میں کہتا ہوں
بتاؤ بارشوں کی کیا حقیقت ہے ؟
وہ کہتی ہے
کہ یہ تو بادلوں کی آنکھ روتی ہے
میں کہتا ہوں
تمھارے خواب سارے کیوں ادھورے ہیں ؟
وہ کہتی ہے
میری جان تم انہیں تکمیل دے دو نا۔
میں کہتا ہوں
بتاؤ چوڑیاں کیسی لگیں تم کو ؟
وہ کہتی ہے
مجھے یہ ٹوٹ کر تکلیف دیتی ہیں
میں کہتا ہوں
بتاؤ میں تمہیں کیوں بھا گیا اتنا ؟
وہ کہتی ہے
میری جان حادثے تو ہو ہی جاتے ہیں !
میں کہتا ہوں
اچانک میں تمہیں یوں ہی رلا دوں تو ؟
وہ کہتی ہے
مجھے ڈر ہے کے تم بھی بھیگ جاؤ گے
میں کہتا ہوں!
بتاؤ بے سبب کیوں روٹھ جاتی ہو ؟
وہ کہتی ہے
ذرا مجھ کو مناؤ اچھا لگتا ہے
میں کہتا ہوں!
میرا دل تم سے آخر کیوں نہیں بھرتا ؟
وہ کہتی ہے
محبت کی کوئی حد ہی نہی ہوتی
ابلیس میں تین عین تھے چوتھا نہیں تھا
عابِد تھا عالم تھا عارِف تھا ) مَگر عاشِق نہیں تھا اگر عاشِق ہوتا تو ضِدّ نہ کرتا اور سر بَسجُود ہو جاتا
شدید اتنا رہا تیرا انتظار مجھے
کہ وقت مِنّتیں کرتا رہا گزار مجھے
چلا میں روٹھ کر آواز تک نہ دی اس نے
میں دل میں چیخ کے کہتا رہا، "پکار مجھے
کبھی ایسا ہوا کہ
آپ کسی کو میسج کر رہے ہوں اور وہ
کسی اور کو سینڈ ہو گیا ہو؟
سب سے پہلے تو کسی کے ساتھ رابطہ کرنا بہت مشکل ہے پھر کسی کے ساتھ رابطہ قاٸم رکھنا بڑا مشکل ہے اور آخر میں کسی کے ساتھ رابطہ ختم کرنا بہت اذیت ناک ہوتا ہے
میرا گمان تھا کہ پریشانی کسی کو کھو دینے سے ہوتی ہے پھر مجھے پتہ چلا کہ یہ تو ضرورت سے زیادہ لگاؤ رکھنے سے ہوتی ہے
کبھی تنہائی میں بیٹھ کر زرا سوچنا حال کے بارے میں ، ایک ہی بات ذہن میں آتی ہے کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے لائف میں ، کرنا کیا تھا ، ارادہ کیا تھا، ہو کیا رہا ہے
میرا ایک چہرہ ہے اور مجھے ہر صبح اسے دھونے میں چند منٹ لگتے ہیں خدا ان لوگوں کی مدد کرے جن کے چہرے بہت ہیں
ایک میں ہوں جو الفاظ میں ڈوبا ریتا ہوں
ایک تم ہو کہ جس کی اردو بھی خراب ہے
ہر بچھڑنے والا رشتہ ہمارے اندر کسی ایک احساس کو مردہ کر جاتا ہے کچھ لوگ ہمارا یقین دفن کر جاتے ہیں کچھ اعتماد؛ کچھ دوستی؛ کچھ خوشیاں اور کچھ ہماری زندگی
بس سوالات کے دیتی ہے جوابات مجھے
بات ہوتی ہے مگر بات نہیں ہوتی ہے
اس سے فرق نہیں پڑتا آپ کتنے قیمتی ,کتنے قابل اور کتنے اہم ہیں،اگر آپ ناقدروں کے ہاتھ لگے ہوئے ہیں تو آپ بیکار ہیں۔۔
سب سے بڑا خوف محبت ہو جانے کا نہیں ہوتا سب سے بڑا خوف مل جانے کے بعد آہستہ آہستہ فطرتاً بیزار ہو جانے کا ہوتا ہے
اس نے مجھ سے پوچھا اگر آپ کو مجھ سے زیادہ خوبصورت لڑکی مل گئی تو کیا کریں گے۔۔؟
تو میں نے بھی اسے جواب دے دیا اور کہا۔۔ میں اسے گلے لگاؤں گا اور گود میں اٹھا کر پوچھوں گا کہ تم اپنی ماں سے زیادہ خوبصورت کیسے ہو سکتی ہو
کوئی عورت تم سے محبت میں ہےتو
تمہاری چائے کی دعوت پر
پیرس سے دمشق آسکتی ہے،
تم اس کے بارے کیا کہتے ہو؟
پیرس سے دمشق تو دور
بنا محبت کے تو عورت کھڑکی تک نہیں آتی
اور اگر اسے محبت ہوتو
وہ تمہارے لیے جہنم میں بھی آسکتی ہے؛
اگر اسے محبت ہو تو
کیا تمہارا کوئی محبوب ہے؟؟
نہیں۔
تو یہ سب کس کے لیے لکھتے ہو؟
اپنے لیے۔
اپنے لیے؟
یہ محبت کے بیان
رومانوی باتیں
سب اپنے لیے؟
بھلا ایسی باتیں اپنے لیے بھی کوئی لکھتا ہے؟
ہاں۔
میں لکھتا ہوں۔
کیونکہ میں سوچتا ہوں
میری اپنی ذات اور روح بھی
اس دنیا میں محبت کی حقدار ہے۔
میں خودکشی کے ان گنت خیالات سے گزرا ایک پر سکون انسان ہوں ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی عورت آپ سے محبت کرے تو پاگل ہو جائیں۔، عورتیں عقلمند لوگوں کو پسند نہیں کرتی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain