۔۔۔۔
تم ایک روح ہو
بے وزن، روشن، آزاد۔
اور جسم؟
بس ایک بوجھ ہے
جو روح ہر روز گھسیٹتی ہے…
زندگی کے نام پر
🥀🖤
مشروط تیرے وصل سے میرا وصال هے
یعنی تُو میرے ہاتھ جو آیا ، تو میں گیا
اس بار زندگی کا تصادم هے جاں سے
اِس بار اپنی جاں کو بچایا ، تو میں گیا ۰۰۰!
🥀🖤
اِس کے بعد کیا ہوا؟
اس کے بعد؟
اس کے بعد ایڈم بن محمد کا دل خالی ہوگیا
اس کے بعد مالا کی شادی کا جوڑا ماہر کی وارڈ روب میں ٹنکا رہ گیا
اس کے بعد ہارون شاہد کا دل مرگیا
اس کے بعد وجدان عمریں گزار آیا
اس کے بعد عائشے گل نے صبر کرلیا
اس کے بعد ہاشم کاردار مسنگ پرسن بن گیا
اس کے بعد عمر جہانگیر ختم ہوچکا تھا
اس کے بعد ملیحہ مر گئی
اس کے بعد قاتل خود گرا تھا خنجر کی نوک پر
اس کے بعد وہ زمینے بچاتے بچاتے دل ہار گیا
اسکے بعد کبھی یہ کہانیاں مکمل نہیں ہوئیں 🥺💔🥀
....
"اور پھر لاتعلُقی تو نفرت سے بھی زیادہ بدترین سزا ہے۔"
🥺
..
فکریں کیسی....؟
جب ہمارا مستقبل موت اور منزل قبر ہے!!
🔥🥺🙌🏻
_وہ جو گھنٹوں چاند کو تکتے ہے ،انہوں نے کچھ تو کھویا ہوگا زمین پر_
... 🌚❤️🩹
وحشت کے کارخانے سے تازہ غزل نکال
اے صبر کے درخت میرا میٹھا پھل نکال
میں سیدھا راستہ ہوں! تو مڑ جا میری طرف
گھمبیر مسئلہ ہوں تو سیدھا سا حل نکال
🔥💓
.....
خطوط نور سے ہر حاشیہ مزین تھا
کتاب نور میں سارا کلام آنکھیں تھیں
وہ قافلہ شاید اندھی نگر سے آیا تھا
ہر شخص کا تکیہ کلام ..! آنکھیں تھیں
🫀♥️🫶🏻
شعر کہہ کر بھی سکون ملتا نہیں ، اب !
بات دو مصرعوں سے شاید بڑھ گئی ہے
🔥👀
یہ عالم خوبصورت ہے بےانتہا خوبصورت
♥️
تم نے جھلک نہیں دیکھی کیا اپنی آئینے میں ؟
میں مانتا نہیں تھا یہ کھانے کی چیز ہے تم نے بنا دیا تو کریلا لذیذ ہے
💓🔥
آخری خواہش!
اگر مجھے میری اپنی
میت کا آخری دیدار نصیب ہوا
تو میں اپنا ماتھا چوم کر کہوں گا؛
مبارک ہو !
آج تم اس منافق بستی
نام نہاد رشتوں کے ہاتھوں دی ہوئی اذیتوں سے نجات پا گئے!
🥀🖤
اُس کے قابل نہیں تھے ہم ،:سو ہم نے پھر.....
آنکھ پونچھی درد سمیٹا دل اٹھایا کوچ کیا
سانپ اور کُتے اتنے ملے ہیں زندگی میں کہ۔اب شکل دیکھ کر بتا سکتا ہوں کہ یہ کاٹنے آیا ہے یا چاٹنے۔
😎🔥
اچھے دوست بنیں،
یا
معزز دشمن،
بیچ میں کبھی کھڑے نہ ہوں
😎🔥
بڑی حکمت سے قدرت نے سجایا ہے تجھے
مناسب قد، کمر پتلی، شفق چہرہ، غزل آنکھیں
❤👀
سُنا ہے اُس کو سخن کے اصول آتے ہیں
کرے کلام تو باتوں سے پھول آتے ہیں
سُنا ہے اُس کے پڑھانے میں ہے مٹھاس ایسی
کہ بخار ہو بھی تو بچے سکول آتے ہیں
🌸♥️
کیا ہی کر لیں گے آپ انہیں حاصل کر کے؟
جو آپ کو حاصل ہی نہیں کرنا چاہتے
تم نے دیکھا ہی نہیں اسکے چہرے کو غور سے غالب
سات جھیلوں کے برابر تو فقط آنکھیں ہیں___
👀
کُچھ بھی کامل نہیں ہے
زندگی اُلجھن ہے
تعلقات پیچیدہ ہیں
نتائج غیر یقینی ہیں
لوگ غیر معقول ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain