ایک عورت کا نخرا،غصہ،ناراضگی،جیلیسی،رومینس،دیوانہ پن، شرارتیں،حماقتیں،ادائیں،وفائیں، اور اُسکی مسکراہٹ و قہقہے یہ وہ سب چیزیں ہیں جس سے ایک مرد ہنسی خوشی پوری طرح سے لُطف اندوز ہو سکتا ہے اور خواہش بھی رکھتا ہے سوائے اُسکی لمبی زبان(بد زبانی) کے۔
کچھ لوگوں کی زندگی میں ہماری اہمیت بلکل ایسی ہی ہوتی ہے جیسے یوٹیوب پہ کوئی پروگرام یا ڈرامہ چل رہا ہو اور درمیان میں کوئی ایڈ آجائے، اب کوشش یہی ہوتی ہے کہ اسے سکِپ کر کے اپنا پسندیدہ پروگرام دیکھا جائے، مگر مجبوری ہوتی ہے، کچھ سیکنڈز تک دیکھنا ہی پڑتا ہے، اس ایڈ جتنی ہی ہماری اہمیت ہوتی ہے، دیکھنا نہیں چاہتے پر مجبوری ہوتی ہے، ہم جیسے لوگ اضافی ہوتے ہیں
ندگی میں آنے والے سبھی انسان ، ٹھہر جانے کے لیئے نہیں ہوتے۔ جانے دینے کا ہنر بہت کارآمد شے ھے ۔ محبت کیجئے مگر کسی کو باندھنے کے لیئے نہیں . آپ کو محبت پر اختیار نہیں ، اہنے عمل پر تو ھے؟