اگر آپ اس گمان میں ہیں کہ آپ نے کسی کے لیے بہت کچھ کیا, وقت دیا, اپنی نیند خراب کی ,سونے کے اوقات تبدیل کیے, اپنے عادات و اطوار, لہجہ اور زندگی جینے کے انداز بدل ڈالے اور ان سب کی اگلے انسان کی نظر میں بڑی اہمیت ہو گی تو مبارک باد وصول کریں ایسا کچھ نہیں ہے آپ صرف استعمال کیے گیے ہیں
یہ دنیا نیک دلوں کے لیے عذاب ہے، چالاک ذہنوں کے آگے بےوقوف ہے، لالچی، خرافاتی سوچوں کی غلام ہے اور ہوشیار ،مکار لوگوں کے لیے شکار ہے، اصل میں یہ دنیا ذہنی بیمار ہے
بظاہر تو سب سہی ہے ، پریشاں نہیں ہوں میں پر جیسا دِکھ رہا ہوں ویسا نہیں ہوں میں سوچ ، افکار اور عادات شاید اوروں سے کچھ الگ ہوں تو مطلب یہ کہ الگ ہوں ، غلط نہیں ہوں میں ویسے تو دیکھنے میں پرسکون سی جھیل سا ہوں پر جتنا پرسکون لگ رہا ہوں اتنا نہیں ہوں میں اور پھر انسان تو ہے ہی خطاؤں کا ایک پُتلا آخر کو اک انساں ہی ہوں فرشتہ نہیں ہوں میں .
کیسے ہو ؟ ٹھیک ہوں کیا کر رہے ہو ؟؟ کچھ نہیں جاگ کیوں رہے ہو ؟؟ نیند نہیں آ رہی نیند کیوں نہیں آ رہی ؟؟عادی ہوں یہ کیسی عادت ہے ؟؟ کس نے عادی کیا ہے ؟؟ پتہ نہیں خوش ہو ؟؟ ناں خفا ہو ؟؟ ناں کیسی کا انتظار ہے ؟؟ ناں کوئی آ رہا ہے ؟؟ نہیں تو پھر یہ سب کیا ہے ؟؟ پتا نہیں کیسی کی یاد آ رہی ہے ؟؟ ہاں محبت کرتے ہو ؟؟ ناں اچھا سو جاؤ نیند ہی نہیں آتی موبائل چھوڑو اور سو جاؤ زمین جگہ نہیں دے رہی دل میں درد ہو رہا ہے ؟؟ بہت عرصے سے کیا چا ہیئے ؟ نیند چا ہیئے کیسی نیند ؟؟ کہ پھر آنکھیں نہ کھولوں کیسی کی آواز نہ سنوں آپ پاگل ہو ؟؟ پتا نہیں