Damadam.pk
Red0007's posts | Damadam

Red0007's posts:

Red0007
 

ڈاکٹر صاب !
کوئی ایسی ٹیبلیٹ ہوگی
جس سے یاداشت چلی جائے ؟
کوئی ایسا انجیکشن لگائیں جس سے دل پر سکون
ہوجائے !!!
جس سے نیند تو آئے
مگر وہ خواب میں نہ آنے پائے !!!
جی
بہت پیار کرتا ہوں اس سے
آپ بلڈ پریشر چیک اپ کے ذریعے نہیں معلوم کرسکتے
کہ وہ مجھے کتنا یاد کرتی ہے؟
کیا تھرما میٹر سے دکھوں کی تپش نہیں ماپی جاسکتی
؟

Red0007
 

میں مر گیا تو !!
میرے نمبر ہے کال ضرور کرنا میری فیملی
میں سے کسی ایک کے پاس فون ھوگا
اور ڈر کے کال کاٹ نا دینا
اس دفعہ تسلی سے بات کرنا
اپنا نام بتانا
وہ بتائیں گے کہ مر گیا ھے
تاکہ تم یہ نا سمجھتے رہو کے میں چلا گیا
تم سے دور
صرف مرنے کے بعد ہی تم سے جدا ھو سکتا ھوں۔ اور
اپنی لائف میں کبھی میرے شہر آئے تو میری قبر پر
ضرور آنا
کالے گلاب کے پھول لے کر آنا۔۔۔
مجھے اچھا لگے گا !!

Red0007
 

دکھ ہے مجھ کو
یقین کرو شدید دکھ کہ مجھے جدید دور میں محبت
ہوئی !
میرے انگوٹھے وہ حروف تلاش ای نہیں پائے
جن سے وہ سب ظاہر ہو سکتا جو میرے اندر ہے
اموجیز ( Emojis ) ہرگز مجھ جیسے چہرے نہیں بنا سکے
مجھ کو میری محبت کو اور میرے اندر موجود تجھ کو
دنیا داری کھا گئی
تمہاری سبھی کالز ( Calls ) پرندوں نے کتر دیں
تمہارے سبھی میسجز ( Messages ) کو نیٹورک کی
خرابی کھا گئی
مجھے اب بھی دکھ ہے اپنے پیدا ہونے کا
اور اپنے اندر محبت پیدا ہونے کا
میں اجازت چاہتا ہوں خود سے تجھ سے اور تیرے اندر
پل رہی محبت سے
تم بھی اسی دور کی پیدائش ہو
تم سے بھی تمہارا اظہار ممکن نہیں
اور یہ عمر ناممکنات میں جینے کے لئے نامناسب ہے ؛

Red0007
 

میں چاہتا ہوں تم میرے نمبر پہ ایک "مخصوص
نوٹیفکیشن ٹون" سیٹ کرلو تاکہ میں جب بھی میسج
کروں،
"تمھارا دل سو کی سپیڈ سے دھڑکے اور وقت کے
ہزارویں حصے میں موبائل پکڑ کے میرا جواب دو"
"مجھے ہمیشہ سے "انتظار" لفظ بہت برا لگتا ہے"
چاہے کنورسیشن میں دس منٹ کا ہو یا کال کچھ چند
سیکنڈز کے لیے ہولڈ ہوجائے، مجھے وحشت ہونے لگتی
ہے،
مجھے ایسے لگتا ہے کہ انتظار ہمارے جذبات کو کھا جاتا
ہے، ایک لمبے انتظار کے بعد محبت میں وہ شدت نہیں
رہتی!
"وقت کے ساتھ سب مر جاتا ہے!

Red0007
 

معصومہ !
سنگ وحشت، بند انکھوں میں تمنا اگر لوٹ آئے تو
پرانی یادوں کی دستک اگر کبھی دروازے پہ محسوس
ہو،
بوقت وحشت، اگر کبھی یاد آؤں تو ،
ان گزرے لمحوں کو یاد کرنا ،
جب کوئ تمہارے آن لائن آنے کا انتظار کرتا تھا،
تمہارے ایک ایک میسج کو بار بار پڑھتا تھا،
اور اپنے بخت پہ نازاں تھا
کیونکہ تم ساتھ تھی ،
سنو اے جان ثانی !
تمہارا مجھ سے بچھڑنا اک سانحہ ہے
اور میں ہر سال اس سانحے کا دن مناؤں گا،
مرا دل ہڑتالی ہے ،
میں اس گروہ کا حصہ ہوں ،
جو جنت میں ہڑتال کیے بیٹھے ہیں اور حوروں کو یہ کہہ
کر ٹھکرا رہے ہیں ،
کہ ہمیں اب "ڈیجیٹل" محبتوں کی عادت ہے،
ہمیں ڈیجیٹل محبت ہی چاہیے،
میں آج بھی تمہارے آن لائن آنے کا متظر ہوں !

Red0007
 

"میں جھگڑنا نہیں جانتا،
لیکن میں لوگوں کو دوبارہ اجنبی بنانا خوب جانتا ہوں۔"
میں تمہیں مسکرا کر دیکھوں گا،
کیونکہ میں اجنبیوں کو بھی مسکرا کر دیکھتا ہوں۔
میں تم سے بات کر لوں گا اگر ضرورت پڑی،
کیونکہ میں اجنبیوں سے بھی بات کر لیتا ہوں۔
لیکن میں تمہیں باقی دنیا سے الگ نہیں سمجھوں گا۔
میں تمہاری خیریت کبھی نہیں پوچھوں گا،
چاہے تمہاری دنیا الٹ پلٹ ہی کیوں نہ ہو جائے۔
ہماری وہ پرانی، محبت بھری باتیں دوبارہ کبھی نہیں
ہوں گی۔
میں تمہاری آواز ہر دن "دماغ" سے سنوں گا،
مگر "دل" سے کبھی نہیں، چاہے ہزار سال گزر جائیں

Red0007
 

میں چلا جاؤں گا
ایک دن میں اچانک چلا جاؤں گا
تم کو احساس تک بھی نہ ہوگا کہ میں جا چکا ہوں
میری موجودگی بس یہی ہے
کہ میری اداسی تمہاری ہنسی ، ہنس رہی ہے !

Red0007
 

ربڑ نے کہا: "غلطی دور کرنا حق لکھنے کے مترادف ہے۔"
پنسل خاموش ہوگیا اور پھر غمگین لہجے میں کہا: "مگر
میں تجھے دن بدن چھوٹا ہوتا دیکھ رہا ہوں..."
ربڑ نے کہا: "کیونکہ میں اپنے لئے کچھ قربان کر رہا ہوں...
جب بھی میں کوئی خطا مٹاتا ہوں..."
پنسل نے اونچی آواز میں کہا: "اور میں پہلے سے زیادہ
چھوٹا محسوس کرتا ہوں..."
ربڑ نے تسلی دیتے ہوئے کہا: "ہم دوسروں کو فائدہ نہیں
دے سکتے جب تک ہم ان کے لئے قربانی نہ دیں۔۔۔"
پھر ربڑ نے پنسل کی طرف غور سے دیکھا اور کہا: "کیا تم
اب بھی مجھ سے نفرت کرتے ہو؟"
پنسل نے مسکرا کر کہا: "تجھ سے نفرت کیسے کر سکتا
ہوں، اور قربانی نے تو ہمیں ملا دیا ہے..."

Red0007
 

ربڑ نے پنسل سے کہا: "میرے دوست، کیسے ہو؟"
پنسل نے غصے سے جواب دیا: "میں تمہارا دوست نہیں
ہوں... مجھے تم سے نفرت ہے..."
ربڑ نے حیرت سے کہا: "حیرت اور غم... ایسا کیوں ہے؟"
پنسل نے کہا: "کیونکہ تم جو میں لکھتا ہوں اسے مٹا
دیتے ہو..."
ربڑ نے کہا: "میں صرف غلطیوں کو مٹاتا ہوں..."
پنسل نے جواب دیا: "اور تمہارے بارے میں کیا خیال
ہے؟"
ربڑ نے کہا: "میں ایک ربڑ ہوں اور یہ میرا کام ہے...."
پنسل نے کہا: "یہ کوئی کاروبار نہیں ہے..."
ربڑ نے کہا: "میرا کام اتنا ہی اچھا ہے جتنا تمہارا۔"
پنسل نے کہا: "تم غلط اور گھمنڈ ہو کیونکہ مٹانے والے
سے لکھنے والا بہتر ہے..."

Red0007
 

چانک میں لوگوں سے ناراض ہونا چھوڑ دیتا ہوں، بلکہ
میں نے لوگوں کا وجود ہی محسوس کرنا چھوڑ دیا
ہے۔"جب انسان کا شعور اور زندگی کا ادراک مکمل ہو
جاتا ہے، تو یا تو وہ ہمیشہ کے لیے خاموشی اختیار کر لیتا
ہے، یا ہر چیز کے خلاف بغاوت کرنے والا بن جاتا ہے۔

Red0007
 

کچھ میسیج،
کچھ سکرین شاٹس،
کچھ تصویریں اور کچھ وائس نوٹس ہم بہت سنبھال کر
رکھتے ہیں، یہاں تک کہ جب ہم انہیں سنتے یا دیکھتے
ہیں تو بڑی احتیاط کرتے ہیں کہ غلطی سے بھی کچھ
ڈیلیٹ نہ ہو جائے اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ
یہ سب کچھ ہم چُن چُن کر ڈیلیٹ کر دیتے ہیں.........!

Red0007
 

کبھی کبھی جتنی دیر ہمیں میسج ٹائپ کرنے میں لگ
جاتی ہے کہ کیا لکھوں کیا نہیں اتنی ہی دیر ہم یہ طے
کرنے میں لگا دیتے ہیں کہ سینڈ کیا جائے یا نہیں کیا
سامنے والا ہمارا منتظر ہوگا کیا وہ سین کرے گا جواب
دے گا اور پھر ہم جیسے لوگ اتنی دیر سوچ بچار کے بعد
اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ اپنی انگلی کو موبائل پر
لکھے ڈیلیٹ آپشن پر رکھ کر آہستہ آہستہ اس لکھے
میسج کو ریموو کر دیتے ہیں جسے شاید ہم نے بہت
ہمت کرکے لکھا ہوتا ہے اب پتہ نہیں یہ بے بسی ہے یا
کچھ اور

Red0007
 

شروع شروع میں تو ایک دوسرے کا بے صبری سے
انتظار رہتا تھا کہ کب سامنے والا شخص آنلائن آتا ہے
جبکہ بعد میں ایک دوسرے سے بیزاریت ہونے لگتی

Red0007
 

میں اپنی سوچ میں غلط بھی ہو سکتا ہوں مگر
مجھے خوشی ہو گی کہ میری محبت نہ سہی مگر میرے
لیے اُسکی نفرت اُس کے عروج کا ذریعہ بن پائے گی
کیونکہ مجھے اُسکی سکھ دیتی خوشی بننا تھا مگر میں
تو اُس کی دکھتی رگ بن بیٹھا تھا۔۔۔

Red0007
 

جس طرح محبت میں
طاقت ہوتی ہے، اُسی طرح نفرت بھی اپنی قوت میں با
کمال ہوتی ہے۔ جو راہ محبت میں کھوٹے ہو جاتے ہیں نا،
وہی راستے نفرت و عداوت سے پار کیے جا سکتے ہیں۔
اس لیے میں نے اُسے محبت کے نگر سے نکال کر نفرت کے
صحرا میں دھکیل دیا۔ اب وہ مجھ سے شدید نفرت
کرتی ہے۔ میں نے اُس کا دل توڑ کر اُسے سنبھلنے کے لیے
نفرت کی بیساکھی تھما دی۔ اب وہ اس تنفر کے بیابان
میں گرتے پڑتے آخر کوئی نخلستان کھوج ہی نکالے گا۔
اپنے ریزہ ریزہ ہوئے وجود کو پھر سے ایک مضبوط
شخص کے سانچے میں ڈھال سکے گا۔ اب اُسے کسی
کی جدائی کا اندیشہ نہیں ستائے گا۔ کسی کے دور جانے
کا غم اُسے ہولا نہیں سکے گا۔ وہ نفرت کی سیڑھی پر
قدم رکھ کر بلا خوف کامیابی کی منزل تک پہنچ پائے
گی۔

Red0007
 

"دل توڑنا بہت برا ہوتا ہے نا؟ میں نے بھی یہ گناہ کیا ہے۔
میں نے اُس کو توڑا تاکہ وہ پھر سے کبھی نہ ٹوٹنے کے
لیے جڑ سکے۔ محبت میں تو بہت طاقت ہوتی ہے نا! یہ
تو کمزور سے کمزور انسان کو بھی بہادر، بے مثال بنا
دیتی ہے لیکن میری محبت تو اس کی طاقت بننے کی
بجائے کمزوری بن گئی تھی۔ مجھے کھونے کا ڈر اُس کی
راتوں کی نیند اڑا رہا تھا. اُس کی سوچنے سمجھنے کی
طاقت سلب کر رہا تھا۔ میرے نام کا ناسور اُس کے اندر
کو کھائے جا رہا تھا۔ میں اُس کے لئے ایک ایسا زخم بن
گیا تھا جس پر نمک چھڑک کر کوئی بھی اُسے تڑپا سکتا
تھا۔ میرے ساتھ نہ ہونے کی خلش اُس کا سکون غارت
کر رہی تھی اور اگر میں اُس کا ہو جاتا تو مجھے پا کر
کھونے کا خوف اُسے دہلائے رکھتا۔ کبھی کبھی محبت
راحت دینے کی بجائے زہر بن جاتی ہے جو رفتہ رفتہ آپ
کو اندر سے کھوکھلا بنا دیتی ہے.

Red0007
 

کسی کو پسندیدہ بنا لینا اعلیٰ ظرفی ھے ،
اور کسی کا پسندیدہ بن جانا خوش قسمتی ھے ،
خوش قسمت اگر تکبر نہ کرے تو سونا ھے ،
اٌور اعلیٰ ظرف اگر منافق نہ ہو تو ہیرا ھے

Red0007
 

زندگی میں مجھے سب سے
زیادہ کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟"
"نہ بیماری سے، نہ تنہائی سے، نہ ہی خود موت سے
بلکہ اس خیال سے کہ پوری زندگی یوں ہی گزر جائے،
بغیر کسی حقیقی احساس کے، بغیر اس بات کا ادراک
کیے کہ میں واقعی زندہ تھا۔ کسی دن جاگ کر یہ سوچنا
کہ میں نے کبھی دل سے نہیں ہنسا، دیوانہ وار محبت
نہیں کی، درد سے چیخا نہیں، رویا نہیں... کہ زندگی
بس ایک یکساں سلسلہ رہی، جس میں نہ کوئی حیرت
تھی، نہ کوئی جذبہ، نہ کوئی شدت— کہ میری رگوں
میں زندگی ہی نہیں تھی۔ کیا یہ اصل موت نہیں؟"

Red0007
 

جب ہم کسی سے ناراض ہوتے ہیں تو اپنے آگے خاموشی
کی ایک دیوار بنا لیتے ہیں ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے
جب بھی کبھی آپ اپنے پیاروں سے ناراض ہوں تو
ناراضگی ظاہر کریں انہیں بتائیں کہ آپ ناراض ہیں اور
کیوں ناراض ہیں وہ وجہ بھی بتائیں ۔۔۔
تاکہ آپ کی غلط فہمیاں دور ہو سکیں خاموشی سے
معاملات اور زیادہ خراب ہوجاتے ہیں ایسی خاموشیاں
توڑنے میں ہی ہماری بھلائی ہے ۔

Red0007
 

اپنے "بہترین دوست "سے محبت میں مبتلا مت ہونا
کیونکہ آپ ایک ہی وقت میں دو نقصان برداشت نہیں
کر سکتے ہیں