بُھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مُدتوں میں ہم
قِسطوں میں خودکشی کا مزہ ہم سے پوچھیے
کان کے کچے تجھے کتنا کہا تھا میں نے
سنتے سب کی ہیں مان نہیں لیتے
اگر کسی کو اذیت کے دہانے پر لانا ہے تو ہمدرد بن کے بہت پرواہ کر کے چھوڑ دو، لاتعلق ہو جاؤ
مجھے زندگی میں اگر کسی چیز سے واقعی میں نفرت ہے تو وہ ہے وضاحت دینا، اپنی وکالت کرنا، اپنی انٹینشن کی صفائی دینا اور جب سامنے والے نے ٹھان لی ہو کہ؛ نہیں سننا تو پھر میں خاموش ہو جاتا ہوں، اتنا خاموش کہ؛ بعض اوقات مجھے لگتا ہے کے میں مر چُکا ہوں
تُہمت تو لگا دیتی ہو بیکاری کی ہم پر
پوچھو تو سہی کس لئے بیکار ہوۓ ہیں
سب آکے مجھے کہتے ہیں مُرشد کوئی چارہ
جس،جس کو درِ یار سے اِنکار ہوۓ ہیں ۔۔
دوریوں سے خزاں مسلط ہے
دل ملیں تو بہار آۓ گی
روٹھنے والوں سے ذرا پوچھو
زندگی کتنی بار آۓ گی؟
تم جانتے ہو! تم اور میں، ہم دونوں میں ایک باہمی ربط ہے۔ ہم دونوں اس دنیا میں اکیلے ہیں۔
میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں
تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو
کوئی ہمدم نہ رہا کوئی سہارا نہ رہا،
ہم کسی کے نہ رہے کوئی ہمارا نہ رہا،
آپ لگتے ہیں مسافر مجھے آسانی کے
ساتھ چلنے میں ہو مشکل تو بتا سکتے ہیں
روز مرہ کا هے یہ کھیل اُن کے لیے
ایک دو باتوں میں دو چار کو اپنا کرنا
ہم نے اسکو لکھا تھا ، کچھ ملنے کی تدبیر کرو
اس نے لکھ کر بھیجا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے
کیا پتہ کب کھینچ لے قبر کا اندھیرا مجھے
میری ذات سے وابستہ لوگو، مجھے معاف کرنا…
زندگی خوشحال تھی
پھر اچانک ایک میسج آ گیا
آپ بغیر بنڈل کے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہی
میں رات کے آخری پہر کسی سے بھی بات نہیں کرنا چاہ رہا ہوتا ہوں ۔۔!! شاید یہی وجہ ہے کہ میں تنہائی کو چنتا ہوں ۔ اگر میرے پاس کوئی بیٹھ جائے ۔۔ تو میں نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے دل کے خلاف اپنی ذہن کی شطرنج لگا کر بیٹھ جاتا ہوں ۔۔ مجھے سامنے والے کے ذہن کو پڑھنے کا عجیب تجسس ہونے لگ جاتا ہے۔
میٹھے لوگوں سے مل کر میں نے جانا
کڑوے لوگ اکثر سچے ہوتے ہیں
میری زندگی کی سب سے بڑی خواہشات میں سے ایک خواہش تمھیں اپنے عشق میں مبتلا دیکھنا ہے ۔۔ ۔!! تب جب نہ مجھے تم سے نفرت رہے نہ محبت ، نہ ضرورت رہے نہ چاہ، نہ امید نہ آس ۔۔۔۔ تب جب تم میرے لئے کسی انجان انسان جتنی اہمیت کے بھی حامل نہ رہو۔۔۔۔
یہ جو ہفتہ دو ہفتہ بات کرنے سے جن کے اندر آپ کے لیے محبت کی آگ بھڑک اٹھتی ہیں اور وہ آپ کو زمین سے آسمان پر بیٹھا کر آپ سے بڑے دعوے کرنا شروع کر دیتے ہیں نا ان کی محبت کی ایکسپائری ڈیٹ پھر آٹھ سے دس ماہ ہی ہوتی ہیں اس کے بعد یہ آگ ٹھنڈی ہو کر بجھ جاتی ہے لیکن آپ کی ذات کو اندر سے جلا کر راکھ کر دیتی ہے اور سامنے والے کو پرواہ تک نہیں ہوتی کہ اس کی وقتی توجہ نے آپ کا کیا حال کر دیا ہے
یاد رکھیں محبت ہلکی آنچ پر پکتی ہے
دوست ،کتاب، راستہ اور سوچ اگر غلط ہوں،،
تو گمراہ کر دیتے ہیں
میں وہ کتاب ہوں جس کے شروع کے اوراق کو دلچسپی سے پڑھا جاتا ہے اور پھر مصروفیت کے سبب ادھورا چھوڑ دیا جاتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain