Damadam.pk
Roshee's posts | Damadam

Roshee's posts:

Roshee
 

کچھ خاص لوگ عشق کے الحام ہوتے ہیں عشق ایک معجزہ ہے اور معجزے تو سرعام ہوتے ہیں

Roshee
 

قیامتیں گزر گئیں روایتوں کی سوچ میں
قیامتیں گزر گئیں روایتوں کی سوچ میں
خلش جو تھی وہی رہی محبتوں کی سوچ میں
یہ اب کھلا کہ اس کی شاعری میں میری بات کا
جو رنگ خاص تھا مٹا اضافتوں کی سوچ میں
میں اپنے چہرۂ جنوں کو آئنے میں دیکھ لوں
تو عکس بجھ نہ جائے گا حقیقتوں کی سوچ میں
میں اپنی دھوپ چھاؤں کی ضمانتیں نہ دے سکوں
تو آپ کیوں جلیں بجھیں تمازتوں کی سوچ میں
عجب مذاق اس کا تھا کہ سر سے پاؤں تک مجھے
وفاؤں سے بھگو دیا ندامتوں کی سوچ میں
گئی رتوں نے ہنس کے راستوں کے زخم بھر دیے
حمیراؔ آج کون تھا مسافتوں کی سوچ میں

Roshee
 

وفا کے نام پہ رکھی ہیں تہمتیں کیا کیا
بگاڑ دی ہیں زمانے نے صورتیں کیا کیا
ہمیں پہ دوش ہے ان کی قضا نمازوں کا
جناب شیخ نے ڈھونڈیں وضاحتیں کیا کیا
بڑے خلوص سے اک شہر گل اجاڑ لیا
ہوئی ہیں اہل نظر سے حماقتیں کیا کیا
فریب سیم و جواہر ہوئے ہیں نام و نمود
خیال یار سے الجھی ہیں ظلمتیں کیا کیا
وہ مہرباں تو نہ تھا پر خلوص بھی نہ رہا
پڑی ہیں غیر کی صحبت میں عادتیں کیا کیا
زبان قاتل و مقتول پر ہے ایک ہی نام
خدا کے نام پہ گزریں قیامتیں کیا کیا
بڑھا کے حلقۂ رنداں کی رنجشیں خالدؔ
ستم گروں نے نکالی ہیں حسرتیں کیا کیا

Roshee
 

مجھے نظر سے گرائے یہ ہو نہیں سکتا
وہ میرا پیار بھلائے یہ ہو نہیں سکتا
میری وفاؤں کے پیمان تھے رقم جن پر
وہ ان خطوں کو جلائے یہ ہو نہیں سکتا
تمام شکوے گلے درکنار کرتے ہوئے
وہ شخص مجھ کو بلائے یہ ہو نہیں س
میں روٹھ جاؤں کبھی بالفرض شرارت سے
وہ آ کے مجھ کو منائے یہ ہو نہیں سکتا
جو اس نے لکھا تھا اپنے نفیس ہاتھوں پر
وہ میرا نام مٹائے یہ ہو نہیں سکتا
پئیے جو چاہے وہ تنہا تو بے مروت کو
مرا خیال ستائے یہ ہو نہیں سکتا
کہ جسطرح سے ختم کر گیا ہے دانش
کبھی لوٹ کے آئے یہ ہو نہیں سکتا

Roshee
 

ہر ایک شخص کو اک طنطنے میں رکھتی ہے
وہ بھانت بھانت کی مچھلی گھڑے میں رکھتی ہے
تمام شہر کے دانشوروں کو وہ ظالم
اسیر زلف کیے آسرے میں رکھتی ہے
وہ گالیاں بھی اگر دے تو شعر و نغمہ لگے
زباں میں لوچ عجب سر گلے میں رکھتی ہے
اسے شراب طہوریٰ کا تذکرہ بھی گناہ
یہ بات اور ہے سب کو نشے میں رکھتی ہے
ہر اک کو درد کی لذت سے آشنا کر کے
مزے میں رہتی ہے سب کو مزے میں رکھتی ہے
سمجھ کے حق وہ ہر احسان بھول جاتی ہے
مگر ہر ایک خطا حافظے میں رکھتی ہے
اسے خبر ہے کہ انجام وصل کیا ہوگا
وہ قربتوں کی تپش فاصلے میں رکھتی ہے
سکوں کے سائے میں شاید اسے بھلا بیٹھے
مدام شہر کو اک زلزلے میں رکھتی ہے

نہ تیرے آنے کی خوشی نہ تیرے جانے کا غم
R  : نہ تیرے آنے کی خوشی نہ تیرے جانے کا غم - 
Roshee
 

Her us shakhs ny dil tora
Jis per humein naz tha.

Roshee
 

Ab nhi rakhty hum shoq e muhabbat..
Zalim duniya hy na jany kb dil tor dy..

Roshee
 

Bholna Tumhein Na Asan Hoga
Jo Bholy Tumhein Woh Nadan Hoga
Ap To Basty Ho Rooh Mein Hamari
Ap Humein Na Bholy Ya Ap Ka Ehsan Hoga
💔💔💔💔

Roshee
 

sb dd ky dosto ko mubarik hu mera axcident hu gya ha ab ma blkl rest par hu jis ka dimag faltu hy wo ajay

Roshee
 

ہم وقت ديکھ کر یار نہیں بدلتے .. .. .. ہم یار کے کہنے پر وقت بدل ديتے ہیں

Roshee
 

کیسا یہ افسانہ ھے دشمن میرا زمانہ ھے
جسے بھی اپنا سمجھتا ھوں بن جاتا بیگانہ ھے.. ....

Roshee
 

تہمت کسی معصوم کے کردار پر لگا
کر جو خود کی غلطیوں پر ڈالے پردہ
نازل ہو خدا کا قہر ایسے کم
..ظرف،دغا باز،جعل ساز،سازشی لوگوں پر

Roshee
 

..تیرے انتظار میں اے موت
..میں نے زندگی کو جھیلا ہے

Roshee
 

..............👊👊👊

Roshee
 

عشق قاتل سے,مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزہ مانگے گا?
سجدہ خالق کو بھی,ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا?

Roshee
 

.........?

Roshee
 

نفرت کو ہم پیار دیتے ہیں
پیار پہ خوشی وار دیتے ہیں
بہت سوچ سمجھ کر ہم سے وعدہ کرنا
اے دوست ہم وعدے پہ زندگی گزار دیتے ہیں❤️✌🏻🇧🇬🇧🇬🇧🇬✌🏻
miss awain

miss awain
R  : miss awain - 
Roshee
 

😷💔💔💔💔