زندگی ایک تھکن زدہ سفر ہے۔ ہر شخص اپنے اندر ایک جنگ لڑ رہا ہے۔اور کوئی سمجھنے والا بھی نہیں ۔ ہر ایک کی خیالی دنیا ہے ۔ہر کوئی حقیقت سے بیزار اور خیالی دنیا میں پر سکون ہے۔جہاں کہیں خیالات میں کچھ ایسا ہوتا ہے جو ہم نہیں چاہتے ۔۔۔۔۔وہیں سے ہم خواب بدل لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ مگر حقیقت میں ہم بدلتے نہیں...
عورت نازک ہے ،خوبصورت ہے ،اکثر قیمتی چیزیں نازک اور خوبصورت ہوتی ہیں۔ اور ان کا نازک اور قیمتی ہونا ان کی حفاظت کو ضروری بنا دیتا ہے، لہٰذا مرد کو ان کا محافظ مقرّر کر دیا گیا ہے۔اگر یہ خوبصورت اور قیمتی چیز آپ کو میسّر آ گئی ہے تو اس کی حفاظت کا حق ادا کیجیئے۔
مرد، عورت سے اپنی نفرت چالیس دن تک چُھپا سکتا ہے؛ لیکن اُس سے محبت ایک دن بھی نہیں چُھپا سکتا؛ اور عورت مرد سے اپنی محبت چالیس دن تک چُھپا سکتی ہے، لیکن اُس سے نفرت ایک دن بھی نہیں چُھپا پاتی!"
کیسا لگتا ہے جب کوئی شخص آپ کی فہرست میں اوّل نمبر پر ہو اور آپ اس کی فہرست میں شامل ہی نہیں،کیسا لگتا ہے جب ایک کے لئے سب کچھ ہو اور آپ اس کے لئے کچھ بھی نہیں،کیسا لگتا ہے جب آپ کے دل کے تمام دروازے کھلے ہوں اس کے دل میں آپ کے لئے جگہ نہ ہو ؟؟۔
کیسی کو نفرت ہے مجھ سے اور کوئی پیار کر بیٹھا ہے کیسی کو یقین نہیں مجھ پہ اور کوئی اعتبار کر بیٹھا ہے کتنی عجیب ہے یہ دنیا کوئی ملنا نہیں چاہتا اور کوئی انتظار کر بیٹھا ہے
عورت بہت امیر آدمی کی خواہاں نہیں ہوتی۔ نہ ہی وجیہہ مَرد یا ایک شاعر کی جو ہر وقت اُس کے حُسن و خُوبصُورتی کے قصیدے پڑھتا رہے۔ بلکہ وہ ایک ایسا آدمی چاہتی ہے جو اُس کی آنکھوں کو پڑھ سکے اور اُس کا ہاتھ اپنے سینے پر رکھ کر کہے یہ تمہارا وطن ، تمہارا گھر ہے۔