میں اپنی الگ ہی دنیا بنانے کا عادی ہوں میں نے کبھی کسی سے قربت کی بھیک نہیں مانگی میں نے کبھی کسی کو یہ نہیں کہا دوسرے کو چھوڑو مجھے عزیز رکھو Infact میں خود ہی کو کہانی سے نکال لیتا ہوں۔ میں کبھی کسی کی مجبوری نہیں بنا کوئی مجھ سے اک قدم پیچھے ہو میں 10 قدم ہٹ جاتا ہوں۔ یہ میری انا نہیں ہے یہ میری Thinking ہیں کہ میں کبھی کسی کو تنگ نہ کروں کوئی مجھ سے مجبور ہو کر تعلق نہ رکھے۔
ایک وقت ہوتا ہے جب آپ ہر کسی کے لیے خاص ہوتے ہیں لوگوں کو بات بے بات آپ یاد رہتے ہیں کچھ کا تو دن ہی نہیں مکمل ہوتا آپ سے گفتگو کیے بنا اور کچھ کی رات ہی نہیں گزرتی۔۔۔ پھر زندگی بدلتی ہے وقت بدلتا ہے اور لوگ بھی بدل جاتے ہیں آپ خاص سے عام ہو جاتے ہیں اور عام سے حقیر ۔۔۔ لوگ آپکو ایسے بھولا دیتے ہیں جیسے کبھی آپ انہیں یاد ہی نہیں تھے لوگوں کو آپکے ہونے نا ہونے سے فرق ہی نہیں پڑتا۔۔۔اگر فرق پڑتا ہے تکلیف ہوتی ہے تو صرف اور صرف آپکو۔۔۔اور کمال کی بات ہے آپ اس سب پر صبر اور خاموشی کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔.
کسی کو اندر سے توڑنا چاہتے ہو؟ سب سے پہلے تو اُسے یقین دلاؤ کے تم ہمیشہ اُس کے ساتھ رہو گے تم اُسے سمجھو گے اُسے اہمیت دو اور اِس بات کا اُسے احساس دلاؤ کہ وہ تمہارے لیے بہت قیمتی ہے۔۔ جب وہ تم پر اعتبار کرنے لگ جائے اور سمجھے کہ وہ بہت قیمتی ہے تمہارے لیے ! ! پھر چھوڑ دو اُسے نظر انداز کرنا شروع کردو اُس کے جذبات کا جنازہ نکال دو ۔۔ بات چیت آہستہ آہستہ کم کر دو اور پھر اُسے چھوڑ دو یہ کہہ کر کے آپ اُس کے قابل نہیں۔ اس طرح وہ شخص ہمیشہ کے لیے اندر سے ٹوٹ جائے گا۔۔
سب سے بڑی جنگ میدانوں میں نہیں، انسان کے دل اور دماغ کے درمیان لڑی جاتی ہے۔" جب دل خواب دیکھتا ہے اور دماغ شک کرتا ہے، تو انسان اپنی ہی سوچوں میں الجھ کر رہ جاتا ہے۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں ہم یا تو اپنی کمزوریوں سے ہار جاتے ہیں، یا پھر اپنے حوصلے سے جیت جاتے ہیں۔ زندگی کا حقیقی کمال یہ ہے کہ انسان اپنی ذات کو پہچانے، اپنی خامیوں کو قبول کرے، اور اپنے اندر وہ روشنی تلاش کرے جو اندھیروں کو شکست دے سکتی ہے۔ خود پر قابو پانا ہی اصل کامیابی ہے، اور خود سے ہار جانا سب سے بڑا نقصان۔
مرد ہمیشہ خوش کیوں رہتے ہیں؟ اس کی 8 وجوہات ہیں 1. فون پر بات کرنا - 30 سیکنڈ 2. پانچ دن کے سفر کے لیے 2 سوٹ کافی 3. دعوت پر نہ بلانے پر بھی دوستی میں فرق نہ پڑنا 4. ساری زندگی ایک ہی بالوں کا انداز 5. کسی بھی قسم کی خریداری کے لیے صرف 20 منٹ کافی 6. دوسرے کے کپڑوں سے حسد نہ کرنا 7. سادہ طرز زندگی، آج کی قمیض کل کی پارٹی میں بھی کام آئے گی 8. آلو جیسی فطرت، ہر قسم کی سبزی کے ساتھ ایڈجسٹ کر لینا۔۔
ناراض ہو؟ نہیں! ناراض وه ہوتے ہیں جن کو مان ہو کہ کوئی ہے جو ان کو منا لے گا، لیکن میں نے اپنے اردگرد کسی کو ایسا نہیں پایا سو میں نے اپنا بھرم رکھنے کے لیے یہ لفظ "ناراض" اپنی زندگی سے ہی نکال دیا ہے.. مناتا ہی نہیں کوئی تب ہی ہمیشہ آغاز گفتگو کرتا ہوں.. ناراض ہونے کا فائدہ ہی کیا جب کسی کو فرق ہی نہ پڑے.!
پانچ قسم کے لوگوں سے دور ہو جاؤ، اور ان پر کبھی افسوس نہ کرو: جو تمہاری غلطیوں کی تاک میں رہتے ہیں، جو تمہاری قیمت کو کم سمجھتے ہیں، جو تمہاری صحبت کو معمولی جانتے ہیں، جو مصیبت کے وقت تمہیں چھوڑ دیتے ہیں، اور جو تمہاری خوشی کو برداشت نہیں کر سکتے
کبھی کبھی ہمارے راستے میں آیا ٹوٹا ہوا پُل برا نہیں ہوتا. وہ آپ کو ایسی جگہ جانے سے روکتا ہے جہاں آپ کو نہیں جانا چاہیۓ۔ زندگی کے سفر میں رکاوٹ کا کوئی نا کوئی مقصد ہوتا ہے۔ بس ہمیں اس رکاوٹ سے سبق سیکھنا چاہیے.
ایک وقت ہوتا ہے جب آپ ہر کسی کے لیے خاص ہوتے ہیں لوگوں کو بات بے بات آپ یاد رہتے ہیں کچھ کا تو دن ہی نہیں مکمل ہوتا آپ سے گفتگو کیے بنا اور کچھ کی رات ہی نہیں گزرتی۔۔۔ پھر زندگی بدلتی ہے وقت بدلتا ہے اور لوگ بھی بدل جاتے ہیں آپ خاص سے عام ہو جاتے ہیں اور عام سے حقیر ۔۔۔ لوگ آپکو ایسے بھولا دیتے ہیں جیسے کبھی آپ انہیں یاد ہی نہیں تھے لوگوں کو آپکے ہونے نا ہونے سے فرق ہی نہیں پڑتا۔۔۔اگر فرق پڑتا ہے تکلیف ہوتی ہے تو صرف اور صرف آپکو۔۔۔اور کمال کی بات ہے آپ اس سب پر صبر اور خاموشی کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔
"ایک آدمی نے ریستوران میں میز پر بیٹھی لڑکی سے پوچھا: کیا میں تمہارے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں؟ لڑکی نے اونچی آواز میں اسے جواب دیا: تم میرے ساتھ رات کیسے گزارنا چاہتے ہو؟ کیا آپ نے منصوبہ بنایا ہے؟ ....!! لوگوں نے ریستوران میں گھوم کر آدمی کو مارا اور شرمندہ ہو کر دوسری میز پر بیٹھ گئے۔ پھر کچھ ہی دیر بعد وہ لڑکی کھڑی ہوئی اور اس لڑکے کی طرف مڑ کر اسے کہا: 'میں نفسیات کی تعلیم حاصل کرتی ہوں اور میں جاننا چاہتی تھی کہ جب آپ شرمندہ ہوتے ہیں تو آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔' اس نے اونچی آواز میں جواب دیا: 'کیا؟ ایک رات میں $3,000 بہت زیادہ ہے!' لوگوں نے حیرت اور حقارت سے لڑکی کو دیکھا۔ اس شخص نے لڑکی کے کان میں کہا: 'میں وکیل بھی ہوں اور کیس اپنے حق میں پلٹنا بھی جانتا ہوں.