کچھ لوگوں کا ہونا نہ ہونا ایک جیسا ہوتا ہے
اور کچھ لوگوں کا ہونا نقصان دہ اور نہ ہونا فائدہ مند
ہوتا ہے
میں اپنے سے جڑے لوگوں کے بارے میں فکر مند رہا
کہ میرے ہونے سے ان کو خوشی ملے گی یا اداسی؟
کیا میرا ہونا نہ ہونا برابر ہے؟
لیکن وقت سب ثابت کر دیتا ہے
ایک پل رہ نہیں سکتے کا دعوی کرنے والے
ایک دن اور ایک مہینہ بھی رہنے لگتے ہیں
یوں ایک سال اور پھر صدی بھی رہ لیں گے
ہم ری پلیس ہو جائیں گے
ہماری جگہ کوئی اور انکو زیادہ خوشی دے گا
اور ہماری دعا ہے انکو جہان کی ساری خوشیاں عطا ہوں
ہماری یہ فکر یا غلطی فہمی ختم ہو جاتی ہے
کہ ہم نہ ہوں گے تو دنیا رک جائے گی
دنیا چلتی رہے گی ہمارا کردار ختم ہو جائے گا
من چاہے لوگ اگر رابطہ نہ بھی
کریں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا
مبارکباد انکو جنہیں بروقت ادراک ہو گیا کہ بات کرنے
سے کوئی فرق نہیں پڑتا
"آپکو جو حاصل ہے، وہ کسی کو لاحاصل اور کسی کی
آرزو بھی ہو سکتا ہے"
تم ہی وہ واحد تھے
جو میرے رازوں سے واقف تھے،
پھر
بھی تم نے مجھے دُکھی کر دیا
ہم منتظر رہتے ہیں کہ مشکل گزر جائے گی، عمر ہی گزر
جاتی ہے
غلط فہمیاں بھی کچھ ایسی ہوتی ہیں
بظاہر جو نظر آتا ہے۔
اصل میں وہ ہوتا نہیں.
ہر جگہ اِنتباہ ہوتی ہے
سِگریٹ کی ڈبی پر
خبردار
تمباکو نوشی مُضر صحت ہے
حفاظتی کیمرہ پر
کیمرہ کی آنکھ دیکھ رہی ہے
خراب رستہ پر...!!
مُتبادل راستہ اِختیار کریں...!!
سڑک پر
حد رفتار کا بورڈ
ہر سُکون دینے والی چِیز کے خطرات
نُقصانات سے آگاہ کیا جاتا ہے
سِوائے مُحبت کے
خبردار!! مُحبت زِندگی لے سکتی ہے
میں ہمیشہ اُس کے لیے اضافی رہا جیسے کمرے میں
پانچویں دیوار
عجیب شخص ہے مجھ سے گریز بھی کرتا ہے
میں نظر نہ آؤں تو مجھے ڈھونڈتا بھی ہے
اگر آپ نے کسی غلط کے غلط کو غلط وقت اور غلط جگہ
پر غلط انداز سے غلط کہا تو غلط کبھی اپنی غلطی کو
غلط نہیں مانے گا اور دنیا بھی غلط کے غلط کو غلط
نہیں کہے گی بلکہ تمہارا غلط وقت اور غلط جگہ پر غلط
کے غلط کو غلط کہنا اتنا غلط لیا جائے گا کہ غلط کے غلط
کو حرف غلط کی طرح مٹانا ناممکن ہوجائے گا اور غلط
آدمی آپ کی اس غلطی کو غلط ثابت کرنے میں اپنی
غلط انتھک کوشش کے ذریعہ غلط پر اپنی غلط جہدِ
مسلسل کو صرف کردے گا لہٰذا غلط کے غلط کو غلط
ثابت کرنے کے لیے صحیح کی گردان چاہیے... یعنی صحیح
وقت
میں سخت لہجے برداشت نہیں کرتا....!
میں کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ مجھ سےاونچی آواز
میں بات کی جائے....!
جہاں مجھے اپنا وجود غیر ضروری لگے میں اس منظر
سے خود ہی ہٹ جاتا ہوں....!
مجھے بلاوجہ لوگوں کے پیچھے بھاگنا یا چپکنا زہر لگتا
ہے....!
یا تو مجھے ساری دنیا سے زیادہ اہمیت دی جائے....!
یا پھر میں آپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھ سکتا
.!
آپ اسکو میری اناپرستی یا خودپسندی کہہ سکتے ہیں
مگر میرے لیے یہ میری خوداری ہے .
رکھ گیا تھا وہ خود کو میرے پاس
اور مجھے لے گیا تھا جاتے ہوئے
جو بات سچ نہ ہو اسے کہتا نہیں ہوں مَیں
رَستے میں لا کے چھوڑ دوں، ایسا نہیں ہوں مَیں
لازِم ہے اعتماد مگر حسنِ دل کشا!
اِتنا نہ پاس آ کہ فرشتہ نہیں ہوں مَیں
تو کیوں نہ آیا میرے بلانے پہ ایک بار؟
جب تو مجھے بلاتا ہے، آتا نہیں ہوں مَیں؟
بھرتا نہیں مَیں آہ کہ ہے پاسِ آبرو
اور تو سمجھ رہا ہے تڑپتا نہیں ہوں مَیں
ایسا نہ ہو کہ رنج رہے پھر تمام عمر
جی بھر کے دیکھ لے کہ دوبارہ نہیں ہوں مَیں
بس صبر اور دیر کرنے میں، پسندیدہ شخص بھی دل
سے اتر جاتا ہے۔
رابطے میں تاخیر، باتوں میں ٹال مٹول، اور ہر بار صرف
صبر کی امید—یہ وہ چیزیں ہیں جو دل میں موجود
محبت کو آہستہ آہستہ مٹا دیتی ہیں۔
انسان تھک جاتا ہے جب اُس کی اہمیت صرف لفظوں
میں ہو، عمل میں نہیں۔
پھر وہی شخص، جو دل کا سب سے قریب تھا، دل سے
اُتر جاتا ہے… خاموشی سے، بے آواز۔
"زندگی آپ کو کتنا ہی تھکا دے،کھڑے رہنا چاہیےکیونکہ
کچھ لوگ آپ سے ٹیک لگائے ہوتے ہیں۔
ہم دونوں ہی دھوکہ کھا گئے ہیں
میں نے تمہیں اوروں سے الگ سمجھا
اور تم نے مجھے اوروں جیسا سمجھا
ہت کم لوگوں کے ساتھ ہماری طبیعت میچ ہوتی ہے،
لازمی نہیں کہ کوئی اپنا ہو___ انسان کسی شخص کی
آنکھوں میں اپنے لیئے عزت اور اُس کی دل میں محبت
اور اُس کے لفظوں میں احساس ڈھونڈ لے تو پھر چاہ کر
بھی اُسے نہیں بھول پاتا___ پھر ہمیں ہر وقت اُس کے
ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے___کیونکہ پھر اُس شخص کے
بغیر کہاں قرار ملتا ہے
اگر میں کبھی تم سے بات کرنا چھوڑ دوں تو پریشان
مت ہونا، میں تم سے نفرت نہیں کرتا۔
شاید میں تمہاری توجہ مانگ مانگ کر تھک گیا ہوں۔
میں نے تو بس معمولی سی توجہ مانگی تھی، اور تم نے
ایسا محسوس کرایا جیسے میں بہت زیادہ مانگ رہا
ہوں۔
میں نے سب کچھ محسوس کیا، مگر کچھ نہیں کہا،
کیونکہ میں ہمیشہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں، چاہے
اس میں میری تکلیف ہی کیوں نہ ہو۔
معذرت !
میں بس اب تھک گیا ہوں
پچھتاوے کی مار کھا کر واپس آنے والوں کے لیے دل کے
دروازے کبھی نہیں کھولنے چاہیے،انہیں انہی کی آگ
میں جلنے دینا چاہیے۔۔۔ان کے لیے یہی سزا کافی ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain