تو میرا حوصلہ تو دیکھ، ___داد تو دے کہ اب!!!!!! شوق کمال بھی نہیں، ___شوق زوال بھی نہیں!!!!! میں بھی بہت عجیب ہوں، اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کر لیا،___ اور کوئ ملال بھی نہیں!!!!!
جو حرص میں پڑے ہیں ، خسارہ اٹھائیں گے ہم کہکشاں سے ایک ستارہ اٹھائیں گے ہم اہلِ عشق لائیں گے نیلام گھر سے پھول کوزہ گروں کو دیکھنا ۔۔۔۔۔ گارا اٹھائیں گے لے آؤ اپنے سرد رویے کی گٹھڑیاں ممکن ہوا تو بوجھ یہ سارا اٹھائیں گے
جب سینے اندر سانس کے، دریا ڈولتے ہیں۔۔ جب موسم سرد ہوا میں، چپ سی گھولتے ہیں۔۔ جب آنسو، پلکیں رولتے ہیں۔۔ جب سب آوازیں اپنے اپنے بستر پر سوجاتی ہیں، تب آہستہ آہستہ آنکھیں کھولتے ہیں۔۔۔ دکھ بولتے ہیں!!!
تُم اپنے بَخت پہ نازاں نہیں ہو، حیرت ہے!!! ہَم ایسے لوگ دعاؤں میں مانگے جاتے ہیں!!!!! دعائیں مانگ تیری عُمر مُجھ سے لمبی ہو!!!!! تُجھے میں جا کے دِکھاؤں گا ایسے جاتے ہیں!!!!
" دُنیا کا سب سے خوبصورت موسم مٙن پسند شخص کے ساتھ بِتائے گئے لمحوں کا موسم ہے ۔۔۔ موسم گُزر جاتے ہیں ، وقت بیت جاتے ہیں لیکن مٙن پسند شخص کے ساتھ بِتائے گئے لمحوں کی حِدّت ہمیشہ قائم رہ جاتی ہے! ۔ " 💔🙂
تمہیں خبر ہی نہیں جس طرح سے زندہ ہیں تمہارے چھوڑے ہوئے کس طرح سے زندہ ہیں حسد سا ہوتا ہے اٹھتے ہوئے جنازوں سے عجب نہیں ہے کہ ہم اس طرح سے زندہ ہیں... 🖤
کون بیوپار میں دیکھے گا خریدار کا غم یہ ہے بازار یہاں بکتا ہے بازار کا غم تجھ سے مخفی رہے گرتی ہوئی دیوار کا غم رب دکھائے نہ مرے یار ، تجھے یار کا غم غمِ دوراں کا ہو مارا تو شفا ممکن ہے کس کو آئے گا سمجھ آپ کے بیمار کا غم یہ الگ بات کہ اب پار اتر آیا ہوں مجھ کو اس پار بھی رہتا ہے اسی پار کا غم جاگتا روز ہے پھر ایک نئی شدت سے جھوٹ دعویٰ ہے کہ مٹ جاتا ہے مے خوار کا غم یہ جو قربت ہے فقط یار ہے سائے کی طلب بانٹنے آتا نہیں کوئی بھی دیوار کا غم عین ممکن ہے گلابوں کی بھی قسمت بدلے توڑنے والے تو محسوس تو کر خار کا غم کسی کے واسطے یہ کھیل تماشا ہو گا دار پر آئے جو سمجھے گا وہی دار کا غم کاش ابرک یہ محبت دبی دل میں رہتی کم سے کم ایک تو کم ہوتا یہ انکار کا غم
سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے اگر کوئی دکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے کوئی نفرت کرتا ہے تو کوئی محبت دے کر حساب برابر کر دیتا ہے کوئی رلاتا ہے تو کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہے کوئی ٹھوکر لگا کر گرا دیتا ہے تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے اور یہی زندگی ہے 🙂 🥀💞 for me🥺