میرے پاس لفظوں کا ہُنر ہے...!! میں جب چاہوں ہمدردیاں سمیٹ سکتا ہوں...!! جب چاہوں کِسی کو ہنسا سکتا ہوں...!! تُمہاری مُحبت کو انمول داستان ثابت کر سکتا ہوں...!! میں پڑھنے والوں کو دُور ایک تصوراتی دُنیا میں لے جاسکتا ہوں...!! تُمہیں ایک بے رحم ثابت کر سکتا ہوں...!! خوابوں میں اُڑنے والوں کو حقیقت میں بیچ سکتا ہوں...!! تُم میرے لیے کیا ہو...!! بس ایک یہی تُمہیں سمجھا نہیں سکا 🙂🖤
تمہیں ایک کام کی بات بتاٶں؟ اس نے سگریٹ کا کش لگاتے ہوۓ کہا۔۔ ”دنیا میں کوٸی بھی شخص مضبوط نہیں۔۔یہ سب بھرم ہیں۔ جو تمہیں حوصلہ دے رہا ہے وہ کسی اور سے لے رہا ہے۔ تم بھی کسی کے لیے پہاڑ کی طرح کھڑے ہو مگر اپنے اندر میں ڈھے چکے ہو۔ ہر انسان اندر سے ڈھے چکا ہے۔۔بس خدا نے سب کا بھرم رکھا ہوا ہے۔ اگر تم کسی کا کاندھا تلاش کرتے ہو تو تمہیں بھی کسی کو کاندھا دینا ہوگا۔ یہی انسانیت ہے۔“
شاید اس بات پر کبھی کوئی یقین نہ کرے ۔۔!!! کہ مجھے جس سے محبت ہوئی ہے۔۔!! میں نے آج تک اس کو حاصل کرنے کا خواب بھی نہیں دیکھا ہے۔۔!! یہی سچ ہے کہ میں نے آج تک کسی کو بھی یہ نہیں بتایا کہ میں کس سے محبت کرتا ہوں ..!!! شاید وہ مجھ سے اتنی مسافت پر ہے کہ میں کبھی بھی وہ فاصلہ طے ہی نہیں کر پاؤں گا۔۔!!! میں نے کبھی چاہا ہی نہیں کہ وہ میرے قفس میں آئے ۔۔!!! بس اتنا جانتا ہوں کہ وہ اک ایسا خیال ہے جسے میں خود بھی اپنی دسترس میں نہیں لے سکتا ہوں ۔۔!!! چاہتے ہوئے بھی نہیں ۔۔!!! سب کہانیاں ہیں ۔۔!!! 🍁