Damadam.pk
Red0007's posts | Damadam

Red0007's posts:

Red0007
 

آپ کو اپنے دل پر قابو رکھنا چاہیے، اگر آپ کا دل کسی
اور کے پاس ہے تو آپ اپنے (پاس موجود) دماغ پر بھی
اپنا قابو کھو دیں گے

Red0007
 

پتا ہے کیا کرنا چاہیے؟؟؟
جب کوئی ہاتھ پکڑائے تو صرف ہاتھ پکڑا کریں،
پورا بازو نہ کھینچا کریں۔
کوئی لاکھ کہے کہ
"آپ ہمیں اچھے لگتے ہیں"
شکریہ کہہ کر بات ختم کر دیں۔
اسکی بات کا دل پر اثر مت لیا کریں۔
لوگ آپ سے نہیں،
اس تجسس سے متاثر ہو جاتے ہیں،،
جو انھیں آپ کو کھوجنے کا ہوتا ہے
وہ آپ کی ذات میں تب تک دلچسپی لیتے ہیں،
جبتک وہ آپ کو مکمل جان نہیں لیتے۔
سو اس لئے آپ خود کو کسی پر بھی آشکار مت کریں۔
راز بن کر رہیں، جب تک راز بن کر رہیں گے،
تب تک اہم رہیں گے

Red0007
 

وقت آگے بڑھتا ہے، تو لوگ بھی بڑھ جاتے ہیں۔
وہ پہلے سے زیادہ میچور ہو جاتے ہیں۔۔۔
رابطے گھٹا دیتے ہیں۔۔۔
اور ایک دن اس انسان کی کنورزیشن بھی،
آپ کی چیٹ لسٹ سے خارج ہو جاتی ہے۔
مسئلہ پتہ ہے کیا ہے؟؟؟
بیزاریت کیوں ہوتی ہے؟؟؟
کیوں کہ آپ ایک دوسرے کو کم وقت میں،
بہت زیادہ جان لیتے ہیں،
کھانے پینے کا شوق، سونے جاگنے کی روٹین،
زندگی کے دکھ، ڈر سب کچھ
each and everything !

Red0007
 

اٹیچمنٹ سب کو ہو جاتی ہے۔
کسی کے "گڈ مارننگ" کے میسج سے۔
کسی کے صرف یہ پوچھنے سے کیا تم ٹھیک ہو؟
روز باتیں ہونے لگتی ہیں ، مسائل بانٹے جاتے ہیں،
بھوک، پیاس، صحت، طبیعت، تندرستی کی فکر ہونے
لگتی ہے۔
کچھ دنوں بعد۔۔ آہستہ آہستہ شوق کم پڑ جاتا ہے۔
یہ پوچھنے کا کہ
"تم آف لائن کیوں تھی/تھے ؟؟
"تم ٹھیک ہو یا نہیں ہو"؟؟؟؟

Red0007
 

مَر جاتے ہیں، ہر روز کئی لوگ اچانک
اور ہم کو یہ لگتا ہے، ابھی عُمر پَڑی ہے

Red0007
 

تکلیف کی آخری حد
چیخنا چلانا یا ہارٹ اٹیک نہیں ہے آخری حد وہ ہے جہاں
خاموش ہو جائیں جہاں جیتے جی مر جائیں خواہشوں کو
خوابوں کو دل کے قبرستان میں دفنا دیں جہاں بس
تھک جائیں بیزار ہو جائیں ہر انسان سے لا تعلقی اختیار
کر لیں یہ تکلیف کی وہ حد ہے جسے بس ہم جانتے ہیں
کہ سامنے سے خاموش اپنے اندر ہم کتنی جنگیں اکیلے لڑ
رہے ہوتے ہیں۔

Red0007
 

معذرت بولنا تب اچھا لگتا ہے
جب آپ کسی کے پاؤں پہ پاؤں رکھ دیں نہ کہ تب جب
آپ کسی کا دل کچل دیں۔

Red0007
 

ایک خاص قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو گھر سے باہر نکلنا
پسند نہیں کرتے، اپنی کمرے کی تنہائی میں خوش رہتے
ہیں۔
جب وہ باہر جاتے ہیں، تو اپنی پرسکون تنہائی کو یاد
کرتے ہیں۔
یہ وہی لوگ ہیں جن کے قریب صرف ایک یا دو دوست
ہوتے ہیں، اور وہ کسی کو کال نہیں کرتے۔
یہ وہی لوگ ہیں جن کے فون ہمیشہ خاموشی پر رہتے
ہیں اور وہ کسی سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ کوئی ان کے
بارے میں پوچھے، بلکہ زیادہ سوالات اور بات چیت
انہیں ناگوار لگتی ہے۔
یہ وہی لوگ ہیں جو روزانہ دمادم کھولتے ہیں، مگر
کسی سے بات نہیں کرتے۔
یہ جذبات میں انتخاب کرنے والے لوگ ہیں، اور وہی لوگ
جو کتابوں، سمندر، صحرا، سردیوں، سکون، اندھیرے،
موسیقی، فلموں، اور تنہائی کے دیوانے ہیں۔
یہ وہی لوگ ہیں جو ہمیشہ مسکراتے ہیں، اپنے خیالات
میں گم رہتے ہیں، اور کسی کو تکلیف نہیں دیتے۔

Red0007
 

محبت میں اگر کچھ دے سکوتو وقت دینا
بنامطلب کے
ملنا بات کرنا گھوم لینا
کبھی ہنسا ہنسانا یا ہتیلی چوم
لینا
کبھی روتے ہوئے کو پیار سے چھو کرمنانا
کسی
تکلیف میں بیٹھے ہوئے کے نزدیک جاکر بیٹھ جانا ۔
یہ
سب بنیاد ہوتے ہیں جو میں نے دیر سے جانا
یہ کرنا
تھا مجھے تنہا پلوں کے ڈھیر سے جانا تو قیمت میں اگر
کچھ دے سکو تو وقت دینا
محبت میں اگر کچھ دے
سکو تو وقت دینا

Red0007
 

یار تُم نے کتابیں پڑھی ہیں
اور اُن میں فقط “لفظ”پڑھے ہیں
تہہ در تہہ چہرے بھی پڑھتے تو اچھا تھا

Red0007
 

جن بچوں کے نام ہم نے سوچے تھے
اب کون سی جماعت میں پڑھتے ہوتے؟
کفن میں جیب کا نہ ہونا تو سمجھ آتا ہے
نکاح نامے میں محبت کا خانہ کیوں نہیں ہے؟

Red0007
 

ماہر نفسیات !
تم جھولتی ہوئی “مُسکراتی “لاش کو دیکھ کر
بلاک ہوئے نمبر پہ وصیت بھیج سکتے ہو؟

Red0007
 

کس فریکونسی سے رویا جائے
کہ چاند پہ چرخہ کاتنے والی بڑھیا
کام چھوڑ کے روٹی پکانے لگ جائے؟

Red0007
 

بلاک ہونے کا صدمہ
میں تو سہہ گیا ہوں
روبوٹ سہہ پائے گا؟

Red0007
 

ماسٹر کی ڈگری لینے والے کو
ٹریفک کے قوانین
یا ایمرجنسی ایگزٹ
بلکہ خوش رہنے کے اصول کہاں پڑھائے جاتے ہیں؟
دُکھ “سُننے” کی مشق کب کروائی جائے گی؟

Red0007
 

گاؤں سے اماں جب کال پہ
“ہیلو” کہتی ہے
اس لفظ کی تاثیر کتنی ٹھنڈی ہے
حکمت میں کہاں لکھا ہے؟

Red0007
 

زمین سے مریخ تک ،مانپنے والے
خیرات لے کر اُٹھائے گے دو قدموں کے درمیان
کتنے نوری سال کا فاصلہ ہوتا ہے؟

Red0007
 

کمپیوٹر کی پروگرامنگ ٹھیک ہے،مگر
کیاتُم میسج پڑھ کے نکلنے والے آنسوؤں کو ڈی کوڈ کر
سکتے ہو؟
یا پھرکنٹرول شفٹ دبا کے
ساری یادیں ڈلیٹ ہو جاتی ہیں؟

Red0007
 

الجبرا کے ماہر لڑکے
تمہارے نزدیک ایکس فقط ایک مُتغیر ہے
ہائے!تُم “ایکس” کی قیمت نہیں جانتے!
خواہشوں کو مجبوریوں پر
تقسیم کرنے والے لڑکے کا دُکھ جانتے ہو؟
المیہ تو یہ ہے کہ
تھیسس لکھنے والے کو فرسٹ ایڈ نہیں آتی!

Red0007
 

جب اگلے سال یہی وقت آ رہا ہو گا
یہ کون جانتا ہے کون کس جگہ ہو گا
تُو میرے سامنے بیٹھا ہے اور میں سوچتا ہوں
کہ آئے لمحوں میں جینا بھی اِک سزا ہو گا
ہم اپنے اپنے بکھیڑوں میں پھنس چکے ہوں گے
نہ تجھ کو میرا نہ مجھ کو تیرا پتا ہو گا
یہی جگہ جہاں ہم آج مِل کے بیٹھے ہیں
اِسی جگہ پہ خدا جانے کل کو کیا ہو گا
یہی چمکتے ہوئے پل دُھواں دُھواں ہوں گے
یہی چمکتا ہوا دِل بجھا بجھا ہو گا
لہُو رُلائے گا وہ دھوپ چھاؤں کا منظر
نظر اٹھاؤں گا جس سِمت جھٹپٹا ہو گا
بچھڑنے والے تجھے دیکھ دیکھ سوچتا ہوں
تو پھر ملے گا تو کتنا بدل چکا ہو گا