Damadam.pk
Ronaldo-786's posts | Damadam

Ronaldo-786's posts:

Ronaldo-786
 

تم مجھے جتنی اذیت دے سکتے تھے تم نے دی۔ اب تم دیکھو گے میرا صبر اور میری خاموشی
🙂

Ronaldo-786
 

"نجانے جب محبتیں فنا ہوجاتی ہیں، بچھڑ جاتی ہیں تو اپنے پیچھے خوش فہمیاں کیوں چھوڑجاتی ہیں۔ دل ہر آن ایک ہی دھن میں لگا رہتا ہے کہ وہ ہمیں مل جائے گا، ہمارا پھر سے ساتھ چاہے گا حالانکہ جدائیوں کے راستے تو بہت طویل ہوتے ہیں۔ جانے والےکبھی لوٹ کر نہیں آتے جس نے ملنا ہوتا تو بچھڑتا ہی کیوں؟
🙂🐣💔

Ronaldo-786
 

"اُس نے کانپتے ہُوئے لہجے میں کہا ؛
میں نے وقت نہیں گُزارا تُمہارے ساتھ۔
میں ایک پل کے لِیے خاموش ہُوئی اور سِسکتی ہُوئی آواز کے ساتھ کہا
لیکِن وقت گزر تو گیا ناں!
ہر وہ مُحبت جِس کا اِختتام نِکاح نہیں ہوتا،وہ وقت گُزاری کِہلاتی ہے ۔
خُواہ پِھر وہ سچّی مُحبت ہی کِیوں نہ ہو! ۔
🐣💔

Ronaldo-786
 

کچھ زخموں کے قرض لفظوں سے تھوڑی ادا ہوتی ہے

Ronaldo-786
 

میں جس دِن مَروں گا اُس دِن مجھ اکیلے کو موت نہیں آئے گی بلکہ اُس دِن میری اذیتوں کو٫ میرے اکیلے پن کو٫ میری سبھی اُداسیوں کو موت آئے گی...

Ronaldo-786
 

عورت سیاہ صفحوں پہ بھی رنگین لگتی ہے

Ronaldo-786
 

تم میری مشکل ترین الوداعی تھے

Ronaldo-786
 

لکھنا ایک لڑکا تھا۔۔۔!!!
وہ اکثر بیزار سا رہتا تھا اور یہ بھی لکھنا اُس پر اپنوں کی بہت مہربانیاں تھی اور یہ بھی لکھنا وہ اپنی اک الگ ہی دنیا میں رہتا تھا اور یہ بھی لکھنا اس کا کوئی چارا گھر کوئی ہمسفر نہ تھا اور یہ بھی لکھنا اُس کو بہت بدگمانیاں گھیرے ہوئے تھی اور یہ بھی لکھنا اُسے خوش فہمی ایک یہ تھی کہ اُسے کوئی چاہتا ہے
💔

Ronaldo-786
 

دوسرا یہ ہے کہ مرجائیں تو بس جاں چھوٹے
پہلا حل یہ تھا میں اس شخص کے نزدیک ہوتا
ہمت و حوصلہ کہنے کی فقط باتیں ہیں
'ٹھیک ہو جائے گا' کہنے سے نہیں ٹھیک ہوتا
.a4

Ronaldo-786
 

تم فرشتے تھے میرے لیئے تمہیں انسان نہیں بننا چاہیئے تھا ؛ میں نے تمہیں اور تمہاری دی ہوئی تمام ذہنی اذیتوں کو معاف کر دیا تاکہ خدا کے سامنے ہمیں دوبارہ نہ ملنا پڑے
🙂

Ronaldo-786
 

تمہیں پتہ ہے میں کون ہوں..؟؟
میں وہ لڑکا ہوں جس نے..!!
مخلصی کی آخری حدود کو چھوا..!!
مگر پھر بھی خالی ہاتھ رہ گیا..!!
میں خوش نہ سہی مطمئین ہوں..!!
میں نے رشتوں میں بے وفائی نہیں کی..!!
🙂🖤
🥀

Ronaldo-786
 

اک نہ اک دن تو بچھڑ جانا تھا ہم دونوں نے..
ختم تو ہونی تھی اک دن یہ پریشانی بھی.!!
سب سے مشکل ہے تعلق کو نبھانا مرے دوست.!!
چھوڑ دینا تو سہولت بھی ہے آسانی بھی.

Ronaldo-786
 

خوابِ راحت تو میسر ہے مگر اس کے بغیر.!!
سکھ وہ چادر ہے جسے تان کے دکھ ہوتا ہے.!!
جو بھی ملتا ہے وہ ملتا ہے بچھڑنے کیلیے.!!
زندگی تجھ کو سفر مان کے دکھ ہوتا ہے.
🔥🖤

Ronaldo-786
 

خطِ عشق میں میں کہیں نہیں
زد زاویہ سے پرے پرے
میں نقطہ ہائے فضول ہوں
ذرا تھک گیا ہوں کھڑے کھڑے
میں رف پہ ٹیڑھی لکیر سا
جو رہے رہے نہ رہے رہے

Ronaldo-786
 

ہمارے ہاتھوں میں تم کو ایسی گھڑی ملے گی
جو وقتِ رخصت پہ ہی ہمیشہ کھڑی ملے گی
جلیں گے شب بھر ہوس کی آتش میں دو بدن، پھر
کسی کو کچرے میں اک محبت پڑی ملے گی
🔥

Ronaldo-786
 

چڑھتی جوانیاں ہمیشہ خون خرابہ
اور شور شرابہ کرتی ھیں
💕🔥
😅

Ronaldo-786
 

پُرخار ہے تکلم،کچھ عادتیں بُری ہیں
سرِعام کہہ رہاہوں ،میں پارسا نہیں ہوں
🔥

Ronaldo-786
 

اب کسی کے بھی اِشارے میں نہیں آئیں گے
ہم مُحبت کے خسارے میں نہیں آئیں گے
اب بھی آئیں گے میرے شعر مُحبت والے
ہاں مگر آپ کے بارے میں نہیں آئیں گے
🔥🖤

Ronaldo-786
 

شعر لکھتا ہوں، سلگتا ہوں، بہت ہنستا ہوں
اس سے زیادہ تو میں برباد نہیں ہو سکتا
🔥🖤

Ronaldo-786
 

میری غزلیں و نظمیں بیکار ہوئیں سب!
وہ ہر ایرے غیرے کو لا جواب کہتا ہے!
میری غزل مجھ سے سنے تو سر کھجاتا ہے!
وہی غزل کوئی اور سنائے تو آداب کہتا ہے