کسی کو یاد دلاتا ہوں___ کچھ بھلایا ہوا کسی کو بھول رہا ہوں، یہ کیا مصیبت ہے؟؟ جہاں جہاں مجھے_ اچھا شمار ہونا تھا وہاں وہاں ہی بُرا ہوں_ یہ کیا مصیبت ہے؟؟
الفاظ کے جھوٹے بندھن میں۔۔ اغراض کے گہرے پردوں میں۔۔ ہر شخص محبت کرتا ہے۔۔ حالانکہ محبت کچھ بھی نہیں۔۔ سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں۔۔ سب دل رکھنے کی باتیں ہیں۔۔ کب کون کسی کا ہوتا ہے ۔۔؟؟ سب اصلی روپ چھپاتے ہیں۔۔ احساس سے خالی لوگ یہاں۔۔ لفظوں کے تیر چلاتے ہیں۔۔ اک بار نظر میں آکے وہ ۔۔ پھر ساری عمر رولاتے ہیں۔۔ یہ عشق و محبت، مھر وفا سب رسمی رسمی باتیں ہیں۔۔ ہر شخص خودی کی مستی میں۔۔ بس اپنی خاطر جیتا ہے۔۔ 🥀🌼⚘️🌼⚘️🥀
ضبط کھونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے چھپ کے رونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے گھر کے دالان ! سدا وسعتیں آباد کہ تم ایک کونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے سینکڑوں لوگ میسر ہیں رفاقت کے لیے تم "نہ ہونے" کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
اب تو اتنا بھی نہیں یاد کہ کب آخری بار ، دل نے کچھ ٹوٹ کے چاہاء ، کوئی حسرت کی ہو ، عمر چھوٹی سی مگر شکل پہ جھریاں اتنی ، عین ممکن ہے کبھی ہم نے بھی محبت کی ہو...🖤
کیا مجھے تمہارا اتنا سا لمس مل سکتا ھے؟ کہ میں سر جھکائے تمہارے آگے ذیست ہار دوں اپنی رائیگانی کے دکھ کو آنکھ سے بہا دوں اور تم میرے ماتھے کو چوم کر مجھے ایک اور زندگی بخش دو...!! 🍒🍒