Damadam.pk
Ronaldo-786's posts | Damadam

Ronaldo-786's posts:

Ronaldo-786
 

خوابِ راحت تو میسر ہے مگر اس کے بغیر.!!
سکھ وہ چادر ہے جسے تان کے دکھ ہوتا ہے.!!
جو بھی ملتا ہے وہ ملتا ہے بچھڑنے کیلیے.!!
زندگی تجھ کو سفر مان کے دکھ ہوتا ہے.
🔥🖤

Ronaldo-786
 

خطِ عشق میں میں کہیں نہیں
زد زاویہ سے پرے پرے
میں نقطہ ہائے فضول ہوں
ذرا تھک گیا ہوں کھڑے کھڑے
میں رف پہ ٹیڑھی لکیر سا
جو رہے رہے نہ رہے رہے

Ronaldo-786
 

ہمارے ہاتھوں میں تم کو ایسی گھڑی ملے گی
جو وقتِ رخصت پہ ہی ہمیشہ کھڑی ملے گی
جلیں گے شب بھر ہوس کی آتش میں دو بدن، پھر
کسی کو کچرے میں اک محبت پڑی ملے گی
🔥

Ronaldo-786
 

چڑھتی جوانیاں ہمیشہ خون خرابہ
اور شور شرابہ کرتی ھیں
💕🔥
😅

Ronaldo-786
 

پُرخار ہے تکلم،کچھ عادتیں بُری ہیں
سرِعام کہہ رہاہوں ،میں پارسا نہیں ہوں
🔥

Ronaldo-786
 

اب کسی کے بھی اِشارے میں نہیں آئیں گے
ہم مُحبت کے خسارے میں نہیں آئیں گے
اب بھی آئیں گے میرے شعر مُحبت والے
ہاں مگر آپ کے بارے میں نہیں آئیں گے
🔥🖤

Ronaldo-786
 

شعر لکھتا ہوں، سلگتا ہوں، بہت ہنستا ہوں
اس سے زیادہ تو میں برباد نہیں ہو سکتا
🔥🖤

Ronaldo-786
 

میری غزلیں و نظمیں بیکار ہوئیں سب!
وہ ہر ایرے غیرے کو لا جواب کہتا ہے!
میری غزل مجھ سے سنے تو سر کھجاتا ہے!
وہی غزل کوئی اور سنائے تو آداب کہتا ہے

Ronaldo-786
 

میرے پاس اب بے معنی دوستیاں، جبری تعلق،
غیر ضروری گفتگو کرنے کی توانائی نہیں ہے۔
🔥🖤

Ronaldo-786
 

کوئی لڑکا کسی شہر کے خاص ریسٹورینٹ کی خاص میز پر گھنٹوں سگرٹ پیتے گزار دیتا ہے
کیونکہ یہاں کسی نے اس سے آخری ملاقات کی تھی۔
💔🔥

Ronaldo-786
 

چل اپنے جیسے گنہگار ڈھونڈ آتے ہیں
نہیں ہیں راس ہم کو رنگ صوفیوں والے
کوئی بلائے تو خط پھاڑ دینا ،مت آنا
یہاں مزاج ہیں لوگوں کے کوفیوں والے۔۔
.!🖤🔥

Ronaldo-786
 

مُکمل لا تعلق ہو جانا اِتنی اذیت نہیں دیتا جِتنا تعلق کا رہنا اور تعلق میں خاموش ہو جانا اذیت دیتا ہے
🖤🔥

Ronaldo-786
 

" خُدا نے چیزیں استعمال کے لِیے اور اِنسان مُحبت کے لِیے بنائے ہیں ، جب کہ ؛ اشرف المخلوقات چیزوں سے مُحبت اور اِنسانوں کو استعمال کرنا شُروع ہوگئی ہے
✋🔥

Ronaldo-786
 

تم تو حقیقتوں کی تگ و دو میں کھو گئے
ہم ایسے خواب دیکھنے والوں کا کیا ہوا ؟
اب کہہ رہے ہیں آپ کہ جینا فضول ہے
میرے بغیر کٹ چکے سالوں کا کیا ہوا ؟
🖤🔥

Ronaldo-786
 

میں سِگریٹ کا آخری کَش لگا کر اُس سے بِحث جیتنے ہی والا تھا، کہ اُس نے اپنے بال کھول دیئے
🖤

Ronaldo-786
 

اُسے کہنا ..!
جہاں ہم نے بچھڑتے وقت لکھا تھا..!
کوئی رت ہو، کوئی موسم ۔۔!
محبت مر نہیں سکتی۔۔!
وہاں پر لکھ گیا کوئی ..!
تعلق خواہ کیسا ہو، بالآخر ٹوٹ جاتا ہے!
طبیعت بھر ہی جاتی ہے۔!
کوئی مانے نہ مانے، پر محبت مر ہی جاتی ہے

Ronaldo-786
 

حسرت ہے تجھے سامنے بیٹھے کبھی دیکھوں۔
میں تجھ سے مخاطب ہوں تیرا حال بھی پوچھوں۔
تو اشک ہی بن کے میری آنکھوں میں سما جا۔
میں آئینہ دیکھوں تو فقط تیرا عکس دیکھوں۔

Ronaldo-786
 

_
اور پھر ہُوا یُوں کہ ؛ اِدھر میں گھر والوں کو منا رہا تھا اور اُدھر وہ گھر والوں کی مان چُکی تھی
!
🙂🥹_

Ronaldo-786
 

معافی اتنی ہی خوبصورتی سے مانگنی چاہیے
جتنی بدصورتی سے دل دکھایا ہو
🔥🖤

Ronaldo-786
 

مشکل تو یہ ہے کہ ہمیں پیٹھ پیچھے بولنے والا
با اخلاق اور منہ پر بولنے والا بد تمیز لگتا ہے
❤🔥