Damadam.pk
Rj-irfan-jutt22's posts | Damadam

Rj-irfan-jutt22's posts:

Rj-irfan-jutt22
 

مٹا رہی تھی مجھے طرزِ اِنتہا اُس کی
کبھی نہ کُھل سکی مُجھ پر کوئی ادا اُس کی
نہ میں نے کوئی صدا اُس کو دی ، نہ وہ لوٹا
میری اناء کے مُقابِل رہی انا اُس کی
اُسے خِراجِ محبت ادا کرُوں گا ضرور
ذرا میں یاد تو کر لُوں کـوئی وفا اُس کی
وہ چند لوگ جو میری طرف تھے ، کیا کرتے ؟
اُدھر تو ایک خُدائی تھی ہمنوا اُس کی
نجانے کِتنی محبت تھی اُس کی نفرت میں
کئی دُعاؤں سے بہتر تھی بد دُعا اُس کی
اُسے جُدا ہوۓ برسوں گُزر گۓ محسن
مگر ہے نقش دِل و جاں پہ ہر ادا اُس کی-
محسن نقوی

Rj-irfan-jutt22
 

اے حسن یار شرم یہ کیا انقلاب ہے
تجھ سے زیادہ درد ترا کامیاب ہے
عاشق کی بے دلی کا تغافل نہیں جواب
اس کا بس ایک جوش محبت جواب ہے
تیری عنایتیں کہ نہیں نذر جاں قبول
تیری نوازشیں کہ زمانہ خراب ہے
اے حسن اپنی حوصلہ افزائیاں تو دیکھ
مانا کہ چشم شوق بہت بے حجاب ہے
میں عشق بے نیاز ہوں تم حسن بے پناہ
میرا جواب ہے نہ تمہارا جواب ہے
مے خانہ ہے اسی کا یہ دنیا اسی کی ہے
جس تشنہ لب کے ہاتھ میں جام شراب ہے
اس سے دل تباہ کی روداد کیا کہوں
جو یہ نہ سن سکے کہ زمانہ خراب ہے
اے محتسب نہ پھینک مرے محتسب نہ پھینک
ظالم شراب ہے ارے ظالم شراب ہے
اپنے حدود سے نہ بڑھے کوئی عشق میں
جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتاب ہے

Rj-irfan-jutt22
 

یہ ہم نے دیکھا تھا خواب پیارے، ندی کنارے
زمیں پہ اترے تھے دو ستارے ندی کنارے
نجانے گزرے ہیں کتنے ساون اس آرزو میں
کبھی تو کوئی ہمیں پکارے ندی کنارے
وہی شجر ہیں وہی ہیں سائے مگر پرائے
ہیں اپنی بستی کے رنگ سارے ندی کنارے
اتر کے مہتاب بن کیا آئینہ کسی کا
کسی نے بال اپنے یوں سنوارے ندی کنارے
کبھی ادھر سے گزر کے دیکھو تو یاد آئیں
وہ قول اپنے وچن تمہارے، ندی کنارے
کٹی ہے اک عمر، ہم نشیں کے بغیر اپنی
کوئی تو اپنی طرح گزارے، ندی کنارے
دعائیں دیتی ہیں بانسری کی صدائیں شب کو
کبھی نہ سوکھیں یہ سبز چارے ندی کنارے
تمہیں نہ دیکھا تو رائیگاں رائیگاں لگے ہیں
شراب، شبنم، شفق، شرارے، ندی کنارے
تمہیں نہ پایا تو موج در موج بٹ گئے ہیں
یہ شرط ہم اس طرح سے ہارے ندی کنارے
یہ گھر کی تنہائیاں تو محسن سدا رہیں گی
چلو، سحر کی ہوا پ

Rj-irfan-jutt22
 

ایک مدت ہوئی اک زمانہ ہوا
خاکِ گلشن میں جب آشیانہ ہوا
زلفِ برہم سے جب سے شناسائی ہے
زندگی کا چلن مجرمانہ ہوا
پھول جلتے رہے چاند ہنستا رہا
آرزو کا مکمل فسانہ ہوا
داغ دل کے شہنشہ کے سکے نہیں
دل کا مفلس کدہ جب خزانہ ہوا
راہبر نے پلٹ کر نہ دیکھا کبھی
راہرو راستے کا نشانہ ہوا
ہم جہاں بھی گئے ذوق سجدہ لیے
ہر جگہ آپ کا آستانہ ہوا
دیکھ مضراب سے خوں ٹپکنے لگا
ساز کا تار مرگ ترانہ ہوا
پہلے ہوتی تھی خوئےوفا پروری
اب تو ساغر ؔیہ قصہ پرانا ہوا
ساغرؔ صدیقی

Rj-irfan-jutt22
 

لبوں پہ حرفِ رجز ہے زرہ اتار کے بھی
میں جشنِ فتح مناتا ہوں جنگ ہار کے بھی
اسے لبھا نہ سکا میرے بعد کا موسم
بہت اداس لگا خال و خد سنوار کے بھی
اب ایک پل کا تغافل بھی سہہ نہیں سکتے
ہم اہلِ دل کبھی عادی تھے انتظار کے بھی
وہ لمحہ بھر کی کہانی کہ عمر بھر میں کہی
ابھی تو خود سے تقاضے تھے اختصار کے بھی
زمین اوڑھ لی ہم نے پہنچ کے منزل پر
کہ ہم پہ قرض تھے کچھ گردِ رہ گزار کے بھی
مجھے نہ سن مرے بے شکل اب دکھائی تو دے
میں تھک گیا ہوں فضا میں تجھے پکار کے بھی
مری دعا کو پلٹنا تھا پھر ادھر محسنؔ
بہت اجاڑ تھے منظر افق سے پار کے بھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محسن نقوی💔💔

Rj-irfan-jutt22
 

کچھ مان تھا کچھ اُمیدیں تھیں
کچھ شوق تھا ٹُوٹنے بننے کا
کچھ خواب بہت من بھاون تھے
کچھ رنگ بُلاتے تھے ھم کو ؛؛
کچھ درد تھے جو دل لگتے تھے
اِک لگن تھی عشق کمانے کی
سب گھاٹے کے بیوپار گئے
ھم سارے سپنے ہار گئے ________؛؛؛؛؛

Rj-irfan-jutt22
 

🌷 *فیضانِ حدیث*🌷
رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کسی نیک عمل پر اپنی تعریف کی تو اس کا شکر ضائع ہوا اور عمل برباد ہو گیا۔
(کنز العمال، کتاب الاخلاق، ۲ / ۲۰۶،، الحدیث: ۷۶۷۴)

Rj-irfan-jutt22
 

*_جوشخص ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان المبارک کے روزے رکھتا ہے،اس کے گزشتہ گناہوں کو بخش دیا جاتا ہے(صحیح بخاری:38صحیح مسلم 760)_*
*_.💯✒❤👌_*

Rj-irfan-jutt22
 

*_روزہ کجھور سے افطار کرنا افضل ہے اگر کجھورمیسر نہ ہو توچھوارےسے،وہ بھی نہ ہوتوپانی کے چند گھونٹ سے کرلیں نوش فرمالیں(سنن ابی داؤد 2356)_*
*.❤✒💯👌_*

Rj-irfan-jutt22
 

# درسِ حدیث #
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، میرے خلیل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے تین کاموں کا حکم فرمایا ، ہر ماہ تین دن کے روزے رکھنے ، چاشت کی دو رکعتیں پڑھنے اور سونے سے پہلے وتر پڑھنے کا حکم فرمایا ۔ متفق علیہ ۔
مشکوة المصابیح
کتاب الصلٰوة
حدیث نمبر 1262

Rj-irfan-jutt22
 

Asslamoalekum 14wa Roza or sehri Mubarak ho sab ko

Rj-irfan-jutt22
 

🌹🍃🌴🦋🌳🌻🌳🦋🌴🍃🌹
*_🌹🍃آج کــــی چھٹــــی بــــات🍃🌹_*
لوگوں کو اتنی ہی اہمیت دیں جتنی کہ وہ آپ کو دیتے ہیں،کم دو گے تو مغرور کہلاؤگے ، زیادہ دو گے تو گر جاؤ گے.....!!!!
*_>>>>گھر 🏠 رہیں محفوظ✅ رہیں<<<<_*
*_🌹🌴◦•●◉✿13 رمضــان المــبــارکــــ ✿◉●•◦🌴🌹_*
*_✒انــــتـخـــاب:--_*
*_🌹🍃●عرفان کی ڈائری ✿◉●🍃🌹_*
🌹🍃🌴🦋🌳🌻🌳🦋🌴🍃🌹

Rj-irfan-jutt22
 

*دل توڑنا آج تک نھیں آیا ھمیں*🥺
💔 *ارے صاحب*💔
*پیار کرنا اپنی ماں سے جو سیکھا ہے*❤
*#Good night*......................🥱😴

Rj-irfan-jutt22
 

*_اسے کہنا صدا موسم بہاروں کے نہیں رہتے!!_*
*_سبز پتے بھی گرتے ہیں جب ہوائیں رخ بدلتی ہیں_*🥀❤️
*_#_❣️🥀ˢᵂᴱᴱᵀᴼ😊💯✍️*_

Rj-irfan-jutt22
 

*_آساں کی عشق کرنا اے وارث شاہ_*
*_ساڈی اک ہی یار نے بس کرا چھڈی_*🥀❤️
*_#_❣️🥀ˢᵂᴱᴱᵀᴼ😊💯✍️*_

Rj-irfan-jutt22
 

*_کچھ مراسم ہوتے ہیں ازل سے تحریر شدہ_*
*_یوں ہی نہیں ہو جاتیں دل کی نسبتیں ہمدم_*🥀❤️
*_#_❣️🥀ˢᵂᴱᴱᵀᴼ😊💯✍️*_

Rj-irfan-jutt22
 

*_وہ بچھڑا تو کبھی صبح نہ ہوئی_*
*_رات ہی ہوتی گئی ہر رات کے بعد_*🥀☺️
*_#_❣️🥀ˢᵂᴱᴱᵀᴼ😊💯✍️*_

Rj-irfan-jutt22
 

*_مجھ کو اک رنگ عطا کر تاکہ پہچان رہے_*
*_کل کلاں یہ نہ ہو تجھے میرا چہرہ نہ ملے_*🥀☺️
*_#_❣️🥀ˢᵂᴱᴱᵀᴼ😊💯✍️*_

Rj-irfan-jutt22
 

*_مرشد ہمیں تو عین جوانی میں دکھ ملا_*
*_مرشد ہمارے ساتھ دغا کر گیا ہے کوئی_*🥀☺️
*_#_❣️🥀ˢᵂᴱᴱᵀᴼ😊💯✍️*_

Rj-irfan-jutt22
 

*_جا قاسد اب اُن سے کہہ دینا_*
*_چار قُل بغیر آنسوؤں کے پڑھیں_*🥀☺️
*_#_❣️🥀ˢᵂᴱᴱᵀᴼ😊💯✍️*_