آج بڑی دیر بعد ایک پرانی محبوبہ سے بات ہوئی تو کہتی کہ کافی بدل گئے ہو اور میچور ہوگئے ہو۔ میں نے کہا کہ میں تو شروع سے ہی ایسا ہوں تو "اچھا" کہہ کر چپ ہوگئی . کچھ دیر بعد اس نے مجھے کسی کی چیٹ کے سکرین شاٹس سینڈ کیئے تو میں پڑھ کر بولا "یہ کون چھچھورا اور شدید ترسا ہوا انسان ہے۔ پتہ نہیں لوگ لڑکیوں سے بات کرتے وقت سیلف ریسپکٹ کا بھی خیال نہیں رکھتے۔ تو ہنس کر بولی "اکھاں کھول کے ویکھ، ترے ہی پرانے میسجز نیں ۔" (آنکھیں کھول کر دیکھو، تمہارے ہی پرانی میسجز ہیں
کبھی لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ تمہارے دیوانے ہو گئے ہیں، حالانکہ یہ محض ایک عارضی جذبہ ہوتا ہے۔ کبھی تمہاری کامیابیوں یا کسی خاص خوبی سے متاثر ہو کر محبت کا دعویٰ کرتے ہیں، تو کبھی تمہاری انوکھی شخصیت پر مر مٹتے ہیں۔ مگر یہ سب محبت کے غلط جواز ہیں، کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ بیرونی چمک دمک فنا ہو جاتی ہے۔ آخرکار انہیں تمہاری روزمرہ کی معمولی عادتوں، کمزوریوں اور خامیوں کے ساتھ زندگی گزارنی پڑتی ہے۔