کیسی نیند...؟؟
ایسی کہ پِھر آنکھیں نہ کھولوں، کسی کی آواز نہ
سُنوں، کسی کو آواز نہ دوں، بس ایک کال کوٹھڑی اور
میں.
کیا چاہیے...؟؟
نیند...
دُنیا تو بہت بڑی ہے اِتنے بے زار کیوں ہو...؟؟
میرے لیے چھوٹی ہے اِتنی کہ گُھٹن ہوتی ہے...
اِتنی نا اُمید کیوں ہو...؟؟
نا اُمید نہیں، اُمید رکھتی ہی نہیں..
کون لوگ...؟؟
وہ جو اکیلا چھوڑ گٸے ہیں...
تو سفید کیوں نہیں...؟؟
وہ لوگ لیں گے نا میرے لیے...