Damadam.pk
Red0007's posts | Damadam

Red0007's posts:

Red0007
 

دلِ منکر کی ایسے ہی طرف داری نہیں کرنی
مجھے جھوٹی محبت کی اداکاری نہیں کرنی
سبھی پرچےمحبت کے اگر میں پاس کر بھی لوں
مجھے تم نے مگر پھر بھی سند جاری نہیں کرنی
اگر یہ شاہ کا فرماں ہے تو پھر زنداں میں رہنے دو
غزل میں نے کسی صورت بھی درباری نہیں کرنی
گلے سے لگ کے رو دوں گا اگر وہ مل گیا مجھ کو
بڑا ہی ضبط ہے مجھ میں یہ مکّاری نہیں کرنی

Red0007
 

ایک یونیورسٹی میں ، ڈاکٹر نے اپنے طلباء سے پوچھا:
اگر درخت پر 4 پرندے ہیں اور ان میں سے 3 اڑنے کا
فیصلہ کرتے ہیں تو ، درخت پر کتنے رہ گئے ہیں؟
ایک طالب علم نے کہا کہ "4" ہی پرندے باقی ہیں ،
ڈاکٹر نے اس سے پوچھا کہ چار کیسے؟
طالب علم نے کہا: آپ نے "فیصلہ" کہا لیکن آپ نے "اڑنا"
نہیں کہا اور فیصلہ لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس پر
عمل درآمد ہو ..!
واقعی یہ صحیح جواب تھا ..
اس کہانی میں کچھ لوگوں کی زندگی کا خلاصہ پیش
کیا گیا ہے جو آپ کو زندگی میں بہت سارے نعرے
لگواتے ہیں ہم یہ کر سکتے ہم وہ کر سکتے، ، لیکن وہ
اپنی اصل زندگی میں نہیں ہوتے
ہونا (فیصلہ) کچھ اور ہے
اور (کرنا) کچھ اور ہے۔ !

Red0007
 

سب سے پہلی غلطی ہماری ہوتی ہے۔ہم لوگوں کو اپنے
دل و دماغ پر سوار کر لیتے، ان کی توجہ کو حقیقی مان
لیتے ہیں ہمیں لگتا ہے اگر آج وہ ہمارے تو ہمیشہ بس
ہمارے ہی رہیں گے۔یہ صرف ہماری غلطی نہیں ہوتی
گناہ بن جاتا ہے جس کے بدلے میں پھر بر بار ہمیں توجہ
کی بھیک مانگنی پڑتی ہے، ہماری موجودگی کا احساس
دلانا پڑتا ہے کبھی ناراض ہو کر تو کبھی لڑ کر الفاظوں
سے بتانا پڑتا ہے پر یہ وقتی لوگ وقت کے ہی محتاج ہوتے
ہیں، ان کے پاس وافر وقت جب ہو گا تب ہی یہ اہمیت
دیں گے ورنہ یا تو مصروف یا مجبور۔۔۔۔

Red0007
 

وہ مُجھے دھوکہ نہیں دے گا کبھی
خُود کو دھوکہ دینے والی بات ہے

Red0007
 

بہت سے لوگ ضائع ہوگئے ہیں بے خیالی میں، بہت سے
لوگ تھے جِن کو توجہ کی اَشَد ضرورت تھی

Red0007
 

محترمہ ان پارساؤں کی باتوں پہ نہ جاؤ، یہ وہ لوگ ہیں
جنہیں ابھی موقع نہی ملا

Red0007
 

میں جو گفتگو کرتا ہوں اس سے مختلف انداز میں
لکھتا ہوں، میں جو سوچتا ہوں اس سے مختلف انداز
میں بولتا ہوں، جس طرح سے مجھے سوچنا چاہیے اس
سے قدرے مختلف پیرائے میں سوچتا ہوں، اور اس طرح
یہ ساری چیزیں جمع ہوکر گہری تاریکی کا سبب بنتی
ہیں.

Red0007
 

برے بنو، لیکن کم از کم جھوٹے اور دھوکے باز نہ بنو۔

Red0007
 

میں پڑھ چکا ہوں اگلے برس کے کیلنڈر
بھی
تمھارا ساتھ کسی بھی سال میسر
نہیں

Red0007
 

برائے نام تعلق کسی کا ہم سے تھا
ہمیں خوشی تھی وہ کہتا رہا محبت ہے

Red0007
 

زندگی نے مجھے بہت خاموش کردیا ہے میرے پاس
لکھنے کو بہت کچھ ہے مگر کہنے کو کچھ نہیں

Red0007
 

"ہو سکتا ہے کہ ہم ان تمام چیزوں کو ٹھیک نہ کر سکیں
، لیکن ہم ہر اس چیز سے دور رہ سکتے ہیں جو ہماری
طبیعت مزاج کو پریشان کرتی ہیں اور ہمیں تکلیف
پہنچاتی ہیں۔"

Red0007
 

مہیں جدائی تکلیف دیتی ہے؟
مجھے جھوٹا تعلق، بیزار موجودگی، اور جذبات میں
بناوٹ زیادہ تکلیف دیتی ہے۔
مجھے بلاوجہ تاخیر سے ملنے والے جوابات،
مجھے یہ احساس کہ میں تم پر بوجھ ہوں،
یا یہ جاننا کہ میرے ہونے یا نہ ہونے سے تمہیں کوئی فرق
نہیں پڑتا...
یہ سب چیزیں جدائی سے زیادہ اذیت دیتی ہیں۔
اگر جدائی تکلیف دہ ہے،
تو اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ وہ رابطہ ہے جو صرف
مجبوری کے تحت رکھا جائے، محبت اور خلوص کے بغیر!
تم مجھے کبھی دشمن نہیں پاؤ گی، نہ ہی میں تمہارا
مخالف بنوں گا
چاہے میں تکلیف میں ہوں، چاہے مجھ پر ظلم ہو،
چاہے میرے دل میں ایک بھی گوشہ ایسا نہ بچے جو درد
سے نہ کراہ رہا ہو

Red0007
 

جب ہم سیکنڈ ہینڈ چیزیں لیتے ہیں نا تو ہمیں ان
خراشوں کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے جو ہم نے نہیں
لگائی ہوتیں

Red0007
 

تھوڑی مُشکِل ہوتی ہے مگر اُتر ہی جاتے ہیں دِل سے لوگ
بھی۔۔۔

Red0007
 

بے سکونی کا مرض ہے تمھیں؟
دل نفس کے ہاتھوں مریض رہتا ہے؟
میرے ساتھ چلو تم وادی نجف میں ،
وہاں ایک ماہر روح کا طبیبؐ رہتا ہے

Red0007
 

شاید عجیب سی باتیں لکھنا ہی میرے پاس اپنے وجود
کے ساتھ باتیں کرنے کا واحد طریقہ تھا..!! اب وہ بھی
نہیں رہا ..!! میں گھنٹوں بیٹھا سوچتا بھی رہوں تو
میرے پاس لکھنے کو الفاظ نہیں ہوتے ہیں..!! میرا ذہن
شور کرتے ہوئے تھک جاتا ہے..!! دل کے دھڑکنے کی آواز
پاس کھڑے کسی بھی شخص کو صاف سنائی دے
سکتی ہے.!! میری آنکھیں کسی بھی چیز کو ٹکٹکی
باندھے گھنٹوں دیکھتیں رہتی ہیں..!! ایسا نہیں ہے کہ
میں ڈرا ہوا ہوں..!! بس میرا وجود کچھ باتوں کو ماننے
سے اب تک انکاری ہے..!! یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ سب
کچھ گزر چکا ہے..!! جو نہیں گزرنے والا تھا..!! آنکھیں
دھندلاہٹ چھوڑچکی ہیں..!! دل منجمد ہو چکا ہے..!! ذہن
ہر بات کو تسلیم کر چکا ہے..!! لیکن میں نہ جانے کیوں
اب بھی ٹکٹکی باندھے اک رستے کو دیکھ رہا ہوں..!! اک
راستہ جو میرے وجود کے نشان رکھتا تھا..

Red0007
 

جینے کے لیے آپ کو نظر انداز کرنے کے فن میں مہارت
حاصل کرنی ہوگی۔

Red0007
 

مجھ سا کوئی جہان میں نادان بھی نہ ہو
کر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو
خوابوں سی دل نواز حقیقت نہیں کوئی
یہ بھی نہ ہو تو درد کا درمان بھی نہ ہو
محرومیوں کا ہم نے گلہ تک نہیں کیا
لیکن یہ کیا کہ دل میں یہ ارمان بھی نہ ہو
کچھ بھی نہیں ہوں میں مگر اتنا ضرور ہے
بن میرے شاید آپ کی پہچان بھی نہ ہو
آشفتہ سر جو لوگ ہیں مشکل پسند ہیں
مشکل نہ ہو جو کام تو آسان بھی نہ ہو
رونا یہی تو ہے کہ اسے چاہتے ہیں ہم
جس کے ملنے کا امکان بھی نہ ہو

Red0007
 

اُس کے قابل نہیں تھے ہم، سو ہم نے پھر
آنکھ پونچھی، درد سمیٹا، دل اٹھایا، کوچ کیا