ایک لا محدود اداسی ہے
ایک بے انتہا محبّت کے بعد 💔
لہجے میں اسکے زہر ہے بچھو جیسا
وہ مجھے آپ تو کہتا ہے مگر تو کی طرح 💔
اسے کہنا
کہ
ٹھنڈی برف پر کوئی کسی کے ساتھ چلتا ہے
تو قدموں کے نشاں پھر سے
اسی کے لوٹ آنے کے ساتھ نشاں دل پر بناتے ہیں
رفاقتوں کے طریقے بدل گئے
ورنہ
ہمیں بھی کوئی یاد کرتا تھا!
دن چڑھے
شام ڈھلے
رات گئے
صرف ہم ہی تو نہیں ٹوٹے ہیں
راستوں پر بھی تھکن طاری ہے
نہ مزاج فیض پوچھو ، کچھ عجیب کیفیت ہے
ابھی ہنس رہا تھا پاگل ـــــ ابھی رو دیا بیچارا
اے گاؤں کے میٹھے بیروں جیسے لڑکے
کون؟؟؟؟تیرا لہجہ زہریلا بنا دیتا ہے
کوئ منظورِ نظر شخص ہی ہارا ہو گا
تبھی اعلان ہُوا کھیل دوبارہ ہو گا
ایک ہی بار نظر پڑتی ہے ان پر ...
اور پھر وہ ہی لگاتار .....نظر آتے ہیں
لوگ سچا پیار بھول جاتے ہیں
مجھ سے اسکا جھوٹا پیار نہیں بھلایا جاتا😔😢
ربط رکھنا ہے اگر تو مجھ سے عداوت کر لو
مجھ کو یہ پیار محبت کی ادا راس نہیں
عشق صادق ہے تو عقیدہ رکھ
یار کے غم سزا نہیں ہوتے
تہمتوں کی رہ گزر پر
تمہارا پتھر کمال ٹہرا
محبت ---------- قیس کا دامن
محبت ---------- اشک لیلٰی کے
محبت ---------- ھیر کی آھیں
محبت ---------- جوگ رانجھے کا
محبت ---------- بحر وحشت کا
محبت ---------- گرمئی صحرا
محبت ---------- موجِ دریا ھے
محبت ---------- ھی طلاطم ھے
محبت ---------- خوں رلاتی ھے
محبت ---------- " میں " مٹاتی ھے
کسی کو ------ نوجوانی میں
یہی ----------- مجنوں بناتی ھے
محبت ---------- شاعری سی ھے
جگر کے ------- پار جاتی ھے
محبت ---------- ھجرِ یوسف میں
بینائی --------- چھین لیتی ھے....
لباس عشق پہن کر کسی قلندر کی طرح
ہم تیری یاد کا دنیا میں رقص کرتے ہیں
اتنی امید مجھے بھی نہیں تھی
جتنے وہ یاد آنے لگے ہیں.
میں اب اتنی اکیلی ہو گئی ہوں
کہ خود اپنی سہیلی ہو گئی ہوں
کوئی آسیب مجھ میں بس گیا ہے
میں جنگل کی حویلی ہو گئی ہوں😪
💔
دن ہنستی ہے رات میں جاکر روتی ہے
لڑکی دھوپ اور بارش دونوں ہوتی ہے
اُسے پسند نہیں، خواب کا حوالہ بھی
تو ہم بھی آنکھ پہ نیندیں، حرام کرتے ہیں
ہزار رنگ بھرے ہیں زندگی کے خاکے میں
تیرے بغیر یہ_____ تصویر نا مکمل ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain