس بدلنا تھا۔
آسماں سے ہو گئ زمیں آنکھیں🖤🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain