کوئی تردید کا صَدمہ ھے ، نہ اَثبات کا دُکھ جب بچھڑنا ھی مقدر ھے تو ، کس بات کا دُکھ؟ میز پر چائے کے دو بھاپ اُڑاتے ھُوۓ کپ اور ساتھ رَکھا ھے , نہ ھونے والی ملاقات کا دُکھ۔. .!!
اگر تم مجھ سے پوچھو تو تمہیں پتا چلے گا کہ مجھے کوئی خاص چیز پسند نہیں۔ بس نیند اور تم پسند ہو۔ میں زیادہ سوچتا بھی نہیں، کیونکہ یہ دونوں چیزیں مجھے خود سے دور لے جاتی ہیں، کبھی ضرورت کے تحت، کبھی صرف بہتر محسوس کرنے کے لیے۔ مگر میں یہ سب تمہیں کیوں بتا رہا ہوں؟
جیسے توڑا ہے مجھے فکر لگی رہتی ہے _! تیرے پیروں میں نہ چبھ جائیں یہ ٹکڑے میرے چلنا مشکل ہے مِرا اب تری رفتار کے ساتھ جس طرح باندھ دیے وقت نے تسمے میرے ! میں بظاہر تمہیں پر امن نظر آتا ہوں _! خود سے رہتے ہیں کسی بات پہ جھگڑے میرے
ہر رشتہ محبت اور خلوص کے ساتھ وقت مانگتا ہے۔ اگر آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو خلوص اور محبت بے معنی ہو کر دوری میں بدل جائے گی اور پھر جب آپ کے پاس وقت ہو گا تب تک وہ رشتہ آپ سے اتنا دور ہو جائے گا کہ آپ چاہ کر بھی وہ دوری ختم نہیں کر پائیں گے!!
میں ایک ہی ہوں......... لوگ نام کاپی کرسکتےہیں، تحریریں کاپی کرسکتےہیں........؟ لیکن میرےجیسی عادتیں کہاں سےلائیں گے میرےجیسا منفرد دل کہاں سےلائیں گے.......... وہ کیفیت کہاں سےلائیں گے.......... جولکھتےوقت مجھ پر طاری ہوتی ہے وہ چاہت وہ احساس کہاں سےلائیں گے جوصرف میرےدل میں ہے میرے جیسا آسیب، غُصہ، ضِد، عزت نفس، احترام، احساس اور محبت نہ تو کسی میں ہےاور نہ کبھی ہوگی۔۔۔۔۔۔ یہ صرف ایک وہم ہے کہ میرے جیسے اوربھی لوگ موجود ہیں