تم بدل گئے شاید؟
نہیں...
البتہ مجھے خوب تجربہ ہو چکا ہے!
میں جان چکا ہوں کہ خاموشی، جان لیوا و سرد رد عمل سے بہتر ہے۔ تنہائی تلخ ہوتے ہوئے بھی بے حس لوگوں سے زیادہ مہرباں ہے۔ وعدوں کی بہتات ہے، اور بہانے جھوٹ سے لبریز ہیں۔
اب مجھ پر باتوں کی تاثیر و جادوگری نہیں چلتی۔ اب صرف کردار و کارنامے مجھے متاثر کر سکتے ہیں۔
مجھ میں کسی دوسری ناکامی کے لیے کوئی سکت نہیں۔ اور میں جان چکا ہوں کہ غیروں کی بنسبت میں خود اپنی توجہ کی زیادہ حق دار ہوں۔
لوگ چائے کی پتی کی طرح ہوتے ہیں جب تک مشکلات کے گرم پانی میں نہ ڈالا جائے ان کا درست رنگ ، خوشبو اور ذائقہ پوشیدہ رہتا ہے ۔
اپنے دل کا سکرین شارٹ بھیجیں
میں نے آپ کے دل میں اپنی جگہ دیکھنی ہے
ہر انسان کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں
اور ہر انسان سے خوبصورت دھوکے کی امید رکھیں
دل کا اچھا ہونے سے بہتر ہے
زبان کا اچھا ہونا کیونکہ،
لوگوں کا واسطہ سب سے پہلے آپ کی زبان سے پڑتا ہے۔۔
دل تک تو کچھ ہی لوگ پہنچ پاتے ہیں
کسی ایسے شخص کو، جس سے آپ محبت کرتے ہیں، دل سے بلاک کرنے کی نوبت نہ آنے دیں.فیس بک اور واٹس ایپ کے بلاک کیے گئے روابط ہزار بار کیے اور کھولے جا سکتے ہیں لیکن دل اگر بند ہو جائے تو یہ اختتام ہوتا ہے، یہاں تک کہ اگر بعد میں آپ ہوش میں آئیں اور اس کی تلافی کرنے کی کوشش کریں، تو اس کے جذبات ختم ہو چکے ہوتے ہیں، صبر ختم ہو چکا ہوتا ہے، اور شوق بجھ چکا ہوتا ہے.اور جب ایک روح دوسری سے دور ہو جاتی ہے، تو اسے تبدیل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہوتا..
میں ہمیشہ انتظار کی کیفیت میں مبتلا رہتا ہوں
پتا نہیں کیوں
جیسے مجھے کچھ ہونے کا انتظار ہے
جیسے وہ ہو جائے گا تو میں مسرت پاؤں کا
سوچتا ہوں یہ ہو جائے گا وہ ہو جائے گا تو اس احساس کو
قرار ملے گا
کسی کی جگہ لینا اور کمی پوری کرنا دو الگ الگ باتیں ہیں۔ جگہ لی جا سکتی ہے لیکن کمی پوری نہیں کی جا سکتی
جب رغبت ختم ھوجائے تو مواقع اپنی اھمیت کھودیتے ھیں۔
پھر چاھے وہ گھٹنےٹیک کہ سامنے ھی کیوں نہ آجائیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔
اور اگر کبھی آپکا سامنا آپکے من پسند انسان سے ہو جائے تو اُسے کیا کہنا چاہیں گے آپ
"کیفے میں، ایک ''میز'' نے مجھ سے بات کی اور کہا، 'میرے دوست، ایماندار لوگ اکیلے آتے ہیں۔
مجھے جب کوئی کہتا ہے نا کہ تم غلط ہو تو میں اب کہتا ہوں ٹھیک کہا آپ نے۔۔ اب مجھے غلط نہ ہوتے ہوئے بھی غلط ہو جانا آسان لگتا ہے کیونکہ آج کل لوگوں کے سامنے صحیح ہو کر بھی خود کو صحیح ثابت کر پانا بہت مشکل ہے۔۔
لوگوں کو لگتا ہے کہ کچھ دن تھوڑی سی بات کر لینا اور پھر مہینوں بھر نظروں سے اوجھل رہنا اور کچھ وقت گزرنے کے بعد دوبارہ واپس آ جانا اور یہ سمجھنا کہ شاید اب بھی انکو پہلے جیسی اہمیت ملے گی تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے
دراصل وہ خود اس طریقہ سے آہستہ آہستہ اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں
جب صبح کو کوئی آپ کو نہیں اٹھاتا، اور جب رات کو کوئی آپ کا انتظار نہیں کرتا، اور جب آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ تو آپ اسے کیا کہتے ہیں، آزادی یا تنہائی؟
ہم میں سے اکثر لوگ جوانی میں مر جاتے ہیں، دفنایا اُن کو بڑھاپے میں جاتا ہے
تنہائی تھکا دینے والی چیز ہے لیکن یہ منافقت سے بھرے شور سے، زیادہ منصفانہ ہے
جب میں نے خود کو بدلتے ، لوگوں سے بیزار ہوتے دیکھا تو میرے آدھے مسائل حل ہو گئے ۔
سب سے اہم بات پھر مُجھے کسی کے بدلنے کی شکایت نہیں رہی !
میں نے جان لیا کہ ہم تھک ہار کے آخری راہ فرار کی لیتے ہیں
کسی انسان کی مخلصی کا پتہ مشکل وقت میں چلتا ہے ، جو لوگ دکھ اور تکلیف کی گھڑیوں میں ایک بول ہمدردی کا نہ بول سکیں ۔۔۔۔۔
وہ کبھی آپ کے دوست نہیں ہوتے اور نہ ہی ایسے لوگوں کو دوستی کے مقام پر فائز کرنا چاہیئے
غلطی ہونے پر معافی قبول کی جا سکتی ہے، لیکن اعتماد کھونے پر نہیں، اس لیے کسی کے اعتماد میں خیانت نہ کریں کیونکہ معاف کرنا آسان ہے، لیکن اعتماد کی واپسی بعض اوقات تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے
کسی ایسے شخص کو تلاش کرنا کتنا حیرت انگیز ہے جو آپ کے دماغ میں چلنے والی تمام چیزوں کے بارے میں سننا چاہتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain