Damadam.pk
Red0007's posts | Damadam

Red0007's posts:

Red0007
 

علم سے اخلاق پیدا نہیں ہوتا اور پڑھے لکھے لوگ ضروری نہیں کہ اچھے لوگ ہوں

Red0007
 

تنہائی خطرناک ہے، اور یہ آسانی سے نشے میں بدل سکتی ہے۔ جب آپ کو احساس ہو کہ اس میں کتنا سکون ہے، آپ کبھی بھی لوگوں کے ساتھ دوبارہ معاملہ نہیں کرنا چاہیں گے

Red0007
 

کوئی انسان ایسا نہیں ہے جو ہر وقت اپنے جذبات کو کنٹرول کر سکے سوائے منافق کے

Red0007
 

آپ ایسے وقت سے اور ایسے لوگوں سے کیا امیدیں رکھتے ہیں ...؟
جن کے رول ماڈل اور آئیڈیل مصنوعی خوشی اور جھوٹے دکھ کی اداکاریاں کرنے والے ایکٹرز ہیں ، آپ ان لوگوں کے درمیان موجود ہیں جن کے رول ماڈلز پوری دنیا کے سامنے ناچنے والے فنکار ہیں - آپ ایسے وقت میں زندہ ہیں جس میں لوگوں کی پسندیدہ شخصیات کھیل کود کے کرتب دکھانے والے کرکٹ اور فٹبال کے کھلاڑی ہیں-

Red0007
 

عورت کی خاطر مرنا آسان ہے, مشکل چیز اس کے ساتھ زندہ رہنا ہے۔

Red0007
 

ہمیں ڈیلیٹ کرنے کی ہمت چاہیئے ۔ غیر ضروری تفصیلات کو ڈیلیٹ کریں ، ماضی کو ڈیلیٹ کریں ، پیغامات کو ڈیلیٹ کریں ، آوازیں ڈیلیٹ کریں، پرانی یادیں ڈیلیٹ کریں اور کچھ لوگوں کو بھی اپنی زندگی سے مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیں

Red0007
 

"لوگ آپ کے ساتھ وفادار نہیں ہیں، وہ اپنی ضرورت کے مطابق آپ کے ساتھ وفادار ہیں ایک بار جب ان کی ضرورتیں بدل جائیں تو ان کی وفاداری بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔

Red0007
 

تمہارا ذہن ایک مقدس گودام ہے جس میں تمہاری اجازت کے بغیر کوئی نقصان دہ چیز داخل نہیں ہو سکتی۔"

Red0007
 

عورت اپنے مستقبل کے بارے میں تب تک پریشان رہتی ہے جب تک کہ اس کو شوہر نہ مل جائے، شادی ہونے کے بعد عورت کو اپنے مستقبل کی فکر نہیں رہتی - اور مرد کو اس وقت تک اپنے مستقبل کی پریشانی نہیں ہوتی جب تک کہ اس کو بیوی نہ مل جائے

Red0007
 

لوگوں کو راضی کرنا اس طویل اور ختم نہ ہونے والی سڑک کی طرح ہے ، جس پر یہ سائن بورڈ لکھا ہوتا ہے َ معذرت کے ساتھ روڈ بلاک ہے

Red0007
 

"دو اہم ادوار ایسے ہیں جن میں مرد عورت کو سمجھنے سے یکسر قاصر ہوتا ہے: پہلا شادی سے پہلے اور دوسرا شادی کے بعد۔

Red0007
 

آپ اچھے ہیں یہ جاننے کے لیے آپ کو کسی کی رائے یا اپروول کی ضرورت نہیں ہے - جب کوئی آپ کو ریجیکٹ کرتا ہے یا آپ کے ساتھ رابطہ کرنا چھوڑ دیتا ہے یا آپ کو جج کرتا ہے تو یہ آپ کے بارے میں نہیں ہوتا - یہ دراصل ان لوگوں کے اپنے بارے میں ہوتا ہے، یہ آپ کو لے کر ان کے اپنے خدشات، حدود اور مطلب ہوتے ہیں - لوگوں کے ان رویوں کو آپ کو اپنے اندر جگہ نہیں دینی چاہئیے -

Red0007
 

لڑکیاں ہمیشہ اچھے لڑکے کے مقابلے میں برے لڑکے سے محبت کرنے کا انتخاب کرتی ہیں کیونکہ وہ کچھ ایڈوینچر ، کچھ تفریح ، کچھ سنسنی خیزی کا پیچھا کرنا اور اسے نزدیک سےجاننا چاہتی ہیں -
لڑکیاں ہمیشہ ایک اچھے مرد کی طلب کرتی رہتی ہیں لیکن جب انتخاب کی باری آتی ہے تو وہ ایک بدترین مرد سے محبت کرتی ہیں

Red0007
 

میں صرف ایک ہی شخص کو جانتا ہوں جو اپنی عقل سے صحیح طور پر کام لیتا ہے - اور وہ شخص درزی ہے ! ہر بار وہ میری نئی پیمائش لیتا ہے ، لیکن باقی لوگ اپنی پرانی پیمائشوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں اور مجھ سے ان گھسی پٹی پیمائشوں میں فٹ ہونے کی توقعات کرتے رہتے ہیں۔

Red0007
 

"مگر مچھوں کو سمجھنا آسان ہے - وہ سیدھا آپ کو کاٹنے اور کھا جانے کی کوشش کرتے ہیں - جب کہ لوگوں کو سمجھنا انتہائی دشوار کام ہے - بسا اوقات لوگ آپ کو مارنے سے پہلے آپ کے دوست بننے کا ڈرامہ رچاتے ہیں-

Red0007
 

یہ دنیا ہمدردی ، دوستانہ رویوں ، نرمی اور خلوص کی قاتل ہے اور منافقت، مصنوعی پن اور دوغلے پن کی عاشق ہے

Red0007
 

خواتین ایک حیرت انگیز مخلوق ہیں، ان میں ایک خوفناک حس پائی جاتی ہے، وہ سوائے واضح چیزوں اور افراد کے جو ان کے ساتھ موجود ہوتے ہیں، انہیں نہیں دیکھتیں، اس کے علاوہ باقی وہ سب کچھ دیکھتی اور محسوس کرتی ہیں۔

Red0007
 

میں آئینے میں ایک ایسے شخص کو دیکھتا ہوں جو مجھ سے نفرت کرتا ہے۔خود سے نفرت کتنی ظالم ہے۔

Red0007
 

سٹریس نہ لیں : یہ دنیا احمقوں سے بھری پڑی ہے یہ احمق اور بیوقوف ترین لوگ سٹریٹجی اور پلاننگ کے ساتھ ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں، تاکہ روزانہ ان میں سے کم از کم ایک احمق سے آپ کی ملاقات ہو

Red0007
 

آپ کو محبت کی بات نہیں کرنی چاہیے بلکہ آپ کو محبت سے گفتگو کرنی چاہیے کیونکہ تمام دھوکے باز اور فراڈیے محبت کی بات کرنے میں ماہر ہوتے ہیں