شب گزر جائے تو ظلمت کی شکایت بے سود
درد تھم جائے تو اظہار اذیت کیسا؟
اچھے ہوتے ہیں مہربان رویے،
جینے کی جانب مائل رکھتے ہیں
جو مانگتے ہیں دعائیں عمر دراز کی
انہیں سمجھاو جینا کوئی مذاق نہیں ہے
تم وہ آگ ہو جو میرے وجود کو جلا رہی ہے لیکن میں اس آگ سے دور بھی نہیں ہونا چاہتا
تم وہ ایک شخص ہو جو مجھے پل بھر میں خوش اور اداس کرنے کی طاقت رکھتے ہو۔۔۔
تُو کوئی بات نہ کر میری سمت دیکھتا جا
کہ تیرا دیکھنا بھی مجھ کو آسرا سا لگے۔
طلب کیا ہوتی ہے ؟
اُن نگاہوں سے پوچھو جن کے سامنے لوگوں کا ہجوم ہو مگر پھر بھی وہ ایک ہی شخص کو ڈھونڈتی رہتی ہیں ۔
کچھ خواہشیں بارش کی بوندوں کی طرح ہوتی ہیں جنہیں پانے کےلئے ہتھیلیاں تو بھیگ جاتی ہیں لیکن ہاتھ ہمیشہ خالی ہی رہتے ہیں ۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain