Damadam.pk
Red0007's posts | Damadam

Red0007's posts:

Red0007
 

جھوٹی محبت میٹھی باتیں ساتھ نبھانے کی قسمیں
کتنا کچھ کرتے ہیں یہ لوگ فقط وقت گزارنے کے لیے

Red0007
 

بار بار آتے ہوئے نسووں نے گلے میں گولہ سا بنا دیا تھا ورنہ میں اسے کہہ دیتا محبت کی کوئی سیلف ریسپکٹ نہیں ہوتی، اگر ہوتی تو میں تمہارے آگے اور تم اس کے آگے محبت کی مٹی پلید نا کررہے ہوتے دوسری طرف سے فون بند ہوا تو کانپتے ہاتھوں نے کپکپاتے ہونٹوں پر چپ کا پتھر رکھا!!

Red0007
 

مجھ سے مل لو، آخری بار "کس لئے چھ سے سات بار کبھی رحم کبھی ضد کبھی دھمکا کر ملنے والے جب آخری بار ملنے کی بات پر سوال کھڑے کریں تو محبت شرمندگی کی اتھاہ گہرائیوں میں گر جاتی ہے "تمہیں مجھ سے محبت نہیں تھی تو تمہیں مجھے محبت میں مبتلا نہیں کرنا چاہئے تھا میرا اتنا کہنا تھا کہ اکتائے ہوئے شخص کی چڑچڑی آواز ریسیور سے ابھری محبت محبت محبت کب تک اس لفظ محبت کو رگیدتے رہو گے؟ نہیں ہے مجھے تم سے محبت کیا کرلو گئے میرا؟ نہیں سننا چاہتی تمہیں، نہیں ملنا چاہتی تم سے، تمہارے اندر کوئی عزت نفس نہیں ہے؟ شرم نہیں آتی تمہیں

Red0007
 

میں نے اسکے اندر میرے لئے مری ہوئی محبت کو جھنجھوڑنا چاہا تو اس نے میری ہی محبت کے پرخچے اڑا دئیے تمہارا مسئلہ ہےمحبت شروعات سے ہی یکطرفہ ہو تو انسان کو اپنی اوقات کا اندازہ رہتا ہے، باہمی محبت میں اوقات کا ناپ تول نہیں ہوتا دونوں ایک دوسرے کو برابری سے گرنے نہیں دیتے، محبت کو یکطرفہ کا اعزاز حاصل ہوجاتے ہی ایک فریق دوسرے کو دھکا دیتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ محبت سے واپسی کے سفر میں اوقات کا دھبہ کس کو کتنا پڑنا ہے

Red0007
 

میں نے اسے میسج کیا
"مجھے تمہاری آواز سننی ہے"
رپلائے آیا "مصروف ہوں، نہیں کرسکتی" ایک وقت تھا جب یہ عورت میری آواز سننے کیلئے میری طرح مجھ سے ہی التجا کرتی تھی میں نے سوچا اور تلخی سے مسکرادیا "سال کی آخری کال؟" میں نے التجا کی اس نے کال اٹھائی اور خاموش رہی میں نے پوچھا کیسی ہو؟ اس نے میرے سوال کو نظر انداز کردیا کہا "کیا کہنا ہے؟"
"تمہیں مجھ سے محبت نہیں رہی؟ میں نے پوچھا اور دل میں ایک موہوم سی امید لئے سماعت کو منتظر پایا "نہیں" اسکا نہیں میرے اندر کسی زہر کی طرح پھیل گیا ایک وقت تھا مجھے کہتی تھی کہو نا مجھ سے محبت ہے؟ اصرار کرتی تھی، میرے لئے نظم لکھو، فرمائش کرتی تھی، میرے لئے غزل گنگناو مجبور کرتی تھی اور میں.؟ میں اسکے منہ سے نکلا ہر لفظ ضروری سمجھ کر فرض کرلیتا "تمہاری محبت کے نقش میرے اندر گہرے ہورہے ہیں"

Red0007
 

سب سے بھاری چیز وہ الفاظ ہیں جن کے کہنے کا موقع گزر چکا ہو۔ مسکرائیں اب اور کہیں شاید یہی بہتر تھا۔

Red0007
 

ہمارا سب سے غلط گمان یہی ہوتا ہے کہ کوئی ہماری جگہ نہیں لے سکت

Red0007
 

جاتے ہوئے قدم رک سے جاتے ہیں
جب کوئی بولے ٹھہرئیے !
چائے پی کر جائیے گا

Red0007
 

چونا نمبر 47
آپ نہیں تھے تو میں رات بھر آپ کی چیٹ پڑھتی رہی شاید اسی وجہ سے آن لائن نظر آئی ہونگی جان آئی لو یو بھروسہ رکھیں آپ کی ہوں

Red0007
 

نظریں لگ گئیں مرشد
ورنہ ہماری پوسٹوں پر بھی رش ہوا کرتا تھا

Red0007
 

پرائیویسی ایک طاقت ہے جس چیز کا لوگوں کو علم ہی نہیں وہ اسے تباہ کیسے کریں گے ؟؟

Red0007
 

ہم نہ باز آئیں گے چاۓ سے
کلیجہ جل جاۓ گا اور کیا ہو گا

Red0007
 

اگر کوئی محبت اور عقیدت میں آپ کے سامنے جھکتا ہے تو اسے جھکا ہوا ہی سمجھے ، گرا ہوا نہیں

Red0007
 

کبھی کبھی ہمارے لیے قیمتی لوگ دوسری جگہ مفت دستیاب ہوتے ہیں

Red0007
 

ایک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں
وہ سبھی لوگ جو اچھے سے مجھے جانتے ہیں
عام لوگوں میں اداسی ہے تعارف میرا
اور شاعر میرے لہجے سے مجھے جانتے ہیں
سچ تو یہ ہے کہ مجھے لوگ نہیں جان سکے
خاص کر جو بڑے دعوے سے مجھے جانتے ہیں

Red0007
 

آ بیٹھ میرے سامنے
کوئی.آیت دم کروں تجھ پر
کہ تو میرے سوا
کسی اور کی نگاہ کا طلبگار نہ رہے

Red0007
 

عورت شک کبھی نہیں کرتی مگر وہ پوچھتی رہتی ہے ! وہ بس ڈرتی ہے دوسری عورت کی شراکت سے ، وہ محبت پوری چاہتی ہے اور اسے مکمل مرد چاہیے ہوتا ہے ، ہمیشہ اور زندگی بھر کے لیے

Red0007
 

سوچا ہے اب کی بار تمہیں کچھ کہوں نہیں
اب تم کو اس سے کیا کہ رہوں یا رہوں نہیں
تم جب کہو میں لوٹ کے آؤں تمہارے پاس
تم جب بھی چاہو، تم کو دکھائی بھی دوں نہیں؟
یعنی کہ نین و نقش ہی تم کو پسند ہیں!
جب میں قبول ہوں تو مرے خواب کیوں نہیں؟
اب تُو مجھے سکھائے گا؟ آدابِ دیدِ یار!
کیا تُو مجھے بتائے گا اب یوں ہے یوں نہیں؟

Red0007
 

آپ اور میں جس سوسائٹی کے باسی ہیں یہاں آپ کو پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک اپنے حقوق کی نہیں بلکہ صرف عزت سے زندہ رہنے کی ایک طویل جنگ لڑنا پڑتی ہے. ہم سر سے لے کرپاؤں تک احساس کمتری میں ڈوبے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام تلاش کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں ایک ایسا معاشرہ جس میں ہر دوسرا آدمی "تم نہیں جانتے میں کون ہوں؟" جیسی مہلک بیماری کا شکار ہے

Red0007
 

آپ کے اچھے ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ لوگ آپ سے پیار کریں گے، بلکہ وہ آپ کو استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن آپ اپنی فطرت کو ان کی وجہ سے مت بدلیں، اچھے بنے رہیں۔