عورت صرف جھوٹے اور چالاک مرد کے ساتھ مخلص رہ
سکتی ہے۔۔
ان لوگوں پر کبھی بھروسہ نہ کریں جو آپ کو دوسرے
لوگوں کے راز بتاتے ہیں۔
یہ ایک نصیحت آمیز جملہ ہے جو اس بات پر زور دیتا ہے
کہ ایسے لوگوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے جو دوسروں
کی نجی باتیں آپ کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ
ہے کہ جو شخص دوسروں کے راز فاش کر سکتا ہے، وہ
آپ کے راز بھی کسی اور کو بتا سکتا ہے۔ یہ ایک عام
انسانی رویے کی طرف اشارہ ہے کہ جو شخص کسی کا
راز دار نہیں بن سکتا، وہ کسی کا بھی راز دار نہیں بن
سکتا -
کہانی اختتامی موڑ پر ہے ، پر نجانے کیوں۔۔۔
کسی کردار نے چھپ کر، مصنف مار ڈالا ھے۔۔۔
کبھی کبھی محبت کا سب سے بڑا تحفہ یہی ہوتا ہے کہ
ہم کسی کو آزاد چھوڑ دیں، محبت اب وہ نہیں رہی جو
کبھی تھی اور شاید یہی تقدیر ہے کہ جو شخص آپکی
زندگی میں خوش تھا وہ اب آپکی غیر موجودگی میں
خوش رہنا چاہتا ہے دل کو دُکھ ہوتا ہے مگر کبھی کبھی
خاموش رہنا ہی بہتر ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی خوشی میں اور
زیادہ خوش رہے۔
دوسروں سے کبھی امید نہ رکھیں
کہ وہ آپ کو آپ کی سوچ اور حالات کے
دائرے میں رہ کر سمجھیں گے۔
لوگ صرف اپنے علم، عقل، شعور اور
سب سے بڑھ کر اپنی ضرورت کے مطابق
آپ کو سمجھتے ہیں
میں اکثر ایسے لوگوں کو چھوڑ دیتا ہوں ، جو یہ سوچتے
ہیں کہ یہ ہمارے تعلق کا محتاج ہے
اکثر لوگ أپ کے بدلاؤ کو محسوس کرتے ہیں گھر والوں
کو لگتا ہے کہ آپ گھر والوں کو نظرانداز کر رہے ہیں،
دوست شکایت کرتے ہیں کہ آپ بدل گئے ہیں، دور ہو
گئے ہیں، سب محسوس کرتے ہیں مگر کوئی یہ نہیں
دیکھتا کہ آپ اندر سے ٹوٹ چکے ہیں، تھک چکے ہیں،
خالی ہو چکے ہیں۔ کسی کو یہ خیال نہیں آتا کہ شاید
آپ اپنی زندگی کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور آپ
کے پاس نہ الفاظ بچے ہیں، نہ جذبے، بس ایک خاموشی
ہے جو سب کو پریشان کر دیتی ہے ۔
کچھ لوگ آپ سے سب کچھ چاہتے ہیں لیکن آپ کو
نہیں ۔۔!
عورت کو اگر نئے مرد سے عزت ملے تو وہ اپنی گہری
محبت کو بھی قربان کر سکتی ہے
پوچھنے لگی کتنی تنخواہ ہے جناب
کہنے لگا ٹینشن مت لو گجرے چاکلیٹ اور
کوکومو ختم نہیں ہوں گے
مجھے خبر ہے کہ تُو مجھ سے بے خبر نہیں ہے !
اسی لیے تو مجھے راستوں کا ڈر نہیں ہے !
ترے بغیر مرے دن گزر نہیں رہے ہیں !
تُو جانتا ہے؟ مری رات مختصر نہیں ہے !
میں اُس کے دل میں اسی ڈر کے ساتھ رہتا
ہوں !
یہ میرا گھر ہے مگر میرے نام پر نہیں ہے !
کسی کو نفرت ہے مجھ سے
اور کوئی پیار کر کے بیٹھا ہے
کسی کو یقین نہیں مجھ پر
اور کوئی اعتبار کرکے بیٹھا ہے
کتنی عجیب ہے نا دنیا
کوئی ملنا نہیں چاہتا
اور کوئی انتظار کرنے بیٹھا ہے
جانتا ہوں کہ تجھے ساتھ تو رکھتے ہیں کئی
پوچھنا تھا کہ ترا دھیان بھی رکھتا ہے کوئی؟
دکھ مجھے اس کا نہیں ہے کہ دکھی ہے وہ شخص
دکھ تو یہ ہے کہ سبب میرے علاوہ ہے کوئی
جن کو میسر تھے، انہوں نے بیکار سمجھا
"انسان..... ڈاک کے ڈبوں میں موجود خطوں کی مانند ہو
گئے ہیں
ایک دوسرے کے قریب تو ہیں لیکن کوئی نہیں جانتا کہ
دوسرے کے اندر کیا ہے ۔"
سب کچھ مت کہو کہ وہ تمہیں بوجھ سمجھیں خود
کو اس حد تک دستیاب مت کرو کہ وہ تمہاری قدر کھو
دیں تم ان کے لیے انتظار کرتے رہو اور وہ اپنی زندگی میں
مگن ہوں
اپنی ذات کی حفاظت کرو کسی کے سے اِس درجے تک
لگاؤ مت رکھو کہ ان کی غیر موجودگی تمہاری زندگی
کو بے معنی بنا دے
کہ ان کا مزاج تمہارے مزاج کا تعین کرے
المختصر
کبھی محبت نہ کرو
کسی دستیاب شخص سے تو ہرگز نہیں
'کیا غلط فہمی میں رہ جانے کا صدمہ کچھ نہیں؛
وہ مجھے سمجھا تو سکتا تھا کہ ایسا کچھ نہیں!🖤
عشق سے بچ کر بھی بندہ کچھ نہیں ہوتا مگر"
یہ بھی سچ ہے عشق میں بندے کا بچتا کچھ نہیں!!💔
' جانے کیسے راز سینے میں رکھے بیٹھا ہے وہ؟
زہر کھالیتا ہے پر منہ سے اگلتا کچھ نہیں؛
شکر ہے کے اس نے مجھ سے کہہ دیا کہ کچھ تو ہے!
میں اسے کہنے ہی والا تھا کہ، اچھا کچھ نہیں
میں بس لکھنے کی حد تک پُرکشش ہوں
مجھ سے گفتگو آپ کو بیزار کر دے گی
فطرتاً تنکا ہوں بنتا ہوں سہارا جس کا
وہ ڈبو کر مجھے خود پار چلا جاتا ہے
غم کی تشہیر سے ہم نے یہ سبق پایا ہے
غم وہیں رہتا ہے غم خوار چلا جاتا ہے..
تمہاری زندگی میں ایک دن بدر کا ہوگا ایک دن اُحد
کا… یعنی ایک دن خوشی اور دوسرا دن حزن و ملال کا
تو ایک دن شُکر کرنا دوسرے دن صبر…!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain