ھماری آنکھیں ' اداس غزلوں کا قافیہ ھیں
ھمارا چہرہ ' پرانے وقتوں کی شاعری ھے
مرد کے دُکھ بڑے بے زبان ہوتے ہیں وہ نہ تو ماں کو
گلے لگا کر رو سکتا ہے اور نہ ہی بے ساختہ اپنے باپ
کو گلے لگا سکتا ہے ۔۔۔ اندر سے ختم ہو رہا ہوگا.
لیکن دوستوں میں گُھل مِل جائے گا ، رات کو اپنی کِسی
خواہش پہ فاتحہ پڑھ کر صبح پھر بھی مُسکراتا ہُوا
دِکھائی دے گا روئے گا بھی تو صرف خود کے ساتھ ،
مرد کی دی گئی قُربانی محدود نہیں ہوتی وہ قُربان
ہوتا ہی رہتا ہے کبھی بیٹا بن کر تو کبھی شوہر اور
باپ کبھی بھائی بن کر... !
تو میرا حوصلہ تو دیکھ، ___داد تو دے کہ اب!!!!!!
شوق کمال بھی نہیں، ___شوق زوال بھی نہیں!!!!!
میں بھی بہت عجیب ہوں، اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا،___ اور کوئ ملال بھی نہیں!!!!!
جو حرص میں پڑے ہیں ، خسارہ اٹھائیں گے
ہم کہکشاں سے ایک ستارہ اٹھائیں گے
ہم اہلِ عشق لائیں گے نیلام گھر سے پھول
کوزہ گروں کو دیکھنا ۔۔۔۔۔ گارا اٹھائیں گے
لے آؤ اپنے سرد رویے کی گٹھڑیاں
ممکن ہوا تو بوجھ یہ سارا اٹھائیں گے
کچھ لوگ تیری آنکھ کے ، خیمے میں قید ھیں
کچھ لوگ تیرے ھاتھ کی , چائے میں آ گئے
جب سینے اندر سانس کے،
دریا ڈولتے ہیں۔۔
جب موسم سرد ہوا میں،
چپ سی گھولتے ہیں۔۔
جب آنسو، پلکیں رولتے ہیں۔۔
جب سب آوازیں اپنے اپنے
بستر پر سوجاتی ہیں،
تب آہستہ آہستہ
آنکھیں کھولتے ہیں۔۔۔
دکھ بولتے ہیں!!!
مزدور ہیں سو کام سے فرصت نہیں ملی
ورنہ تمہاری یاد میں روتے ضرور ہم
ملتا اگر جہان میں تاجر کوئی ہمیں
خوابوں کو اپنے بیچ کے سوتے ضرور ہم
شرارتی انداز طبیعت پہ نہ جائیے ;
دل زہر سے بھی کڑوا ہے ہمارا ;
`†°🏴☠️~
جو زندگی تھی مری جان! تیرے ساتھ گئی
بس اب تو عمر کے نقشے میں وقت بھرنا ہے
یہ خواب ہے کہ حقیقت، خبر نہیں ،
مگر ہے جینا یہیں پر , یہیں پہ مرنا ہے...!!!
تُم اپنے بَخت پہ نازاں نہیں ہو، حیرت ہے!!!
ہَم ایسے لوگ دعاؤں میں مانگے جاتے ہیں!!!!!
دعائیں مانگ تیری عُمر مُجھ سے لمبی ہو!!!!!
تُجھے میں جا کے دِکھاؤں گا ایسے جاتے ہیں!!!!
حسینوں کے ستم کو مہربانی کون کہتا ہے
عداوت کو محبت کی نشانی کون کہتا ہے
بلا ہے، قہر ہے، آفت ہے، فتنہ ہے، قیامت کا
حسینوں کی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
میری آنکھیں جب پہلی بار اس کے ہنستے ہوئے چہرے پر پڑیں تو ایسا لگا جیسے پہلی بار میری آنکھوں نے کوئی خوبصورت منطر دیکھا ہو! 😍❤✨
Unknown
عظیم ترین بے عزتی ہوتی ہے جب آپ کسی کو ہاتھ اٹھا کر سلام کریں
😎😂😂😳🤓
اور وہ کسی اور کی طرف دیکھ رہا ہو
" دُنیا کا سب سے خوبصورت موسم مٙن پسند شخص کے ساتھ بِتائے گئے لمحوں کا موسم ہے ۔۔۔ موسم گُزر جاتے ہیں ، وقت بیت جاتے ہیں لیکن مٙن پسند شخص کے ساتھ بِتائے گئے لمحوں کی حِدّت ہمیشہ قائم رہ جاتی ہے! ۔ " 💔🙂
تمہیں خبر ہی نہیں جس طرح سے زندہ ہیں
تمہارے چھوڑے ہوئے کس طرح سے زندہ ہیں
حسد سا ہوتا ہے اٹھتے ہوئے جنازوں سے
عجب نہیں ہے کہ ہم اس طرح سے زندہ ہیں... 🖤
کون بیوپار میں دیکھے گا خریدار کا غم
یہ ہے بازار یہاں بکتا ہے بازار کا غم
تجھ سے مخفی رہے گرتی ہوئی دیوار کا غم
رب دکھائے نہ مرے یار ، تجھے یار کا غم
غمِ دوراں کا ہو مارا تو شفا ممکن ہے
کس کو آئے گا سمجھ آپ کے بیمار کا غم
یہ الگ بات کہ اب پار اتر آیا ہوں
مجھ کو اس پار بھی رہتا ہے اسی پار کا غم
جاگتا روز ہے پھر ایک نئی شدت سے
جھوٹ دعویٰ ہے کہ مٹ جاتا ہے مے خوار کا غم
یہ جو قربت ہے فقط یار ہے سائے کی طلب
بانٹنے آتا نہیں کوئی بھی دیوار کا غم
عین ممکن ہے گلابوں کی بھی قسمت بدلے
توڑنے والے تو محسوس تو کر خار کا غم
کسی کے واسطے یہ کھیل تماشا ہو گا
دار پر آئے جو سمجھے گا وہی دار کا غم
کاش ابرک یہ محبت دبی دل میں رہتی
کم سے کم ایک تو کم ہوتا یہ انکار کا غم
نہ جانے کتنے درد ایسے ہیں
جنہیں ہم سر درد کا نام دیتے ہے
🥀
damadan to ab free b ni raha... Ghareeb user Bechary kahan jayen gy
سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے اگر کوئی دکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے کوئی نفرت کرتا ہے تو کوئی محبت دے کر حساب برابر کر دیتا ہے کوئی رلاتا ہے تو کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہے کوئی ٹھوکر لگا کر گرا دیتا ہے تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے اور یہی زندگی ہے 🙂 🥀💞
for me🥺
زندگی کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہم کسی انسان پہ کرتے ہیں۔ سال وہ بھی جوانی کے قیمتی سال محبت کے نام پر دے دیتے ہیں💙
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain