Damadam.pk
Red0007's posts | Damadam

Red0007's posts:

Red0007
 

حمید گیارہویں جماعت کا طالبِ علم تھا اور قریب ہی رہتا تھا۔اُس کی ماں بڑی چاہت سے سب کو بتاتی’’ میرے مِحدّا کے دو ہی شوق ہیں۔ خُوب پڑھنا اور جانوروں سے پیار کرنا۔‘‘
’’یہ تو بلیوں کا ماموں ہی بن گیا ہے۔‘‘وہ یہ کہتے ہوئے خُوب ہنستی۔
حمید نے دسویں جماعت میں پورے اسکول میں ٹاپ کیا تھا اور اب ایف ایس سی میں پری میڈیکل گروپ کا انتخاب کیا تھا۔ وہ ڈاکٹر بننا چاہتا تھا اور وہ بھی جانوروں کا۔محلّے میں کوئی اُسے جانے، نہ جانے، مگر بلیاں اُسے ضرور جانتی تھیں۔ وہ اُسے دیکھتے ہی میاؤں میاؤں کرتی گھیر لیتیں۔ اُنھیں پتا تھا کہ اُس کے ہاتھ میں پکڑی شاپر میں اُن کے لیے گوشت ضرور ہوگا۔اُس کا چھوٹا سا گھر تھا، جس کی چھت پر اُس نے کئی طرح کے پرندے اور مرغیاں پال رکھی تھیں۔کچھ دن پہلے کہیں سے ایک میمنا(بکری کا بچّہ) بھی خرید لایا تھا،

Red0007
 

’’ شکور بھائی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ایسے مسٹنڈے کی تو ہڈیوں کا قیمہ بنا دینا چاہیے۔اِس کی ہمّت کیسے ہوئی ہمارے محلّے میں چوری کرنے کی۔‘‘ ریٹائرڈ پٹواری کے جواب میں ایک ساتھ کئی آوازیں بلند ہوئیں۔
وہاں موجود ہر شخص مشتعل تھا اور وہ حمید کی طرف ایسی غضب ناک نظروں سے گھور رہے تھے،جیسے اُسے زندہ ہی نگل جائیں گے۔
’’ ابے توُں کرسی پر کس خوشی میں بیٹھا ہے…ہیں…مہمانِ خصوصی بن کے آیا ہے کیا…نیچے بیٹھ۔‘‘ایک موٹا شخص آگے بڑھا اور اُسے دھکّا دے کر زمین پر گرا دیا۔ توازن کھونے کی وجہ سے حمید کا چہرہ کرسی کے پائے سے ٹکرا گیا اور اُس کے ہونٹوں سے خون بہنے لگا۔یہ کارنامہ انجام دینے والے شخص کا پیٹ شدّتِ جذبات سے آخری دنوں کی کسی گیابھن بکری کی مانند ہچکولے کھا رہا تھا۔

Red0007
 

لوگوں نے حمید کو ایک کباڑیے کی دُکان میں بٹھا رکھا تھا۔ اُس کے ہاتھ کرسی کی پُشت سے بندھے ہوئے تھے۔ جو آتا، اُس کے چہرے یا گُدی پر ایک، دو تھپڑ ضرور رسید کرتا۔ لوگوں کے ہجوم سے ایسا لگتا تھا،جیسے کوئی مداری بندر کے کرتب دِکھا رہا ہے اور مجمعے نے اُسے گھیر رکھا ہے۔گویا ایک شغل میلہ لگا ہوا تھا۔ ایک پستہ قد شخص ہجوم کو چیرتے ہوئے آگے بڑھا اور حمید کی ناک پے گھونسا جڑتے ہوئے چیخا۔
’’ آج اِس آوارہ نے یہاں سے مرغی چُرائی ہے، کل کلاں گھروں کے باہر بندھے بکرے، بکریوں پر ہاتھ صاف کرے گا، پھر گھروں اور دُکانوں میں نقب لگانے کو بھی اِس کا دل للچائے گا۔مَیں تو کہتا ہوں، اِسے ایسا سبق سِکھاؤ کہ آئندہ اِس طرف آنے کا سوچتے ہی اِس پر کپکپی طاری ہوجائے۔‘‘

Red0007
 

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی عورت آپ کو شادی سے پہلے ہی چھوڑ دے، تو اسے اپنی غربت ، بھوک یا یتیمی کے بارے میں بتائیں، پہلے وہ آپ کی دوست بن جائے گی، اور آہستہ آہستہ وہ آپ کی بہن بن جائے گی، پھر آخر میں، وہ عورت آپ کی زندگی سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گی - عورت کبھی اس شخص کے ساتھ محبت میں مبتلا نہیں ہوتی جس پر وہ ترس کھاتی ہے -

Red0007
 

انسانی تکلیفوں کی دو ہی وجوہات ہیں؛ درد اور بوریت -
لوگ اپنے اندرونی خلا کو پُر کرنے اور اپنی بوریت کو دور کرنے کے لیے سیر و تفریح کے مقامات پر جاتے ہیں، رشتہ داروں اور عزیزوں سے ملاقات کرتے ہیں اور ایسی ملاقاتوں میں ہونے والی گفتگو کا مرکز صرف چار چیزیں ہی ہوتی ہیں؛
11 - مال و دولت؛ کتنا پیسا کمایا، کہاں انوسیٹ کیا، کتنا جمع کیا
2 - سامان؛ لباس، جوتے، گھر اور گاڑی پر بات
3 - بچے؛ ان کی تعلیم و مصروفیات پر بات
44 - طعام؛ کھانے پینے پر گفتگو اور کھانے ہی پر ملاقات کا اختتام

Red0007
 

علم سے اخلاق پیدا نہیں ہوتا اور پڑھے لکھے لوگ ضروری نہیں کہ اچھے لوگ ہوں

Red0007
 

تنہائی خطرناک ہے، اور یہ آسانی سے نشے میں بدل سکتی ہے۔ جب آپ کو احساس ہو کہ اس میں کتنا سکون ہے، آپ کبھی بھی لوگوں کے ساتھ دوبارہ معاملہ نہیں کرنا چاہیں گے

Red0007
 

کوئی انسان ایسا نہیں ہے جو ہر وقت اپنے جذبات کو کنٹرول کر سکے سوائے منافق کے

Red0007
 

آپ ایسے وقت سے اور ایسے لوگوں سے کیا امیدیں رکھتے ہیں ...؟
جن کے رول ماڈل اور آئیڈیل مصنوعی خوشی اور جھوٹے دکھ کی اداکاریاں کرنے والے ایکٹرز ہیں ، آپ ان لوگوں کے درمیان موجود ہیں جن کے رول ماڈلز پوری دنیا کے سامنے ناچنے والے فنکار ہیں - آپ ایسے وقت میں زندہ ہیں جس میں لوگوں کی پسندیدہ شخصیات کھیل کود کے کرتب دکھانے والے کرکٹ اور فٹبال کے کھلاڑی ہیں-

Red0007
 

عورت کی خاطر مرنا آسان ہے, مشکل چیز اس کے ساتھ زندہ رہنا ہے۔

Red0007
 

ہمیں ڈیلیٹ کرنے کی ہمت چاہیئے ۔ غیر ضروری تفصیلات کو ڈیلیٹ کریں ، ماضی کو ڈیلیٹ کریں ، پیغامات کو ڈیلیٹ کریں ، آوازیں ڈیلیٹ کریں، پرانی یادیں ڈیلیٹ کریں اور کچھ لوگوں کو بھی اپنی زندگی سے مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیں

Red0007
 

"لوگ آپ کے ساتھ وفادار نہیں ہیں، وہ اپنی ضرورت کے مطابق آپ کے ساتھ وفادار ہیں ایک بار جب ان کی ضرورتیں بدل جائیں تو ان کی وفاداری بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔

Red0007
 

تمہارا ذہن ایک مقدس گودام ہے جس میں تمہاری اجازت کے بغیر کوئی نقصان دہ چیز داخل نہیں ہو سکتی۔"

Red0007
 

عورت اپنے مستقبل کے بارے میں تب تک پریشان رہتی ہے جب تک کہ اس کو شوہر نہ مل جائے، شادی ہونے کے بعد عورت کو اپنے مستقبل کی فکر نہیں رہتی - اور مرد کو اس وقت تک اپنے مستقبل کی پریشانی نہیں ہوتی جب تک کہ اس کو بیوی نہ مل جائے

Red0007
 

لوگوں کو راضی کرنا اس طویل اور ختم نہ ہونے والی سڑک کی طرح ہے ، جس پر یہ سائن بورڈ لکھا ہوتا ہے َ معذرت کے ساتھ روڈ بلاک ہے

Red0007
 

"دو اہم ادوار ایسے ہیں جن میں مرد عورت کو سمجھنے سے یکسر قاصر ہوتا ہے: پہلا شادی سے پہلے اور دوسرا شادی کے بعد۔

Red0007
 

آپ اچھے ہیں یہ جاننے کے لیے آپ کو کسی کی رائے یا اپروول کی ضرورت نہیں ہے - جب کوئی آپ کو ریجیکٹ کرتا ہے یا آپ کے ساتھ رابطہ کرنا چھوڑ دیتا ہے یا آپ کو جج کرتا ہے تو یہ آپ کے بارے میں نہیں ہوتا - یہ دراصل ان لوگوں کے اپنے بارے میں ہوتا ہے، یہ آپ کو لے کر ان کے اپنے خدشات، حدود اور مطلب ہوتے ہیں - لوگوں کے ان رویوں کو آپ کو اپنے اندر جگہ نہیں دینی چاہئیے -

Red0007
 

لڑکیاں ہمیشہ اچھے لڑکے کے مقابلے میں برے لڑکے سے محبت کرنے کا انتخاب کرتی ہیں کیونکہ وہ کچھ ایڈوینچر ، کچھ تفریح ، کچھ سنسنی خیزی کا پیچھا کرنا اور اسے نزدیک سےجاننا چاہتی ہیں -
لڑکیاں ہمیشہ ایک اچھے مرد کی طلب کرتی رہتی ہیں لیکن جب انتخاب کی باری آتی ہے تو وہ ایک بدترین مرد سے محبت کرتی ہیں

Red0007
 

میں صرف ایک ہی شخص کو جانتا ہوں جو اپنی عقل سے صحیح طور پر کام لیتا ہے - اور وہ شخص درزی ہے ! ہر بار وہ میری نئی پیمائش لیتا ہے ، لیکن باقی لوگ اپنی پرانی پیمائشوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں اور مجھ سے ان گھسی پٹی پیمائشوں میں فٹ ہونے کی توقعات کرتے رہتے ہیں۔

Red0007
 

"مگر مچھوں کو سمجھنا آسان ہے - وہ سیدھا آپ کو کاٹنے اور کھا جانے کی کوشش کرتے ہیں - جب کہ لوگوں کو سمجھنا انتہائی دشوار کام ہے - بسا اوقات لوگ آپ کو مارنے سے پہلے آپ کے دوست بننے کا ڈرامہ رچاتے ہیں-